انفیکٹڈ ٹرمپ اگر زیادہ بیمار ہوئے تو کیا ہوگا؟

امریکہ کے صدر صدارتی چناو¿ میں اب صرف کچھ ہفتہ باقی رہ گئے ہیں رپبلکن پارٹی کے امیدوار موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ جو کورونا سے بچنے کے لئے ماسک کو غیر ضروری بتاتے تھے اب وہ خود کورونا انفیکشن کے شکار ہو گئے ہیں ان کی اہلیہ ملانی بھی اس بیمار ی کی ضد میں آگئی ہیں ایسے میں یہ سوال پیدا ہو گئے ہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے ؟صدارتی چناو¿ پر اس کا کس طرح کا اثر پڑے گا ؟ انفیکشن کے سبب ڈونالڈ ٹرمپ اب کن کن چناوی ریلیوں میں شامل ہو پائیں گے ؟ ایک اکتوبر کو ٹرمپ کا کووڈ 19-جانچ کی گئی جس میں انہیں کورونا سے متاثر پایا گیا ۔جس کے بعدا نہیں کم سے کم دس دنوں کے لئے کوارنٹائن میں رہنا پڑے گا ۔اگر ایساہوتا ہے تو وہ اصلی صدارتی بحث یعنی صدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والے بحثوں میں حصہ لے پائیں گے جو پندرہ اکتوبر کو ہونا ہے اس کو لےکر ششو پنج کی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔صدر ٹرمپ کی چناوی مہم چلانے والی ٹیم نے بتایا کہ فی الحال اگلے دس دنوں کی چناوی ریلیوں کو یا تو منسوخ کردیا گیا ہے یا اگلی تاریخوں کے لئے طے کر دی گئی ہیں اس سے صاف ہے صدر ٹرمپ کے کوارنٹائن ہو جانے کا سیدھا اثر ان کی چناوی مہم پر پڑیگا ۔کیا یہ سوال بھی کھڑا ہو رہا ہے کہ چناو¿ ٹالا جا سکتا ہے ؟ اور یہ کیسے ہو سکتا ہے ؟ امریکی قانون کے تحت صدارتی عہدے کا چناو¿ہر 4سال میں ہوتا ہے ۔اس لحاظ سے 2020کا چناو¿ 3نومبرکو ہونا ہے اگر چناو¿ کی تاریخ بدلی جاتی ہے تو یہ فیصلہ امریکی سینیٹر کریں گے ۔صدر ٹرمپ نہیں اور اس کے لئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ریزولیشن پاس کرانے کے لئے اکثریت ہونا ضروری ہے ۔لیکن چناو¿ ٹالا جا سکتا ہے اس کا امکان بہت کم ہے ۔ہاو¿س آف نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی اکثریت میں ہے ۔انہوں نے کہا تھا کہ چناو¿ میں کسی طرح کی تاخیر کے پرستاو¿ پر پارٹی حمایت نہیں کرے گی ۔امریکی آئین کے مطابق بھلے ہی چناو¿ 20جنوری 2021کو صدر ٹرمپ کی میعاد پوری ہو جائے گی ۔اس تاریخ کو بدلنے کے لئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہو گی اسے دو تہائی امریکی ممبر پارلیمنٹ یا ریاستی سطح پر ممبران اسمبلی کے ذریعے منظورکراناہوگاجس کا پھر سے امکان بہت کم ہے ابھی تک تو صدر ٹرمپ میں کورونا انفیکشن کے ہلکہ اثرات پائے جاتے ہیں جسکی وجہ سے وہ اپنی ذمہ داریوں کو پوران کرنے کے لئے کام پر نہیں آئے تو اس صورت کے لئے بھی امریکی پارلیمنٹ میں ایک سسٹم ہے ایسے ایمرجنسی حالات میں صدر کو اپنے نائب کے ہاتھ میں اقتدار سونپنے کی آئین اجازت دیتا ہے اس کا مطلب ہے ٹرمپ کے زیادہ بیمارہونے پر نائب صدر مائک پینس امریکہ کے نگراں صدر ہو سکتے ہیں اورٹھیک ہونے پر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے کام پر دوبارہ لوٹ سکیں گے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟