کسی کے باپ میں دم ہے تو مجھے ممبئی آنے سے روکے!

سوشانت سنگھ راجپوت کی مشتبہ موت کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت کے بیانات نے جمعہ کے روز نیا موڑ لے لیا کنگنا اور شیو سینا نیتا سنجے راوت میں تکرار بڑھ گئی ہے ۔اور مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ بھی یہ کہہ کر تنازعہ کا حصہ بن گئے کہ جسے ممبئی پولیس سے ڈر لگتا ہے اسے یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ،سوشانت کی موت کے بعد سے ہی کنگنا ممبئی پولیس کی نااہلی پر حملہ آور رہی ہیں کنگنا رناوت کا ممبئی پولیس کو لے کر دیا ہو ابیان اب طور پکڑ رہا ہے ،انہوںنے کہا تھا کہ انہیں ممبئی پاکستانی مقبوضہ کشمیر جیسا لگ رہا ہے ۔اس پر کئی فلمی ستاروں نے کنگنا کے خلاف ٹوئٹ کیا ہے ۔کنگنا نے کہا کہ میں ممبئی آرہی ہے کسی کے باپ میں ہمت ہے تو روک لے ۔راوت نے کنگنا کو مینٹل تک کہہ ڈالا ۔انہوں نے ٹی وی پر سوال کیا کہ کنگنا نے مہاراشٹر اور ممبئی پولیس کی بے عزتی کی ہے ۔اگر وہ ہماچل سرکار سے سیکورٹی چاہ رہی ہیں تو اب یہ ان کی ذمہ داری ہے ۔شیو سینا مہاراشٹر کے ایسے دشمنوں کا شراد کئے بنا نہیں مانے گی یہ وعدہ رہا کنگنا ممبئی گھس کر دکھائے ،جے ہند جے مہاراشٹر اس درمیان مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے اس تنازعہ میں کنگنا کی ہمایت کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ راوت نے اگر کنگنا کو ممبئی نہ آنے کی دھمکی دی ہے تو یہ افسوسناک ہے ۔انہوںنے کہا جس طرح کی زبان کا وہ استعمال کر رہی ہیں ہم لوگ نہیں کر سکتے جس تھالی میں کھا رہی ہیں اسی میں چھید کر رہی ہیں کچھ سیاسی پارٹیاں ان کی ہمایت کر رہی ہیں ۔اگر وہ پی او کے جانا چاہتی ہیں تو چلی جائیں سرکار کو ان کے جانے کا پیسہ دینا چاہیے ۔نہیں تو پھر ہم ہی پیسہ دے دیں گے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟