آخر محدود وقفہ سوالات پر راضی ہوئی حکومت

پہلے خبر آئی تھی پارلیمنٹ کے مانسون شیشن میں نا تو وقفہ سوال ہوگا اور ناہی غیر سرکار بل لایا جاسکے گا ۔کورونا وبا کے اس دور میں پیدا غیر معمولی حالات کے درمیان ہونے جارہے اس شیشن میں وقفہ صفر سولات بھی محدود کر دیا گیا ہے ۔اور وقفہ سوالات کے انتظام کی کاروائی سے ہٹائے جانے پر احتجا ج کرتے ہوئے ترمل کانگریس اور ڈیرک ابروس نے کہا اس سے اپوزیشن ممبران کے ذریعے سرکار سے سوال پوچھنے کے اپنے حق کو کھو دے گی ۔انہوں نے ٹوئیٹ کر کہا وبا جمہوریت کا قتل کرنے کا بہانہ بن گئی ہے ۔اگر ماضی میں وقفہ سوالات نہیں ہوا گو اسپیشل مقصد کیلئے بلائے گئے تھے لیکن آنے والے شیشن تو باقاعدہ ایک آئینی کاروائی کا حصہ ہے ۔لوک سبھا میں کانگریس کے نیتا ادھی رنجن چودھری نے پچھلے ہفتہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ پارلیمنٹ شینشن میں ممبران کے سوال پوچھنے اور اشو اٹھانے کے حق میں کٹوتی نا کی جائے اور یہ عوام کے نمائندوں کے حق میں نہیں ہوگا اب یہ خبر آئی ہے کہ سرکار اب یہ محدود سوال اٹھانے پر راضی ہو گئی ہے اور سرکار غیر اندارج سوال دینے کو بھی تیار ہے ۔کچھ ضمنی سوال ایسے ہوتے ہیں جن کا وزیرصرف تحریری جواب دیتے ہیں ۔مانسون شیشن چودہ ستمبر سے ایک اکتوبر تک چلے گا ۔پرائیویٹ بل بھی پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔وقفہ صفر کی میعاد گھٹا کر آدھا گھنٹا کر دی گئی ہے ۔کورونا کے سبب ایوان کی کاروائی صبح نو سے گیارہ اور دوپہر تین سے سات بجے تک چلے گی ۔پہلی پالی میں راجیہ سبھا اور دوسری شفٹ میں لوک سبھا کی کاروائی چلے گی ۔پورے شیشن مین کوئی چھٹی نہیں ہوگی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟