کورونا یودھاو ¿ں کو مہینوں سے نہیں ملی تنخواہ!

کورونا دور میں کام کرنے والے نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے اسپتالوں کے ڈاکٹروں ،نرسوں ،اساتذہ کو پچھلے کئی مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے جبکہ ہندوراو¿ اسپتال کے ملازمین کو پچھلے چار مہینہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے اور ڈاکٹر وں اور نرسوں کو پندرہ جون سے تنخواہ نہیں ملی ہے جبکہ گروپ ڈی کے ملازمین کو جولائی سے اب تک تنخواہ کی ادائیگی نا ہو پائی بطور نرس اسٹاف کا م کرنے والی ایک خاتون اندو نے بتایا ان کے کئی ساتھیوں کو تنخواہ نا ملنے پر د و مہینہ سے پیسہ گھر سے منگانا پڑ رہا ہے ۔اور خرچ چلانا مشکل ہوگیا ہے ۔ایسے ہی اس کی ایک ساتھی نے بتایا کہ کرایہ دینے کے لئے بھی گھر والوں سے پیسہ کے لئے مجبوری بتانی پڑتی ہے ہم کورونا یودھا ہیںایسے میں تنخواہ نہیں ملے گی تو کام کیسے چلے گا ایسے ہی ڈاکٹر ا بھی نو کا کہنا ہے تنخواہ دیری سے ملتی ہے لیکن پچھلے چار مہینہ سے وہ بھی نہیں ملی ۔ایسے ہی دہلی کے کوچہ سیٹھ میں قائم سینئر سکنڈری اسکول کے ٹیچر للت کمار کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ مہینہ سے ایک بار بھی تنخواہ کھاتہ میں نہیں آئی قرضہ لینے کی وجہ سے قسط کے لئے بینکوں سے نوٹس آرہے ہیں ۔وہیں ہندوراو¿ اسپتال کی نرسنگ یونین نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں تنخواہ نہیں ملتی تو ہڑتال پر جانے کے لئے مجبور ہوں گے جس وجہ سے مریضوں کو پریشانی ہو سکتی ہے ۔اس سوال کے جواب میں ڈاکٹروں کا کہنا تھا جب کھانے اور گھر چلانے کے لئے پیسہ نہیں بچے گا تو وہ کیسے کام کر سکتے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟