پائلٹ نے طیارے کو بچانے کےلئے بہت کوشش کی !

وندے بھارت مشن کی اڑان سے وطن لوٹ رہے کئی لوگوں کے لئے یہ سفر موت کا قہر بن کر سامنے آیا۔بھاری بارش کے درمیان لنڈنگ کرنے کی کوشش میں جہاز حادثہ نے کئی سوال تو کھڑے کر دئیے ہیں لیکن ائیر پورٹ حکام کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس افسوس ناک پرواز کے کمانڈر ڈی وی ساٹھے نے طیارے کو بچانے کی آخری سانس تک کوشش کی لیکن اپنی جان دے کر بھی طیارے کے زیادہ تر مسافروں کی جان بچانے میں کامیاب رہے ۔جان گنوانے والے پائلٹ کیپٹن دیپک ساٹھے اور کو پائلٹ اکھلیش کمار تھے سابق ائیر فور س آفیسر نے آخری وقت تک جہاز کو بچانے کی پوری کوشش کی وہ 1981میں ائیر فورس میں بھرتی ہوئے تھے اور 2003میں اسکوائڈر لیڈر کی شکل میں رٹائر ہوئے تھے ۔ان کو اسکواڈ آف اونر سے بھی نوازا گیا تھا وہ گوئنگ 737بھی اڑا چکے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے لنڈنگ سے پہلے آسمان میں کئی چکر لگائے اور طیارے کوبچانے کی بھی کوشش کی مگر آخری وقت میں اترنا ہی پڑا بھار ی جمع پانی اور پھسلن کی وجہ سے حادثہ ٹالا نہیں جا سکا ۔ایک مسافر ریاو¿ نے بتایا کہ میں پچھلی سیٹ پر تھا اچانک زور کا جھٹکا لگا ایک دوسری مسافر فاطمہ نے بتایا کہ جہاز بہت تیزی سے زمین سے ٹکر ا کر تیزی سے دوڑاتا چلا گیا بہر حال ڈی جی سی اے نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ہم تمام مرنے والوں کو سردھانجلی دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ووہ اپنے پیارے لوگوں کو جانے کا صدمہ برداشت کر پائیں گے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟