سوشانت کی موت کا سچ تو سامنے آنا چاہیے!

سپریم کورٹ نے کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت ایک ٹیلینٹ یافتہ ایکٹر تھے اور ان کی موت عام نہیں ہے ۔ ایسے میں سچ سامنے آناضروری ہے۔جسٹس ریسیکیس رائے کی ایک نفری بینچ نے یہ رائے زنی ریا چکرورتی کے ذریعے بہار میں درج مقدمے کو ممبئی ٹرانسفر کرنے کی مانگ والی عرضی پر سماعت کی مانگ کی ہے ۔ بدھ کے روز سرکاری وکیل تشار مہتہ نے بینچ کو بتایا بہار حکومت کی جانب سے سوشانت کی موت کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی مانگ کو مرکزی حکومت نے منظور کردیا ہے ۔ بینچ نے ریا کی عرضی پر بہار پولیس ،مہارشٹر پولیس سوشانت کے کنبے سے تین دن میںجواب مانگا ہے ممبئی پولس کو اب تک کی جانچ سے بھی واقف کرانے کو کہا ہے۔ اب سماعت اگلے ہفتے ہوگی اس درمیان مرکزی حکومت نے سی بی آئی جانچ کے لئے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ۔ بنیادی سوال : کس ریاست کی پولس کو تفتیش کا اختیار:جسٹس رائے نے کہا سوشانت معاملے میں اس بات کی چان بین ضروری ہے کیا اس موت کے پیچھے کوئی جرم تو نہیں ہے ؟ اس ہائی پروفائل معاملے کو لیکر لوگوں میں اپنی اپنی رائے ہے لیکن ہم قانون کے مطابق چلیں گے اب تک شاید ممبئی پولس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا ہے۔جب کی پٹنہ میں درج ایف آئی آرمیں کئی دوسرے ایشو اٹھائے گئے ہیں ۔ ہمارے سامنے بنیادی ایشو یہ ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کا حق کس ریاست کی پولس کو ہے ؟ سپر یم کورٹ نے بہار کی پولس کے ذریعے انکوائری نہ کئے جانے پر ریا کو انترم راہت دینے سے منع کردیا ہے سی بی آئی کے ہاتھ میں سو شانت سنگھ کی خود کشی کی مبینہ گتھی سلجھانے سے ذمہ آتے ہی ممبئی پولس اور سیاسی گلیاروں کے ساتھ ساتھ سرکردہ فلمی ہستیوں کا بیلڈ پریشر ہائی ہو گیا ہے ویسے سی بی آئی کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ وقت کافی گزر چکا ہے اور ثبوتوں سے چھیڑ چھا ڑ ہو سکتی ہے اب اس معاملے میں اب تک چھپائے راز کو ممبئی پولس کو سامنے لانا ہوگا سی بی آئی جانتی ہے اب تک راز کو راز رہنے دو کے قدم پر وہاںکی پولس چل رہی ہے ۔اس لئے ایس آئی ڈی آئی کے گگن دیپ کی قیادت میں بنی ٹیم جلدسے جلد ریا کے ہر ٹھکانے اور اس کے رشتے داروں اور ا س کی کمپنی سمیت اور کچھ پولس والوں کے یہاں چھاپہ مار کر سی بی آئی ثبوت کے لئے اس واقع سے وابستہ کڑیوں کو جوڑے گی اور پولس والوں سے بھی پوچھ تاچھ کرے گی اور یہ جاننے کو کوشس کرے گی کی اب تک ایف آئی آر کیوں نہیں ہوئی اور بنا فورنسک جانچ کے موقع واردات پار خود کشی کیسے کہی دیا گیا؟ سی بی آئی اس راز کے پیچھے چھپے رازداروں کے نام بھی اگلوانا چاہے گی ساتھ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سے بھی پوچھ تاچھ کرے گی ذراعے کے مطابق سی بی آئی کچھ سر کردہ ہستیوںکو بھی پوچھ تاچھ کے لئے طلب کرے گی تاکہ سوشانت سے جڑے معاملے کی گہرائی تک پہنچا جا سکے ۔ ریا کے علاوہ اس کے گھر والوں سے راز اگلوانے کے لئے پوچھ تاچھ کر معاملے کا پتہ لگائے گی ۔ (انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟