Translater
04 اکتوبر 2025
قیدیوں کی رہائی تک بات چیت نہیں!
کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے ) نے منگلوار کو کہا کہ قیدیوں کی رہائی تک مرکزی سرکار سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی ۔تنظیم نے فائرنگ کے واقعہ کی جوڈیشیل انکوائری کی بھی مانگ کی ہے ۔وہیں کے ڈی اے نے لیہہ اپیکس باڈی کے مرکز کے ساتھ بات چیت ملتوی کرنے کے فیصلے کی بھی حمایت کی ہے ۔گزشتہ 24 ستمبر کو ہوئے تشدد میں 4لداخیوں کی موت ہو گئی اوردرجنوں زخمی ہوئے تھے مرنے والوں میں کارگل لڑائی میں حصہ لینے والے سابق فوجی تپ سیوانگ تھارین بھی شامل تھے۔راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا کہ کیتھرین کے والد کا جو ویڈیو سامنے آیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے پتہ بھی فوجی ہے اور بیٹا بھی فوجی ہے جن کے خون میں حب الوطنی بسی ہے پھر بھی حکومت نے دیش کے بہادر بیٹے کی فائرنگ کرکے جان لے لی ۔صرف اس لئے چونکہ وہ لداخ اور اپنے حق کے لئے کھڑا تھا ۔بتادیں کہ 24 ستمبر کو ایل اے بی کے ذریعے بلائے گئے بند میں تشدد و مظاہرے ہوئے تھے اس میں چار لوگوں کی جان چلی گئی تھی ۔150 لوگوں کو دنگا بھڑکانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ۔آندولن کا چہرہ بنے سونم وانگچک کو این ایس اے کے تحت گرفتار کر جودھپور جیل میں بھیج دیا گیا ۔سونم وانگچک کی بیوی گیتانجی وانگچک نے منگل کو کہا کہ ان کے پتی سونم وانگچک کو 26 ستمبر کو قومی سلامتی قانون کے تحت حراست میں لیا گیا تھا ۔حراست پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سونم وانگچک سمیت ابھی تک 60 ہندوستانیوں کو نیکسے سے ایوارڈ ملا ہے ان میں سے 20 کو حکومت ہند نے پدم شری ،پدم وبھوشن بھی دیا ہے ۔تو کیا سرکار اینٹی نیشنل کو بھی یہ سبھی ایوارڈ دیتی ہے ۔نوبھارت ٹائمس میں شائع رپورٹ میں ڈاکٹر گیتانجلی نے سیدھا سوال کیاکہ اگر سونم اینٹی نیشنل تھے تو یہی سرکار انہیں اتنا انعام سے کیوں نواز رہی تھی ۔ابھی ایک مہینے سے ایسا کیا ہوا ؟ جو اچھا کام کررہا ہے اس کو نشانہ پر لیا جارہا ہے ۔انہوں نے اپنے انسٹی ٹیوٹ کو ملے مبینہ ڈونیشن کے بارے میں کہا کہ وہ ڈونیشن نہیں بلکہ باہر کی یونیورسٹی نے ان کی ریسرچ خریدی تھی ۔گیتانجلی نے کہا کہ سونم اور ان کے ہمالیہ انسٹی ٹیوٹ آف آل نریٹو لداخ کے بارے میں جو بدگمانی پھیلائی جارہی ہے وہ سب سراسر غلط ہے۔سی بی آئی اور آئی ٹی سے لے کر سبھی کو انہوں نے ثبوت دیے ہیں ۔کہیں بھی کچھ نہیں ملا ۔گیتانجلی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پاکستانی سسٹم لداخ میں دکھا تو ہمارا سوال یہ ہے کہ آپ نے یہ سیفٹی پروٹوکال کیسے بریچ ہونے دیا؟ اس کا جواب ہم نہیں بلکہ مرکزی وزارت داخلہ کو دینا چاہیے ۔سونم کے سیاست میں آنے کی بات کو بھی درکنار کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار جب بھی چناو¿ آتے ہیں تو سبھی سیاسی پارٹی انہیں اپروچ کرتی ہیں لیکن وہ کوئی چناو¿ نہیں لڑیں گے ۔کہا تین بار تو میرے سامنے ہی انہوں نے آفر ریجکٹ کی ہے ۔سرکار کو تشدد اور نفرت کی سیاست بند کرکے بات چیت کرنا چاہیے ۔سونم وانگچک کو دیش ملک دشمن ماننے کو کوئی تیار نہیں جو آدمی ہندوستانی فوج کے لئے سولر پلانٹ بنا سکتا ہے تاکہ ہمارے فوجی کڑاکے کی ٹھنڈ سے بچ سکیں ۔وہ ملک دشمن کسے ہوسکتا ہے ۔چین سے سیدھے ٹکر لینے والے لداخیوں سے اچھا دیش بھکت میں اور کون ہوسکتا ہے؟ آج لداخ میں کیا حالات ہیں ۔خبر رساں ایجنسی بھاشا کی یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہتی ہے کہ 22 اپریل کو جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے آتنکی حملے کے بعد وسیع پیمانہ پر بکنگ کینسل ہونے سے صنعت کو زبردست جھٹکا لگا تھا لیکن اب لیہہ میں ہوئے تشدد سے سیاحوں کا بھروسہ ٹوٹنے لگا ہے ۔ایل اے بی کے ذریعے بند کے دوران کئی جھڑپوں کے بعد 24 ستمبر کو لیہہ شہر میں بے میعادی کرفیو لگایاگیا تھا جس میں اب تھوڑی راحت دی گئی ہے۔لیہہ اپیکس باڈی لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور اسے اسپیشل فہرست میں شامل کرنے کے لئے تحریک چلا رہی ہے ۔لداخ میں انٹرنیٹ سروس بند رہیں اس وجہ سے ساری بکنگ منسوخ ہونے لگیں اور مقامی لوگوں کو بہت نقصان ہوا ہے ۔اور مشکلوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مسافر اپنے کمروں میں بند ہیں مرکزی سرکار کو لداخ کی اہمیت سمجھنی چاہیے وہ چین اورپاکستان سے لگتا سرحدی علاقہ ہے ۔لداخیوں نے ہمیشہ دیش کی حفاظت میں اگلی صف میں حصہ لیا ۔مرکزی سرکارکو فوراً وہاںا من بحال کرنا چاہے اور سبھی قیدیوں کو رہا کر سارے کیس واپس لینے چاہیے ۔ایسا اپیکس باڈی کا کہنا ہے امید کی جانی چاہیے کہ مرکزی سرکار اس برننگ صورتحال کا بلا تاخیر حل نکالے گی ۔
(انل نریندر)
02 اکتوبر 2025
کپ ہم نے جیتا ٹرافی لیکر بھاگے پاکستانی!
ایشیا کپ میں بھارت کی بادشاہت برقرار رہی ،اتوار کو دبئی میں کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا نے پاک کو پانچ وکٹ سے ہرا کر 41 برس بعد ایشیا کپ اپنے نام کیا یہ میچ جتنا دلچسپ رہا اتنا ہی دلچسپ موڑ پر میچ ختم ہوا ۔کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا آخری اوور تک یہ نہیں پتہ لگ رہا تھا کہ جیت کس کی ہوگی؟ اس مقابلے میں پاکستان اس ایشیا کپ کی سب سے شاندار اوپننگ کی ۔پاکستان ایک وقت میں 113ر ن پر صرف ایک وکٹ گنوایا تھا ۔لیکن آخری اوور میں انہوں نے 33 رن ہی بنا کر اپنی نویں وکٹ گنوادی۔بھارتیہ گیند بازوں میں سب سے کامیاب رہے کلدیپ یادو جنہوں نے کل 30 رن دے کر چار وکٹ لیے لیکن اہم ترین پل تب تھا جب ورون چکرورتی نے اوپننگ جوڑی کو توڑ کر صاحبزادہ فرحان کو آو¿ٹ کیا ۔یہ گیم ٹرننگ پوائنٹ پر پہنچا تھا پاکستان 19.1 اوور میں کل 146 رن ہی بنا پایا ۔بھارت کی شروعات اچھی نہیں تھی اوپننر ابھیشیک شرما دوسری بال پر ہی آو¿ٹ ہو گئے ۔جن سے سب سے زیادہ امید تھی کپتان سوریہ کمار یادو ایک بار پھر پھسڈی ثابت ہوئے اور ایک رن بنا کر نکل لئے ۔بھارت اب مشکل میں تھا پاکستان کا پلڑا بھاری ہوگیا تھا لیکن تلک ورما اور سنجیو سیمسن اور شیوم کمار دوبے نے مورچہ سنبھالا اور آخری اوور میں تلک کے چھکے اور رنکو سنگھ کے چوکے نے ایشا کپ بھارت کے نام کر دیا ۔بیشک میدان میں کرکٹ میچ تو یہیں ختم ہو گیا لیکن دوسرا ناٹک شروع ہو گیا ۔بھارت میں جیسے سابقہ میچوں میں ہوا تھا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا ۔یہی نہیں ٹیم انڈیا نے ایشیا کپ ٹرافی بھی نہیں لی دراصل فائنل کے بعد ٹیم انڈیا نے صاف منع کر دیا تھا کہ وہ پاکستانی سرکار کے وزیر محسن نقوی سے ٹرافی نہیں لیں گے لیکن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہونے کے ناطے ٹرافی دینے کی ضد پر اڑے رہے اس کے چلتے میچ کے بعد پرزینٹیشن بھی کافی دیری سے شروع ہوئی جب بھارتیہ ٹیم کے میڈل اور ٹرافی لینے کی باری آئی تو سیمن ڈول نے کہا کہ دیویواور سجنوں مجھے ایشیائی کرکٹ کونسل نے مطلع کیا ہے کہ بھارتیہ کرکٹ ٹیم آج اپنا ایوار ڈ نہیں لے پائے گی تو میچ کے بعد پرزینٹیشن یہیں ختم ہوتی ہے ۔بھارتیہ ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کیا تو محسن نقوی ٹرافی اور میڈل لے کر اپنے ہوٹل چلے گئے حالانکہ انہیں ایسا کرنے کاکوئی حق نہیں تھا ۔یہ ٹرافی نہ تو ان کی تھی اور نہ ہی پاکستان کی ۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیو جیت سیچا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے شخص سے ٹرافی قبول نہیں کرسکتے تو ایسے دیش کی نمائندگی کرتا ہے جو ہمارے دیش کے خلاف جنگ لڑر ہا ہے ۔اور کھلے عام نیوکلیائی بم ہم پر گرانے کی وکالت کرتا ہے ۔ٹیم انڈیا کے اس فیصلے کا پورے دیش نے دل سے سواگت کیا ہے ۔ٹرافی سے کہیں زیادہ ہمارا ترنگا آسمان چھوتا ہے ۔ٹرافیاں تو آتی جاتی رہتی ہیں بھارتیہ کپتان سوریہ کمار یادو نے میچ کے بعد ایک بڑا اور اہم ترین قدم اٹھایا ۔پاکستان کو پانچ وکٹ سے ہرا کر نویں بار یہ خطاب جیتنے کے بعد سوریہ کمار یادو نے اعلان کیا کہ وہ پورے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اپنے میچوں کی پوری فیس بھارتیہ فوج کو ڈونیٹ کریں گے ۔یہ ان کے لئے اور پوری ٹیم کے لئے ایک جذباتی اور دیش بھکتی بھرا پل تھا ۔بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ٹیم کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور اسپورٹس اسٹاف کے لئے 21 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے اگر یہ ٹرافی بھارت کے حق میں آئی تو ان میں کچھ کھلاڑیوں کے خاص پرفارمنس کی سراہنا کرنی ہوگی ۔کلدیپ یادو نے فائنل میں نہ صرف 30 رن دے کر چار وکٹ لیے بلکہ بھارت کی طرف سے ٹی 20- فائنل میں سب سے زیادہ اچھی بالنگ کرنے والے گیند با ز بن گئے انہوں نے ایک ساتھ عرفان پٹھان، چہل ،ہاردک اور آر پی سنگھ کاریکارڈ توڑ دیا ۔اگر ہم بلے بازی کی بات کریں تو تلک ورما کا اشتراک بھی کبھی نہ بھولنے والی پاری تھی ۔بھارت کی جیت تلک میں اصل تلک ورما کو لگانا چاہیے تھا بھار ت کی جیت کے ہیرو تلک ورما رہے ۔پورے ٹورنامنٹ میں بھارت میں پاک پر جیت کی ہیٹ ٹرک لگائی ۔تلک ورما نے بھارت کی پاری تب سنبھالی جب ٹیم انڈیا ہار کے دہانے پر کھڑی تھی اور پاکستانیوں کو لگ رہا تھا کہ وہ جیت گئے ہیں ۔لیکن تلک نے 69 رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے وہیں شیوم دوبے نے 33 رن بنائے ۔147 رن کا ٹارگیٹ بھارتیہ ٹیم نے 20 اوور کی چوتھی بال پر ہی رنکو سنگھ کے چوکے کے ساتھ حاصل کر لیا ۔ہم ٹیم انڈیا کو تہہ دل سے بدھائی دیتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ترنگے کی شان بڑھائی ۔
(انل نریندر)
30 ستمبر 2025
شاہ رخ خان بنام ثمیر وانکھیڑے !
این سی بی ڈرگس سے جڑے جرائم کی جانچ کرنے والی ایک مرکزی ایجنسی ہے۔اس کے سابق افسر آئی آر ایس و این سی بی کے سابق زونل ڈائرکٹر ثمیر وانکھیڑے نے دہلی ہائی کورٹ میں اداکار شاہ رخ خاں اور گوری خاں کی ملکیت والی کمپنی ریڈ چلیز کے پرموشن میں بنی اور نیٹلفٹ پر اسٹریم کی گئی ویب سریز دی بانڈس آف والی وڈ میں جھوٹا اور بدگمانی بھرا اور ہتک عزت والی کہانی پیش کرنے کے خلاف عرضی دائر کی ہے۔عرضی میں انہوں نے دو کروڑ روپے کا معاوضہ بھی مانگا ہے ۔جسے وہ ٹاٹا میموریل کینسر ہسپتال کو ڈونیٹ کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے عدالت کو بتایا یہ رقم کینسر مریضوں کے علاج کے لئے ہسپتال میں استعمال کی جائے گی ۔بتادیں معاملہ کیا ہے ۔دراصل اس ویب سریزی میں ثمیر وانکھیڑے جیسا نظر آنے والا ایک کرداربالی ووڈ کی ہستیوں کا پیچھا کرتا دکھایا گیا ہے ۔ریلیز کے بعد شوشل میڈیا پر اس کردار پر کافی بحث چھڑی ہوئی ہے ۔وانکھیڑے کا کہنا ہے اس میں دکھائے گئے منظر انہیں بدنام کرنے کی کوشش ہیں چونکہ اس میں ایک افسر کو ایسے دکھایا گیا ہے جیسے وہ بالی ووڈ ستاروں کے پیچھے پڑ ا رہتا ہے ۔نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق عرضی میں کہا گیا ہے یہ سریز جان بوجھ کر ثمیر وانکھیڑے کی ایمیج کو خراب کرنے کے ارادے سے بنائی گئی ہے اس میں یہ بھی ذکر ہے کہ یہ سریزی ایسے وقت بنائی گئی ہے جب وانکھیڑے اور شاہ رخ خان کے بیٹے آرین سے جڑا معاملہ ممبئی ہائی کورٹ اور این ڈی پی ایس کی عدالت میں زیر غور ہے ۔سال 2021 میں آرین خاں کے خلاف شروع ہوا یہ معاملہ شاہ رخ خاں کے بیٹے کو لے کر تنازعہ ہے ۔تنازعہ چار سال پہلے اکتوبر 2021 میں اس وقت شروع ہوا جب نارکوٹیکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے ممبئی کے ایک کروز جہاز پر ایک ریوو پارٹی کی جانکاری ملنے پر چھاپہ ماری کی تھی ۔این سی بی کے اس وقت کے ممبئی زونل ڈائرکٹر ثمیر وانکھیڑے اور ایس پی وی وی سنگھ کی ٹیم نے اس چھاپے کی نگرانی کی تھی ۔چھاپے ماری میں آشیش رنجن جانچ افسر کی شکل میں موجود تھے۔این سی بی نے 3 اکتوبر 2021 کو آرین خان کو گرفتار کیا تھا ۔25 دن جیل میں گزارنے کے بعد 28 اکتوبر 2021 کو مبئی ہائی کورٹ نے آرین کو ضمانت دے دی تھی۔حالانکہ اس چھاپے ماری اور اس میں شامل افسران پر سوال کھڑے ہوئے ۔اور 25 اکتوبر 2021 کو این سی بی کی جانب سے ایک اسپیشل تفتیشی ٹیم بنائی گئی اس ٹیم نے ممبئی اور دہلی میں این سی بی افسران سمیت کئی گواہوں سے بھی پوچھ تاچھ کی اور وانکھیڑے اور دیگر حکام کے طریقہ کار کو لے کر کئی اہم سوال اٹھائے ۔تفتیشی ٹیم نے پوچھ تاچھ کے بعد سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کی اس میں ثمیر وانکھیڑے وشو وجے سنگھ اور دیگر کے خلاف لگائے گئے الزامات لگائے گئے ۔ثمیر وانکھیڑے اس تنازعہ سے پہلے افسر گوساوی سینول ڈیسوزا ایک نامعلوم کے خلاف الزام لگائے گئے تھے ممبئی ایئر پورٹ پر کسٹم محکمہ میں کام کرتے ہوئے انہوں نے کئی والی بووڈ ستاروں کے خلاف کاروائی کی تھی جس میں ان کی نگیٹو ساکھ بنی ۔حالانکہ آرین خان گرفتاری کے بعد جن کا نام کام اور دونوں زیادہ سرخیوں میں آئے ۔اس وقت مہاراشٹر کے وزیر رہے نواب ملک نے الزام لگایا تھا کہ وہ بالی ووڈ ستاروں کو جھوٹے معاملوں میں پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ان کے نام سے فرضی دستاویز بنائے گئے ہیں ۔نواب ملک نے ان الزامات کو شوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ۔جس سے تنازعہ اور بڑھ گیا وانکھیڑے کے وکیل آدتیہ گری نے دعویٰ کیا ویب سریز میں ایک کردار کو فحشی اشارہ کرتے ہوئے دکھا یا گیا ہے یہ اشارہ ستیہ میو جیتے کا نعرہ لگانے کے بعد بیچ والی انگلی دکھاتے ہوئے کیا گیا اس طرح کی تصویر قومی علامت کی توہین ہے ۔وانکھیڑے کی طرف سے عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس سریز کا تصور او ر عمل جان بوجھ کر وانکھیڑے کی ساکھ کو داغدار کرنے کے ارادے سے کیا گیا ہے ۔دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو ثمیر وانکھیڑے کی ہتک عزت کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکارکر دیا ۔جسٹس پروپیندر کمار کورو نے کہا کہ مانگی گئی شہادتیں دہلی میں قابل غور نہیں ہیں ۔حالانکہ کورٹ نے وانکھیڑے کو عرضی میں ترمیم پر دوبارہ داخل کرنے کی اجازت دے دی ۔سماعت کے دوران ریڈ چلیز کی طرف سے سینئر وکیل ہریش سالوے اور نیٹ فلکس کی طرف سے سینئر وکیل مکل روہتگی پیش ہوئے ۔
(انل نریندر)
27 ستمبر 2025
بہار میں کرپشن پر اٹھتے سوال!
بہارمیں ہونے والے اسمبلی چناو¿ کے لئے جنگل راج بنام وکاس نیرٹو کی جنگ کے درمیان اب کرپشن یعنی کرپشن کا اشو گرما گیا ہے ۔چاروں طرف سے الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔پہلے بات کرتے ہی جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور کی ۔انہوں نے بی جے پی کے پردیش صدر سمیت حکمراں اتحاد کے کئی لیڈروں پر کئی الزام لگائے ہیں وہ مسلسل اپنے ان الزامات کو دہرا رہے ہیں تو اب حکمراں اتحاد کے لوگ بھی ان الزاموں کو لے کر سوال پوچھنے لگے ہیں ۔بہار میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعت اپوزیشن کو گھیرنے کے لئے جنگل راج کا اشو اٹھا رہے ہیں ۔پارٹی کے ایک لیڈر کے مطابق جن لوگوں نے بہار میں جنگل راج کا دور دیکھا ہے انہیں پھر سے اس دور کی یاد دلائی جارہی ہے ساتھ ہی نئی پیڑھی کو بھی بتایاجاسکے کہ بہار کس دور سے گزرا تھا ۔اور اگر اپوزیشن اقتدار میں پھر آئی تو وہ دور پھر لوٹ سکتا ہے ۔ایک طرف جہاں بی جے پی سبھی اشوز پر چناو¿ لڑنے کی تیاری کررہی ہے وہیں سیاست میں ایک نیا اشو بھی جڑتا جارہا ہے جو بی جے پی کو ہی نہیں پورے این ڈی اے کی پریشانی بڑھاسکتا ہے ۔جن سوراج چیف پرشانت کشور نے بی جے پی کے پردریش صدر دلیپ جیسوال پر قتل اور کرپشن کا الزام لگایا ہے تو جے ڈی یو نیتا اور وزیر اشوک چودھری پر بھی 200 کروڑ روپے کی بے نامی پراپرٹی کا الزام لگایا ہے ۔وزیرصحت منگل پانڈے پر دلیپ جیسوال سے پیسے لے کر فلیٹ خریدنے کا الزام بھی لگا ہے تو نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری پر فرضی ڈگری کا الزام لگایا ہے ۔پرشانت کشور جس جارحانہ طریقہ سے لگاتار ان الزامات کو اٹھا رہے ہیں اور ان پر جواب مانگ رہے ہیں اس سے ریاست کی سیاست میں جنگل راج بنام وکاس کی جگہ ابھی سب سے زیادہ بیک ہونے لگی ہے۔ اس پوری بحث کو اور ہوا دی جارہی ہے بی جے پی کے نیتا اور سابق مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے ان کا کہنا ہے کہ پرشانت کشور نے لیڈروں پر الزام لگائے ہیں انہیں جواب دینا چاہیے اور جواب نہیں آنے سے بی جے پی کا گراف گررہا ہے۔جے ڈی یو نیتا کے ترجمان نیرج کمار نے بھی کہا کہ الزامات پر اشو ک چودھری کو اپنی پوزیشن صاف کرنی چاہیے ۔پارٹی اگنی پریکشا سے گزررہی ہے اور اسی طرح کے سنگین الزام عام بات نہیں ہے ۔الزامات کا نکتہ وار جواب دینا چاہیے۔ادھر بی جے پی کے وزیرادھر بہار کے وزیر اشو ک چودھری نے منگلوار کو جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور کو قانونی نوٹس بھیجا ہے ۔ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ بنا شرط معافی مانگیں یا 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ جھیلنے کے لئے تیار رہیں ۔بتادیں حال ہی میں پٹنہ میں پرشانت کشور نے الزام لگایا تھا کہ چودھری قریب 200 کروڑ روپے مالیت کی زمین قیمت کی مبینہ طور سے غیر قانونی طریقہ سے فروخت میں شامل ہیں۔گرامین کاریہ محکمہ کی ذمہ سنبھال رہے اشو ک چودھری نے نوٹس کے ذریعے کشور سے پوچھا ہے کہ وہ یا تو اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لئے ثبوت دیں یا جنتا کے سامنے بنا شرط معافی مانگیں ۔بہار اسمبلی چناو¿ کا کسی بھی وقت اعلان ہوسکتا ہے ایسے میں اس طرح کے الزامات دردناک این ڈی اے کے لئے اچھے نہیں مانے جاسکتے ۔
(انل نریندر)
25 ستمبر 2025
پاک - سعودی میں فوجی سمجھوتہ !
پاکستان اور سعودی عرب میں ایک اور اہم اور کچھ معنوں میں کچھ اہم ترین سمجھوتہ ہواہے ۔پاکستان ایک فوجی نیوکلیائی طاقت ہے بیشک وہ ایک جدوجہد کرتی معیشت ہے ۔وہیں سعودی عرب اقتصادی طور سے طاقتور ہے ۔لیکن فوجی اعتبار سے کمزور ہے ۔سعودی عرب اور پاکستان دونوں ہی سنی اکثریتی دیش ہیں ۔او ردونوں کے درمیان مضبوط رشتے رہے ہیں ۔سعودی عرب نے کئی مرتبہ اقتصادی بحران کے وقت پاکستان کی مدد کی ہے اور پاکستان بھی بدلے میں سعودی عرب کو سیکورٹی تعاون کا بھروسہ دیتا رہا ہے۔اب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکمت عملی باہمی دفاعی معاہدہ ہوا ہے اس کے مطابق کسی ایک کے تئیں دکھائی گئی جارحیت اور دوسرے کے خلاف مانی جائے گی ۔کچھ ایسا ہی معاہدہ جیسا نیٹو کے ممبر ملکوں کے درمیان ہے ۔یہ ڈیفنس معاہدہ یہ بھی کہتا ہے کہ اگر ایک دیش پر حملہ ہوا ہے تو دوسرا دیش اسے خود پر بھی حملہ مانے گا ۔یعنی اب اگر پاکستان یا سعودی عرب پر کوئی حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں ملکوں پر حملہ ماناجائے گا ۔دونوں ملکوں کی بری ہوائی اور بحری افواج اب اور زیادہ تعاون کریں گی اور خفیہ معلومات شیئر کریں گی۔چونکہ پاکستان ایک نیوکلیائی کفیل ملک ہے ایسے میں اسے خلیج میں سعودی عرب کے لئے تعاون کا بھروسہ بھی مانا جاسکتا ہے ۔حال ہی میں اسرائیل نے قطر کی راجدھانی دوحہ میں حماس کے لیڈروں کے اڈوں پر حملے کئے تھے ۔اس سے عرب دنیا میں اتھل پتھل اور بے چینی بڑھ گئی ہے ۔پاکستان کے وزیردفاع خواجہ عاصف نے اس معاہدے کے بعد کہا ؛ کہ ہمارے بھائی چارے کے رشتے تاریخی موڑ پر ہیں ،ہم دشمنوں کے خلاف متحدہیں ۔پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان سعودیہ سے ملے پیسے سے امریکی ہتھیار خرید پائے گا بھلے ہی یہ کہا جارہا ہو کہ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے لمبے تاریخی رشتوں کا نتیجہ ہے ۔لیکن بھارت کے لئے یہ پیش رفت تشویش بڑھانے والی ضرور ہے ۔سعودی عرب خلیج میں بھارت کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک ہے تجارت ،سرمایہ کاری ،اینرجی سیکورٹی تعاون سمیت کئی سیکٹروں میں دونوں کے درمیان پچھلی دو دہائیوں سے رشتے گہرے ہوئے ہیںخاص کر شہزادہ ولی عہد محمد بن سلمان کے دورمیں نئی طرح کی گرم جوشی دیکھنے کو ملی ہے ۔پی ایم مودی اس سال اپریل میں ہی اپنے تیسرے سعودی دورہ پر گئے تھے جہاں دونون ملکوں کے درمیان کئی سیکٹروں میں تعاون پر رضامندی بنی تھی ۔یہ سمجھوتہ جتنا مغربی ایشیا کے لئے ہے اتنا ہی بھارت سمیت پورے ساو¿تھ ایشیا کے لئے بھی تشویش کاباعث ہے اور عوامی خدشات تو سمجھوتہ کے اس تقاضہ کو لے کر ہے کہ دونوں میں سے کسی بھی دیش پر حملہ دونوں پر حملہ ماناجائے گا ۔کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر بھارت پاکستان کے درمیان جنگ جیسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو سعودی عرب اور پاکستان ایک ساتھ کھڑے ہو جائیں گے ؟ چار مہینے پہلے ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک بڑی لڑائی ہوئی تھی ۔آپریشن سندھور کو لے کر بارڈر پر اب بھی کشیدگی بنی ہوئی ہے ۔ایسے میں یہ اندیشہ درکنار نہیں کیاجاسکتا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اس سمجھوتہ کی وجہ سے سعودی عرب بھی پارٹی بن جائے حالانکہ سمجھوتہ کا ایک اور اہم پہلو بھی ہے ۔حال ہی میں اسرائیل نے قطر پر ایک ایئر اسٹرائک کر حماس لیڈروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی اسے لے کر مسلم ورلڈ کافی غصہ میں ہے ۔اس حملے کے بعد دوحہ میں اسلامی عرب ممالک کا اتحاد ایک ایمرجنسی چوٹی کانفرنس بلائی گئی تھی جہاں یہ بھی تذکرہ ہوا تھا کہ کیا نیٹو جیسا کوئی سیکورٹی اسکوائیڈ بنایاجاسکتا ہے ۔یہ سمجھوتہ اسی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے ۔دیکھا جائے تو بھارت اور سعودی عرب کے درمیان گہرے سماجی اور تہذیبی سمجھوتے ہیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ سعودی عرب بھارت کا پانچواں سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے ۔خلیجی ملکوں میں لاکھوں ہندوستانی نوکریاں کرتے ہیں اس معاہدے کے بعد بھارت کی تشویش کا پیدا ہونا فطری ہے ۔ایسا سمجھوتہ روس نے نارتھ کوریا کے ساتھ کیا تھا ۔ہمارے روس سے اچھے تعلقات ہیں جبکہ نارتھ کوریا سے اتنے اچھے نہیں ہیں ۔کیوں کہ وہ چین کے قریب ہے ۔باوجود اس کے روس سے ہمارے رشتوں پر منفی اثر نہیں پڑا ۔ماہرین کا خیال ہے کہ ہمیں سعودی عرب سے کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن اس سے پاکستان کو جو فائدہ اور مضبوطی ملے گی اسے وہ بھارت کے خلاف استعمال کرسکتا ہے ۔اس ڈیفنس سمجھوتہ سے پورے خطہ میں غیر متوازن صورتحال کھڑی ہوسکتی ہے ۔بھارت نے کہا ہے کہ وہ اس کے اثر کو دیکھے گا سرکار کی اپنی تشویشات کو لے کر بھارت سرکار کو سعودی عرب سے کھل کر بات کرنی چاہیے ۔پاکستان کے اسلامی ناٹو جیسے نظریات کو شیئر کرنا چاہیے اور خلیجی ملکوں نے توجہ بھی نہ دی ہو لیکن مذکورہ معاہدہ بھارت سے ڈپلومیٹک چوکسی بنائے رکھتے ہوئے کثیر خارجہ پالیسی کو مضبوط کرنے کی مانگ تو کرتا ہی ہے ۔
(انل نریندر)
23 ستمبر 2025
چارلی کرک کا قتل : امریکہ میں بڑھتا سیاسی تشدد!
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی چارلی کرک کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔واردات یوٹا کے اورم میں واقع یوٹا ویدی یونیورسٹی میں طلباءکی میٹنگ سے ٹھیک دوران ہوا ۔اس قتل نے ایک بار پھر امریکہ کو ہلا کررکھ دیا ہے ۔یونیورسٹی میں اس وقت قریب 3 ہزار طالب علم تھے ۔جب حملہ آور نے چارلی پر سیدھا نشانہ لگایا ۔حکام نے جانچ میں پایا کہ اسنائپر نے دورا یک عمارت کی چھت پر چھپ کر جو قریب 180 میٹر دوری پرتھی سے سیدھی ایک گولی چلائی جو چارلی کی گردن میں لگی اور وہ وہیں ڈھیر ہو گئے ۔کون تھے چارلی کرک ؟ چارلی ایک امریکی کنزرویٹو اور میڈیا شخصیت تھے ۔انہوں نے ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے نام کی ایک ینگ کنزرویٹو تنظیم 18 سال کی عمر میں ہی بنائی تھی وہ اس کے کوفاو¿نڈر تھے ۔وہ نوجوانوں کو سیاسی طور سے سرگرم بنانے ،مباحثوں میں حصہ لینے اور دقیانوشی نظریات کو ترغیب کرنے کے لئے جانے جاتے تھے صدر ٹرمپ کے قریبی چارلی ایک قاتل اور قتل کی وجہ کے بارے میں اب تک کچھ ٹھوس پتہ نہیں چلا لیکن یہ طے ہے کہ ان کی مقبولیت کافی تیزی سے بڑھ رہی تھی ایسے میں سوال یہ بھی ہے کہ انہیں کہیں ان کی بڑھتی مقبولیت تو قتل کی وجہ نہیں بنی ؟ چھت سے گولی ویسے ہی چلائی گئی جیسے جولائی 2024 میں چناو¿ کمپین کے دوران پین سلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر چلی تھی ۔تب گولی ٹرمپ کے کان کو چھوکر نکل گئی تھی ۔ٹرمپ نے 31 سالہ کرک کو ایک عظیم اور سرکردہ لیڈر بتایا ۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے سچائی اور آزادی کا شہید بتایا ۔قتل کے لئے انہوں نے کٹر لیفٹ پسندوں کے بیان بازیوں کو قصوروار ٹھہرایا ۔چارلی کرک کی آخری تقریرکا 30 سکنڈ کا ویڈیو سامنے آیا ہے ۔سفید ٹینٹ میں بینرس پر لکھا دی امریکن کم بیک اور کئی سوال بھی اور نعرے بھی لکھے تھے ۔مائیک لے کر بیٹھے کرک سوالوں کا جواب دے رہے ہیں ۔قارئین: دس سالوں میں کتنے ٹرانس جینڈر امریکیوں نے وسیع فائرنگ کی ہے ؟ کرک : بہت زیادہ قارئین کیا آپ کو پتہ ہے کہ دس سالوں میں کل کتنے ماس شوٹر رہے ؟ کرک : گینگ وائلنس کی ہے یا نہیں تبھی گولی چلتی ہے ۔کرک کے پاس بیٹھی ایک خاتون میڈیشن لیٹن نے کہا میں نے گولی کی آواز سنی ؟ ان کے جسم سے خون نکلا اور وہ گر گئے ۔پھر چیخ پکار کے درمیان افرا تفری مچ گئی۔یہ تکلیف دہ ہے کہ امریکہ میں سیاسی قتل بڑھ رہے ہیں ۔ساو¿تھ پنتھی اور لیفٹ پنتھی دونوں آئیڈیا لوجی اس سے متاثر ہیں ۔امریکہ کی تاریخ سیاسی تشدد سے بھری ہے۔60 کی دہائی میں جون ایفٹ کنیڈی ، مارٹین لوتھر کنگ جونینئر کا قتل ہوا ۔حالیہ برسوں میں یہ بار بار سامنے آیا ۔2021 میں ٹرمپ حمایتیوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کیا ۔2021 میں ایم پیز کو 9600 سے زیادہ دھمکیاں ملیں ۔اگلے سال نینسی پلوسی کے شوہر پر حملہ ہوا اسی سال نیویارک کے گورنر عہدے کے امیدوار لی جیلیڈن کی ریلی میں چاقو حملہ کرنے کی کوشش ہوئی ۔2024 میں کمپین کے دوران ٹرمپ پر دو بار جان لیوا حملے ہوئے ۔جن میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔امریکہ کے اس گند کلچر کو کنٹرول کرنے کی کئی مرتبہ صدر کوشش کر چکے ہیںلیکن امریکہ کی یہ گند لابی اتنی طاقتور ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے حملوں کو کنٹرول نہیں ہونے دیتی ۔چارلی کرک کا قتل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے سیدھی چنوتی ہے ۔تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ یہ حملہ ٹرمپ ،امریکی سیکورٹی ایجنسیوں کے لئے بڑھا جھٹکا اور چنوتی ہے ۔
(انل نریندر)
19 ستمبر 2025
اسحاق ڈار نے ٹرمپ کے دعووں کی پول کھولی!
پاکستان سے ایسی اعتراف سامنے آیا جو نہ صرف بھارت کے آپریشن سندھور میں کامیابی ہی کا تذکرہ کرتا ہے ۔بلکہ امریکی صدرکے دعووں کو بھی مسترد کرتا ہے ۔اس سے اس بات کی بھی تصدیق ہوتی ہے جو ہندوستانی فوج کے سینئر افسران دعویٰ کرتے آرہے ہیں ۔سب سے پہلے بات کرتے ہیں جیش محمد کے نمبر 2 کمانڈر مسعودی الیاسی کشمیری کی ۔ الیاسی کشمیری نے اعتراف کیا کہ دہشت گرد تنظیم کے بھاول پور ہیڈ کوارٹر پر ہندوستانی فوج کے حملے میں اسکے بانی مسعود اظہر کے پریوار کے افراد کے چیتھڑے اڑ گئے تھے ۔میں اپنے خاندان کے افراد کے مارے جانے کی بات قبول کرتا ہوں ۔منگل کو ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کئے گئے ویڈیو میں جیش محمد کمانڈر الیاس کشمیری کو ہندوستانی حملے کے خلاف زہر اگلتے سناجاسکتا ہے ۔جس نے اظہر کے خاندان کے افراد مارے گئے تھے ۔یہ ویڈیو 6 ستمبر کو پاکستانی پنجاب صوبہ میں ہوئے مشن مصطفی کانفرنس کا بتایاجارہا ہے ۔کئی بندوقچیوں کے درمیان کھڑے جیش کمانڈر نے کہا اس دیش کی آئیڈیا لوجی اور جغرافیائی حدود کی حفاظت کے لئے ہم نے دہلی،قابل ،کندھار پر حملہ کیا ۔اور اپنا سب کچھ قربان کرنے کے بعد 7 مئی کو بھاولپور میں مولانا مسعود اظہر کے خاندان کے افراد کو ہندوستانی حملوں میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا ۔بتادیں کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے 6/7 مئی کی درمیانی رات میں آپریشن سندھور کے تحت پاکستان و مقبوضہ کشمیر میں لشکر وجیش کے ہیڈ کوارٹر سمیت 9 آتنکی اڈون کو تباہ کیا گیا تھا ۔مسعود اظہر نے خود کہا تھا کہ وہ بھاولپور و اسکی بیوی ایک دیگر بھتیجی و خاندان کے پانچ بچے شامل تھے ۔یعنی کل ملا کر دس میں سے زیادہ تر مارے گئے تھے اسی سے ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستانی فوج کا نشانہ کتنا صحیح تھا ۔اب بات کرتے ہیں تاو¿ ٹرمپ کے دعووں کی ۔پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت پاکستان جنگ بندی کرانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کی ہی پول کھول دی ۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے مئی میں بھارت پاکستان کے بیچ ہوئی فوجی لڑائی کے دوران ان سے کہا تھا کہ بھارت نے جنگ بندی کے لئے تیسرے فریق کی ثالثی سے انکار کر دیا تھا کیوںکہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اشو ہے ۔جب ڈار سے بھارت کے ساتھ بات چیت یا تیسرے فریق کی ساجھیداری کو لے کر پاکستان کے رخ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔لیکن بھارت کھلے طور سے کہہ رہا ہے کہ یہ ایک باہمی معاملہ ہے خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار دعویٰ کیا کہ انہوں نے دونوں نیوکلیائی کفیل پڑوسیوں کے درمیان جنگ بندی کرائی ۔ٹرمپ 10 مئی کی جنگ بندی کے بعد سے تیس سے زیادہ بار دونوں دیشوں میں جنگ بندی کرانے کا دعویٰ کر چکے ہیں ۔اسحاق ڈار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بھارت نے امریکہ سمیت کسی بھی دیش کی ثالثی سے صاف انکار کر دیا ہے ۔ڈار نے اس طرح سے ٹرمپ کی پول کھول دی ہے۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
طالبہ کے پتا کا حملہ آور گرفتار !
کاکروچ جنتا پارٹی کے جنتر منتر پر مظاہرہ کے دوران ایک دلت نابالغ طالبہ کے والد پر قاتلانہ حملہ کے الزام میں خودساختہ اپنے آپ کو ہندو وادی و...
-
سرخیوں میں چھائے سہراب الدین شیخ عشرت جہاں معاملہ میں پھنسے گجرات کے آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا 8 سال کے بعد جمعہ کو اپنی آبائی ریاست گج...
-
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پانچ نئے پارٹی ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو تقرر ریاستی ص...
-
ریت مافیہ کے خلاف مہم چلانے والے ایماندار آئی اے ایس افسر ڈی ۔کے۔ روی کی موت کی گونج کرناٹک اسمبلی سے سڑک تک سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن پا...