وہ بولتے ہیں آپ جھوٹے ہیں ،جوکر ہیں ،شٹ اپ مین!

جھوٹا ،باتونی ،چپ رہو،(شٹ اپ)...امریکہ میں صدارتی چناو¿بحث کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور جوائے بیڈن ایک دوسرے کے لئے جس طرح کی زبان کا استعمال کررہے تھے اویو کے کوالیڈنٹ میں گرما گرم بحث کے دوران ناظرین گیلری میں ٹرمپ کی بیوی ملانیہ اور بیٹی کے علاوہ گنتی کے لوگ تھے لیکن پورا امریکہ ٹی وی پر یہ تماشہ دیکھ رہاتھا ۔بیڈن نے کہا کہ آپ امریکی تاریخ کے سب سے بدتر صدر ثابت ہوئے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی جوڑا کہ ٹرمپ دوسری صدر پوتن کی کٹپتلی کی طرح کام کررہے ہیں ۔ٹرمپ نے جواب دیا لوگ جانتے ہیں میں کیا کررہا ہوں اور اسی وجہ سے ایک بار پھر صدر کے طور پر لوگ مجھے منتخب کرنا چاہتے ہیں ۔90منٹ کی بحث کا انعقاد فوکس نیوز مشہور اینکر کرس والیس کررہے تھے ۔بحث کے دوران بیدن بوالے کہ یہ شرم کی بات ہے کہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں کورونا سے دو لاکھ سے زیادہ لوگ مارے گئے اور ٹرمپ انتظامیہ کے پاس اس بیماری سے نمٹنے کے لئے کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔فروری تک تو ٹرمپ کو اندازہ ہی نہیں تھاکہ یہ کتنی سنگین بیماری ہے وہ دیش کے لوگوں سے سچائی چھپانہ چاہتے تھے ۔ٹرمپ نے کہا جب آپ بھیڑ کے سامنے بات کرتے ہیں تو کیا آپ کو پتہ ہے چین میں کتنے لوگ مرے ہیں اور روس نے بھارت میں کتنی جانیں گئیں ؟یہ دیش میں مرنے والوں کی تعداد صحیح نہیں بتا رہے ہیں ۔میں یہ کہتا ہوں وائرس چین کی وجہ سے پھیلا تو کیا غلط ہے میں نے شاندار کام کیا ہے ۔اب موتیں بھی کافی کم ہیں میری جگہ آپ ہوتے تو دولاکھ نہیں بیس لاکھ لوگ مر چکے ہوتے ۔جوائے بیڈن نے کہا کہ دیش کے لوگوں کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وبا کے دوران ٹرمپ جیسے عرب پتیوں نے کیسے فائدہ اٹھایا دیش کی معیشت چوپٹ ہو گئی ہے ۔جب تک کورونا کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک ملک کی معیشت میں بہتری نہیں آئے گی ۔ٹرمپ بولے میں نے کب کہا بازار بند رکھو سب کچھ بند کردو اگر آپ ہوتے پورے دیش کو بند کردیتے آپ یہ ہی چاہتے تھے ہم بیماری سے بھی نمٹ رہے ہیں اور معیشت کوبھی سنبھال رہے ہیں ۔بیڈن کا الزام تھا ٹرمپ کے دور میں نسلی تشدد بڑھے ہیں ۔وہ شروع سے ہی نفرت کی سیاست کررہے ہیں ۔انہوں نے سیاہ فام امریکیوں کے لئے کچھ نہیں کیا ۔اس پر ٹرمپ کا جواب تھا کہ آپ ان کی سیاست کیوں کررہے ہیںجوائے بیڈن نے یہ کہتے ہوئے ٹوکا کہ آپ خود نسل وادی ہیں ۔اس پر ٹرمپ نے کہا اوباما کے بعد سب سے زیادہ نسل پرستی کا بٹوارا ہوا ۔آپ کب نائب صدر تھے ان دنوں تو آپ سیاہ فاموں کی بات نہیں کرتے تھے ویسے تو کئی اہم ترین اشوز پر سوال جواب کا سلسلہ چلا ۔میں نے تو کچھ اہم ترین باتوں کا ذکر کیا ہے ۔سی بی سی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے بیڈن کو 73بارٹوکا آخر ان کو کہنا پڑا” ول یو شٹ اپ “یہ غیر نظیر ہو رہا ہے ۔بیڈن نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ٹرمپ نے اب تک جو بھی کہا وہ جھونٹ ہے اس پر ٹرمپ نے کہا جھوٹے تو وہ ہیں ۔اگلی بحث میامی میں 15اکتوبر کو ہوگی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟