اشاعتیں

2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

جنگ تم شروع کرو گے ختم ہم کریں گے!

یہ وارننگ دی تھی آیت اللہ علی خامنہ ای نے شہید ہونے سے پہلے ۔انہوں نے ایک بار نہیں بار بار یہ خبردار کیا تھا اور ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر امریکہ -اسرائیل ایران پر حملہ کرتا ہے تو ہم منھ توڑ جواب دیں گے ۔ایسا جواب دیں گے جس کا امریکہ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا ۔اتنا ہی نہیں آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی آگاہ کیا تھا کہ اگر ایران پر حملہ ہوگا تو جوابی کاروائی پورے مشرقی وسطیٰ کے ملکوںمیں امریکی فوجی اڈوں پر بھی ہوگی ۔اور یہ علاقائی جنگ میں بدل جائے گی اس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم چار دن میں ایران کو گھٹنوں پر لادیں گے ۔اور نیا اقتدار قائم کردیں گے اب جنگ کے 7-8 دن گزر چکے ہیں اب وہی ٹرمپ کہہ رہے ہیں کہ یہ جنگ 4-5 ہفتے کھچ سکتی ہے ۔دراصل امریکہ پھنس گیا ہے طالبان اگر 20 سال بعد بھی لڑائی کے بعد بھی زندہ رہا تو اس کے پیچھے اس کی حکمت عملی اور افغانستان کے جغرافیائی حالات تھے ۔ایران بھی امریکہ کے لئے ایسی ہی چیلنج پیش کرنے والاہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں اپنی فوج بھیجنے سے انکار نہیں کیا ہے لیکن یقینی جانیے اگر امریکی فوجی ایران میں داخل ہوتے ہیں تو ویتنام اور اف...

آیت علی خامنہ ای کی شہادت!

میں سب سے پہلے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو اپنی شردھانجلی پیش کرنا چاہتا ہوں ۔دنیا آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کو یاد رکھے گی ۔ان کی بہادری کی مثال شہادت کو ہر ذکر میں چھائی رہے گی ۔وہ یہ جانتے تھے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے نشانہ پر ہیں اور ان پر کسی بھی لمحے حملہ ہوسکتا ہے پھر بھی وہ تہران چھوڑ کر نہیں بھاگے نہ تو کسی بنکر بین شیلٹر میں گئے اور نہ ہی کسی خفیہ جگہ پر ۔وہ اپنے دفتر میں کا م کرتے ہوئے انہوں نے شہادت کو گلے لگانا چنا۔وہ اپنے دیش کے لئے قربان ہو گئے لیکن دشمن کے سامنے پیٹھ نہیں چھپائی ۔بیشک ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو خامنہ ای کو مار کر وینر ہونے کا دعویٰ کررہے ہوں لیکن انہوں نے خامنہ ای کا قتل کرکےبڑا خطرہ مول لے لیا ہے ۔خامنہ ای کی شہادت نے سارے ایران و اسلامی دنیا کو امریکہ اور اسرائیل کے خلا ف کھڑا کر دیا ہے اس کے نتیجے سامنے آنے بھی لگے ہیں ۔کویت یو اے ای ،قطر، بحرین پر ایرانی میزائلیں گررہی ہیں ۔یو اے ای تو اس آرٹیکل لکھنے تک 167 میزائلیں برسا چکا تھا ۔ایرانی پلٹوار کا قہر سب سے زیادہ یو اے ای پر ٹوٹا ۔یو اے ای کے وزارت دفاع نے کہا ایران کی جان...

مودی کا اسرائیل دورہ اور عرب میڈیا!

وزیراعظم نریندرمودی کا اسرائیل دورہ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ ان کے رشتے اور اسرائیلی پارلیمنٹ میں دیا گیا ان کی تقریر ان سب کا تذکرہ عرب میڈیا میں خوب ہورہا ہے ۔عر ب میڈیا اس دورہ کو صرف بھارت -اسرائیل رشتوں کے طور پر نہیں بلکہ بڑے علاقائی سبھی اسباب کے طور پر پیش کررہے ہیں ۔کئی عرب تبصرہ نگاروں نے ذکر کیا ہے کہ یہاں تاریخی طور سے بھارت ٹو نیشن تھیوری کی بات کہتا ہے اور فلسطینی خطہ میں امن کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے وہیں مودی کی لیڈر شپ میں وہ اسرائیل کے بےحد قریب آچکا ہے ۔عرب میڈیا اس بات پر بھی توجہ دے رہا ہے کہ بھارت کا موجودہ موقف اسرائیل اور فلسطینیوں کے رشتوں میں اس کے روایتی موقف سے الگ سمت میں جارہا ہے ۔جہاں پہلے بھارت کی خارجہ پالیسی میں اس بات پر زور تھا کہ اسرائیل اور فلسطینی اہمیت اور دونوں سے ہی برابر دوری بنائے رکھے گا ۔وہیں اب بھارت کی خارجہ پالیسی کے مرکز میں مفاد پر مبنی رشتے زیادہ اہم ہو گئے ہیں ۔عرب میڈیا کے مطابق بھارت اپنے پڑوسیوں سے کشیدگی بھرے رشتوں اور اپنی فوجی ضرورتوں کے پیش نظر اب وہ اسرائیل کے زیادہ نزدیک جارہا ہے ۔عرب میڈیا نے وزیراعظ...

ٹرمپ کی دھمکی ،رمضان کی رونق !

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حملے کی مسلسل دھمکیوں کے درمیان ایران میں رمضان کو لے کر جوش میں کوئی کمی نہیں نظر آرہی ہے ۔مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ایران کے اندر عام زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے ۔ادھر ایران سے ملحق علاقے میں امریکی فوج کی مسلسل بڑھتی تعیناتی اب صرف اشارہ دینے تک محدود نہیں لگتی بلکہ یہ حقیقت میں جنگ کے واضح اشارے ہیں ۔امریکی جنگی بیڑا یو ایس ایس ابراہم لنکن اور یو ایس ایس زیرلڈ فورڈ کے ایرانی آبی خطہ کے پاس پہنچنے سے حالات سنگین بنے ہوئے ہیں اس کے علاوہ سینکڑوں امریکی فائٹر جیٹ و دیگر ساز وسامان بھی اس علاقہ میں پچھلے کچھ دنوں سے لائے گئے ہیں ۔اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ امریکہ -اسرائیل یہاں کئی سطحوں پر فوجی کاروائی کے لئے متبادل تیار کررہا ہے ۔ایران میں یہ نظریہ مضبوطی ہوتا جارہا ہے کہ ٹرمپ اپنی بات منوانے کے لئے فوجی دباؤ بنا رہا ہے ۔جنگ کی آہٹ کے باوجود ایران میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نظر آرہا ہے ۔مساجد میں خصوصی نماز و افتار پارٹیاں ، تراویح صدقہ و فطرہ اہمیت سے بٹ رہا ہے ۔اسلای رپبلکن نیوز ایجنسی نے رمضان کے موقع پر صدر مسعود زیششکین کا پیغام نشر کیا ہے ۔انہوں ن...

فیصلہ ٹرمپ کےٹیرف منسوخ کرنے کا !

ماننا پڑے گا کہ امریکہ میں آج بھی جمہوریت زندہ ہے ۔آئین بالاتر ہے ۔امریکہ کی سپریم کورٹ نے دکھا دیا کہ وہ آئین کی حفاظت کرنے میں کسی کے سامنے نہ تو جھکنے کو تیار ہے اور نہ ہی کسی دباؤ میں آئے گی چاہے وہ امریکہ کے صدر کیوں نہ ہوں ۔امریکی سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز فیصلہ سنایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ورلڈ ٹیرف غیر آئینی ہے۔ امریکہ کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جون رابرٹرس نے فیصلہ 6/3کی اکثریت سے دیا یعنی 6 ججوں نے ٹیرف کو ناجائز بتایا اور 3 اس سے غیر متفق تھے ۔ٹرمپ امریکی ٹریڈ معاہدوں کو نئے سرے سے کرنے کے لئے دنیا بھر میں ٹیرف کا دباؤ بنانے کے لئے استعمال کررہے تھے۔ یہ پہلی بار ہے جب سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے دوسرے عہد کی کسی پالیسی کو فیصلہ کن طور سے منسوخ کیا ہے ۔دیگر سیکٹروں میں عدالت کے کنزرویٹو اکثریت نے اب تک ٹرمپ کو نگراں پاور س کے وسیع استعمال کی چھوٹ دی تھی ۔اس بار سپریم کورٹ میں چھ ججوں کی اکثریت تین کنزرویٹو اور تین لبرل نے کہا کہ بغیر کانگریس (امریکی پارلیمنٹ ) کی واضح اجازت کے اتنے وسیع ٹیرف لاگو کر ٹرمپ نے حد پار کی ہے۔ عدالت نے ٹرمپ کی اس دلیل کو مسترد کر دیا کہ 1977 کا قانون...

اجیت پوار طیارہ حادثہ!

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت دادا پوار کے طیارہ حادثہ کے قریب 20 دن بعد ان کے بیٹےنے چُپّی توڑی ۔چھوٹے بیٹےجے پوار نے ایک بے حد جذباتی پوسٹ کے ذریعے جانچ پر سنگین سوال کھڑے کئے ہیں ۔انہوں نے سیدھے طور پر کہا کہ طیارہ کا بلیک باکس اتنی آسانی سے ضائع ہونے والی چیز نہیں ہے ۔بتادیں کہ کسی بھی طیارہ حادثہ میں جب سب کچھ ضائع ہوجاتا ہے تو اس کے اندر بلیک باکس نہ تو آگ سے اور نہ پانی سے زمین پر گرنے سے ،دھماکہ سے ضائع نہیںہوتا ۔20 برسوں تک وہ محفوظ رہتا ہے ۔جے پوار نے صاف طور پر کہا ہے کہ بلیک باکس اتنی آسانی سے ضائع ہونے والی چیز نہیں ہے۔ جیسا کہ دعویٰ کیاجارہا ہے ۔جنتا کو سچ جاننے کاحق ہے ۔جے پوار نے سسٹم کو کٹھ گھرے میں کھڑا کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ طیارہ حادثہ میں بلیک باکس آسانی سے ضائع نہیں ہوسکتے۔مہاراشٹر کی عوام کو اس دل دہلا دینے والے حادثہ کا پورا اور صاف ستھرا اور بلا تنازعہ سچائی جاننے کا حق ہے ۔جے پوار نے جہاز کی کمپنی وی ایس آر کے خلاف فوراً سخت قدم اٹھانے کی مانگ کی ہے ۔اس کمپنی کے اڑانے اور کنٹرول کرنے پر فوری پابندی لگائی جانی چاہیے ۔اگر جہازوں کے دیکھ بھال میں ہوئی متع...

نکھل گپتا کو ہوسکتی ہے 40 سال کی جیل!

ایک ہندوستانی شخص نے جمعہ کو نیویارک میں علیحدگی پسند لیڈر گرو پنتھ سنگھ پنو ںکے 2023 میں قتل کی ناکام سازش رچنے کے الزام میں قصور قبول کر لیا ہے ۔پتہ نہیں پچھلے کچھ دنوں سے بھارت اور امریکہ کے ستارے ٹکرا رہے ہیں ۔ایک کے بعدا یک نئی پریشانی کھڑی ہوتی جارہی ہے ، پہلے گوتم اڈانی کا معاملہ پھنسا پھر بھارت -امریکہ ٹریڈ ڈیل پر تنازعہ کھڑا ہوگیا اور اب پنوں کے قتل کی سازش میں معاملہ پھنس گیا ہے ۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمس نے لکھا ہے کہ یہ اس معاملے میں پہلا جرم قبول کیا گیا ہے جسے کنیڈا اور امریکہ کے حکام نے بھارت سرکار کی جانب سے حریفوں کے قتل کی مہم سے جڑابتایا تھا ۔امریکہ میں ہندوستانی نژاد کے نکھل گپتا ، علیحدگی پسند لیڈر گروپنتھ سنگھ پنوں کے قتل کی مبینہ سازش تیار معاملے میں اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت نیویار ک کی ایک عدالت میں ہورہی ہے ۔اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نکھل گپتا نے قتل کے لئے سپاری دینے ،قتل کی سازش تیاری کے ساتھ ہی منی لانڈرنگ کی سازش سے جڑے تینوں الزامات کو بھی قبول کر لیا ہے ۔گپتا کو 26 مئ...

جیفری ایپسٹین فائلس!

آپ نے تارا کنڈ فائلس ،کیرالہ فائلس ،کشمیر فائلس اور بنگال فائلس کا تو نام سنا ہی ہوگا ۔اور آپ میں سے بہت سوں نے انہیں دیکھا بھی ہوگا لیکن آج میں آپ کو ورلڈ فیمس ایپسٹین فائلس کے بارے میں بتاتا ہوں ۔جیفری ایپسٹین کون تھا؟ ایپسٹین فائلس جی ہاں یہی وہ دو لفظ ہیں جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے انتظامیہ کو مہینوں سے پریشان کررہے ہیں ۔جیفری ایپسٹین امریکہ کا ایک امیر فائنانسر تھا اس پر عورتوں اور نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال اور اسمگلنگ کے سنگین الزام لگے تھے ۔وقت کے ساتھ اس نے کافی دولت بنائی اور اس کے بعد اس کے رشتے بڑے کاروباریوں ، سیاستدانوں اور بین الاقوامی ہستیوں سے جڑتے چلے گئے ۔ سال 2019 میں اسے امریکہ کے فلوریڈا اور نیویارک میں نابالغوں کی جنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔اس سے پہلے وہ 2008 میں بھی ایسے ہی معاملوں میں جیل جاچکے تھے لیکن تب اسے بہت کم سزا ملی تھی ۔اگست 2019 میں جیل میں اس کی پراسرار طریقہ سے موت ہو گئی ۔جسے امریکی سرکار نے خودکشی بتایا۔ ایپسٹین فائلس ان سرکاری دستاویز کا ایک مجموعہ ہے ۔جو ان کے خلاف جانچ سے وابستہ ہیں ۔ان میں پوچھ تاچھ کے ریکارڈ عدا...

ایپسٹین سے میری ملاقات ہوئی تھی!

ساری دنیا میں اس وقت اس ایپسٹین فائلس کا تذکرہ جاری ہے ۔امریکہ میں نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال اور انسانوں کی اسمگلنگ کے ملزم عرب پتی جیفری ایپسٹین سے جڑے خفیہ دستاویز سامنے آتے ہی دنیا کے اقتدار اور رسوخ کے گلیاروں میں ہلچل مچ گئی ہے ۔جیفری ایپسٹین کی پوری کہانی کسی اور دن بتاؤںگا ،آج تو ایپسٹین فائلس اور بھارت کے ایک وزیر کا نام سامنے آنے کے بارے میں بتاؤں گا ۔ایک طویل تعطل کے بعد بدھوار کو لوک سبھا میں بجٹ پر بولتے ہوئے اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے امریکہ اور بھارت کی ٹریڈ ڈیل پر مودی سرکار پر کئی الزام لگائے انہوں نے کئی اہم اشوز پر سوال اٹھائے۔ اپنی تقریر میں لیڈر آف اپوزیش جیفری ایپسٹین فائلس، انل امبانی اور اڈانی سے وابستہ معاملوں پر بھی بولے۔ انہوں نے انل امبانی اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری پر بھی الزام لگائے ۔راہل گاندھی کی جانب سے ان اشوز کو اٹھانے کے بعد حکمراں فریق اور اپوزیشن کے درمیان ٹکراؤ بڑھ گیا۔ کیوں کہ لوک سبھا میں ہوئی بحث میں ہر دیپ سنگھ پوری کا نام آگیا تھا ۔اس لئے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بعد میں باقاعدہ ایک پریس کانفرنس کی اور اپنا موقف رکھا ۔ہردیپ ...

ٹرمپ جھکے گا بس جھکانے والاچاہیے!

امریکہ کے سب سے طاقتور ، ریمبو ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے سامنے جھُک گئے ہیں ۔پچھلے ایک پندرواڑے سے زیادہ ٹرمپ کی فوجوں سمندری جہازوں ، فائٹ جیٹس نے ایران کو چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے لیکن ٹرمپ نے ابھی تک حملہ نہیں کیا ۔اربوں ڈالر خرچ کر بھی اس کی ہمّت نہیں ہوپارہی ہے کہ ایران پر حملہ کرے ۔دراصل ایران نے دکھا دیا ہے کہ فوجی تیاری کیسی ہے ۔ایران کے پاس ایسی ایسی میزائلیں ہیں جو اسرائیل تو چھوڑیے امریکہ تک مار کر سکتی ہیں ۔وسط مشرق میں جہاں جہاں بھی امریکی فوجی اڈّے ہیں وہ سب ایران کی میزائلوں کی رینج میں ہیں اور یہی حقیقت سعودی عرب، قطر ،مصر ،کوئیت وغیرہ ارب ملکوں کو ستارہاہے ۔اسرائیل نے تو 12 دن کی جنگ میں دیکھ ہی لیا تھا کہ ایران کتنا تباہی کر سکتا ہے اور اسے ڈر ہے کہ اب اگر لڑائی چھڑی تو وہ تو نقشہ سے ہی مٹ سکتا ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ وہ آگے کیسے بڑھے وہ اتنے آگے آچکا ہے اب پیچھے ہٹنا بھی ناک کٹانے جیسا ہوگا ۔اس لئے کچھ وقت گین کرنے کے لئے ٹرمپ نے بات چیت کا راستہ چنا ہے ۔عمان میں امریکہ اور ایران کے بیچ درپردہ بات چیت کا پہلا دور پورہ ہو چکا ہے دونوں فریق...

یہ جان لیوا کورین لووگیم !

غازی آباد میں تین سگی بہنوں کا نویں منزل سے کود کر جان دینے کے واقعہ نے ایک بار پھر ان جان لیوا گیمس کی بھاری قیمت چکانے کی یاد دلادی ہے ۔اس واقعہ کو محض خودکشی کہنا سچائی سے آنکھیں موندھنے جیسا ہوگا ۔ان تین نابالغ بچیوں کی دردناک موت نے ایک بار پھر کئی سوال کھڑے کر دئیے ہیں ۔غازی آباد کے شالیمار گارڈن کی یہ واردات کئی دنوں سے سرخیوں میں ہے۔ اور کئی طرح کی باتیں کہی جارہی ہیں ۔شالیمار گارڈن کے اے سی پی اتل کمار سنگھ نے صحافیوں کو بتایا 4 فروری کی رات تقریباً 2.15بجے اطلاع ملی کہ ٹیلا موڑ پولیس اسٹیشن علاقہ کے تحت بھارت سٹی میں ایک واردات ہوئی ہے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی وہاں تین بچیوں کی اونچی عمارت سے گرنے کے سبب موت ہو گئی تھی ۔انہیں ایمبولینس کے ذریعے لونی کے ایک ہسپتا ل لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مرا ہوا قرار دے دیا ۔تینوں بہنوں کے نام ہیں 16 سالہ نشیکا ، 14 سالہ پراچی اور 12 سالہ پاکھی ۔12،14اور 16 کی عمر تو سپنوں کے پنکھ لگا کر اڑنے کی ہوتی ہے ۔اس عمر میں موت کو گلے لگانا بھلا کس کے گلے اتر سکتا ہے؟ دراصل، حالات اور صورتحال اور احساسی جذبات کی جھوٹی دنیا نے ا...

ٹریڈ ڈیل میں زراعت سیکٹر پر تنازعہ!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور امریکہ کے درمیان ہوئی ٹریڈ ڈیل پر اتفاق رائے بننے اور ساتھ ہی بھارت پر امریکی ٹیرف کو کم کرتے ہوئے 18 فیصد کرنے کی جانکاری دی ۔حالانکہ اس ٹریڈ ڈیل کی مفصل معلومات آنا ابھی باقی ہیں ۔لیکن وزیراعظم نریندر مودی سمیت بھارت سرکار کے کئی وزراء نے اسے ایک بڑا کارنامہ بتایاہے لیکن اپوزیشن لیڈران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ٹریڈ ڈیل میں کسانوں اور ڈیری سیکٹر کے مفادات کو نظر انداز کیا گیا ہے اس کا جواب دیتے ہوئے وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے پارلیمنٹ میں کہا کہ بھارت نے اپنے ایگریکلچر اور ڈیری سیکٹروں کے مفادات کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے ۔گوئل نے کہا کہ ٹریڈ ڈیل پر آخری دور کی بات چیت میں تفصیلات طے کی جارہی ہیں اور بہت جلد بھارت اور امریکہ کی جانب سے اس پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا ۔ٹرمپ نے دوسری جانب اس کی سوشل میڈیاپر جو جانکاری دی اس میں کہا گیا ہے کہ بھارت امریکی سامانوں پر ٹیرف اور نان ٹیرف بیریئرس کو زیرو کرے گا۔ انہوں نے آگے کہا کہ وزیراعظم مودی نے امریکہ سے زیادہ خرید پر رضامندی جتائی ہے ۔جس میں 500 ارب ڈالر سے زیادہ کی امریکی اینرجی ، ...

منی کارنیکا گھاٹ پر اہلیابائی کی مورتی کو لے کر تنازعہ

اتر پردیش کا وارانسی شہر پچھلے کچھ دنوں سے سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ ہندوؤں کی دھارمک نگری کی شکل میں مشہور وارانسی وزیراعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ بھی ہے۔وہ 2024 کے لوک سبھا چناؤ میں یہاں سے تیسری بار منتخب ہوئے ہیں ۔وزیراعظم کا پارلیمانی حلقہ ہونے کی وجہ سے وارانسی میں ترقی کے کئی پروجیکٹ چل رہے ہیں ۔اسی کڑی میں تاریخی منی کارنیکا گھاٹ کی بھی تزئین کاری کی جارہی ہے ۔کچھ مقامی لوگوں کا کہنا ہے اس کے لئے پہلے پرانے ڈھانچے کو توڑا گیا ہے اس توڑ پھوڑ کو لے کر مقامی لوگ ناراض بھی ہیں ۔کاشی کے پال سماج کے صدر مہندر پال کہتےہیں کہ جب مورتی توڑی گئیں تو انہوں نے احتجاج کیا تھا ۔کئی لوگوں کا الزام ہے کہ وہاں موجود اندور کے سابق شاہی گھرانے کی اہلیہ بائی ہولکر کی مورتی بھی ٹوٹ گئی ہے ۔لیکن وارانسی کے میئر اشوک تیواری اس سے صاف انکار کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مورتی محفوظ رکھی گئی ہے ، جس کے بعد اس کو لگا دیاجائے گا۔ اہلیہ بائی ہولکر کی مورتی ٹوٹنے کے دعوؤں کے بعد وہاں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ۔پولیس نے اس معاملے میں کئی لوگوں کو حراست میں بھی لیا ۔احتجاجی مظاہرے میں شامل کاشی کے پال سماج ...

اجیت پوار پلین کریش سے جڑے سوال!

آخر ہم ان ہوائی حادثات میں کتنی قیمتی جانیں گنوائیں گے؟ اگر حالیہ پلین حادثوں پر نظر ڈالیں تو 2021 میں سی ڈی ایس جنرل وپن راوت جو بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف تھے ،کا دسمبر 2021میں تاملناڈو کے کنور کے پاس ایئر کریش میں موت ہوگئی تھی۔ 2 دسمبر 2009 آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کا ہیلی کاپٹر نلہ مالہ جنگل میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔30اپریل2011 کو اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلی ڈورجی کھانڈو کاتوانگ سے ایٹہ نگر جارہا ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا اور ان کی موت ہوگئی ۔ 12جون 2025 کو احمد آباد میں ہیلی کاپٹر ایئر کریش میں سابق وزیر اعلی وجے روپانی سمیت242مسافروں کی موت ہوگئی۔ سابق لوک سبھا اسپیکر جی ایم سی بال یوگی کا بھی ندھن ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہوا۔ اور اب مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار کی پلین کریش میں موت ہوگئی۔پونے ضلع میںبارہمتی میں ہوئے اس حادثہ کی کئی پہلوئوں سے جانچ کی جارہی ہے، کیا یہ محض حادثہ تھا، پائلٹ کی غلطی تھی یا پھر کوئی سازش؟ اس کا جواب تو گہری جانچ سے ہی مل سکتاہے،اگر کبھی ملا بھی؟ کیونکہ آج تک جتنے بھی حادثے ہوئے ہیں ان میں سے ...

ایران کو ٹرمپ کی دھمکی!

جس طرح سے امریکہ نے ایران کو چاروں طرف سے جنگی ہتھیاروں و جدید ترین ساز وسامان سے اس وقت گھیر رکھا ہے ایسا جماوڑا ہم نے دوسری جنگ عظیم کے بعد کبھی نہیں دیکھا ۔ایئر کرافٹ کیریئروں 500 جنگی جہازوں ، ہزاروں فوجیوں سے اس وقت ٹرمپ نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو گھیر رکھا ہے ۔ٹرمپ نے ایران پر نیوکلیائی معاہدہ مذاکرات کے لئے دباؤ بنانے کے مقصد سے یہ جنگی بیڑا بھیجا ہے ۔ٹرمپ نے ایران کو سیدھی دھمکی دی ہے کہ وہ نیوکلیائی معاہدہ کر لے ورنہ اس پر اگلا حملہ اور خطرناک ہوگا ۔ادھر ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس کی فوج کسی بھی امریکی فوجی کاروائی کا زوردار جواب دے گی ۔ایرانی وزیرخارجہ عباس اشرافی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ان کی فوج تیار ہے اور دیش پر کسی بھی حملے کا زوردار جواب دینے کے لئے ٹرائگرپر انگلی رکھے ہوئے ہے۔ یہ خطرناک تبصرہ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد آیا ہے ۔جس میںٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران متنازعہ نیوکلیائی پروگرام پر امریکہ کے ساتھ ڈیل کرے ورنہ اسے بڑے پیمانہ پر امریکی حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ادھر ٹرمپ نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس ہمارا بڑا جنگی بیڑا ہے ۔وینزویلا سے بھی بڑا ...

مہاراشٹر کی سیاست پر کیا اثر پڑے گا!

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی بدھ کے روز طیارہ حادثہ سے جہاں پورا دیش حیران ہے اور غم میں ڈوبا ہوا ہے وہیں یہ بھی سوال اٹھ رہا ہے کہ ان کی اچانک موت سے مہاراشٹر کی سیاست پر کیا اثر پڑے گا؟ 66 سالہ اجیت پوار کی پرائیویٹ جہاز مہاراشٹر کے بارامتی میں لینڈکرتے وقت حادثہ کا شکار ہو گیا ۔بتادیں کہ اجیت پوار نے جولائی 2023 میں اپنے چاچا شردپوار کی قیادت والی راشٹریہ کانگریس پارٹی (این سی پی ) سے بغاوت کر دی تھی ۔2023 میں 2 جولائی کو وہ اپنی پارٹی کے 8 ممبران کے ساتھ مہاراشٹر سرکار میں شامل ہو گئے تھے اور حکومت میں نائب وزیراعلیٰ بنے۔ شردپوار سے بغاوت کر ایکناتھ شندے سرکارمیں شامل ہونے کے اپنے فیصلے پر اجیت پوار نے کہا تھا وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ترقی کررہا ہے ۔اس لئے بی جے پی کے ساتھ کچھ اختلافات ہونے کے باوجود این سی پی نے مہاراشٹر کی ترقی کے لئے سرکار کے ساتھ ہاتھ ملانے کا فیصلہ کیا ۔نومبر 2024 میں مہاراشٹر میں اسمبلی چناؤ ہوئے اور اجیت پوار اپنے چاچا پر بھاری پڑے ۔حالانکہ چھ مہینے پہلے ہی لوک سبھا چناؤ میں اجیت پوار کی پارٹی کو صرف ایک ہی سیٹ پر جیت ملی تھی ۔تب ...

ٹرمپ کو اسی زبان میں جواب!

بڑبولے اور بے لگام بولنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اگر انہیں کی زبان میں جواب دیا ہے تو وہ ہے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی ۔دراصل ہوا یہ مارک کارنی سوئزرلینڈ کے داؤس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فارم میں تقریر کررہے تھے ۔مارک کارنی کی دی گئی تقریر کو امریکی دب دبے والے ورلڈ آرڈر کو آئینہ دکھانے کی شکل میں دیکھاجارہا ہے ۔کہا جارہا ہے کہ دنیا کے تقریباً ہر دیش ٹرمپ کی پالیسیوں سے پریشان ہیں لیکن اس طرح بولنے کا خطرہ مارک کارنی نے اٹھایا ۔منگل کو سوئزرلینڈ کے داؤس میں ورلڈ اکنامکس فارم سے خطاب کرتے ہوئے مارک کارنی نے کہا کہ طاقتور ملکوں کے عزم میں مڈ ل پاور والے ملکوں کے سامنے دو متبادل ہیں ۔۔یا تو حمایت پانے کے لئے آپس میں مقابلہ کریں ہمت کے ساتھ یا تیسرا راستہ بنائیں اور ایسا کرنے کے لئے ساتھ آئیں ۔بھار ت سمیت دنیا کے باقی ملکوں کو لگ رہاہے کہ ابھی چپ رہنا زیادہ بہتر ہے ۔دوسری طرف کینیڈا کے وزیراعظم کو لگ رہا ہے کہ موجودہ عالمی نظام میں کوئی انفیکشن نہیں بلکہ تباہی کے حالات ہیں ۔اور پھوٹ کا پردہ ہٹ رہا ہے ۔مارک کارنی کھلے عام یہ کہہ رہے ہیں کہ پرانے نظام واپس نہیں آئے گا ۔اور اس ک...

میں ہی ہوں شنکر آچاریہ !

پچھلے کچھ دنوں سے بی جے پی انتظامیہ اور شنکر آچاریہ منی مکتیشور آنند جی مہاراج میں جم کر تنازعہ چھڑا ہوا ہے ۔ایک طرف شنکر آچاریہ جی اور دیگر سادھوسنت ہیں تو دوسری طرف اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کا میلہ انتظامیہ ہے ۔سارا معاملہ شنکر آچاریہ سوامی ابھی مکتیشور آنند سرسوتی کے پریاگ راج میں گنگا اسنان نہ کرنے کو لے کر شروع ہوا ۔پریاگ راج میں چلے ماگھ میلے میں مونی اماوسیہ کے موقع پر ہونے والے روایتی شاہی اسنان کو لے کر جوتش پیٹھ کے شنکر آچاریہ سوامی ابھی مکتیشور آنند سرسوتی اور میلہ انتظامیہ کے درمیان سوامی جی کے پالکی پر سوار ہوکر اسنان کو لے کر شروع ہوا ۔انتظامیہ نے سوامی جی کی پالکی پر اسنان کرنے سے روکا اس پر انتظامیہ اور سوامی جی کے حمایتیوں میں ہاتھا پائی تک ہو گئی ۔سوامی جی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے حکام نے نہ صرف سوامی جی کی پالکی کو توڑنے کی کوشش کی بلکہ ان کے حمایتی سادھو بھکتوں کی جٹا سے پکڑ کر مارا ۔اور جیل میں ٹھونس دیا ۔اس کے احتجاج میں شنکر آچاریہ جی نے دھرنا شروع کر دیا جو اب بھی جاری ہے ۔سوامی جی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی معافی کے بغیر آشرم میں ...

گرین لینڈ کو لے کر رہیں گے :ٹرمپ

پچھلے کئی دنوں سے گرین لیڈکو لے کر زبردست رسہ کشی جاری ہے ۔اس ڈرامہ کے تین اہم کردار ہیں ۔پہلے ہے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو کررہے ہیں کہ اب وقت آچکا ہے ، گرینڈ لینڈ لے کر ہم رہیں گے۔ٹرمپ جھکنے کے موڈ میں نہیں لگتے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈکو اپنی ناک کا سوال بنا لیا ہے ۔وہ کبھی گرین لینڈکی فوج کا مذاق اڑاتے ہیں تو کبھی وہاں فوجی کاروائی کی بات کرتے ہیں ۔ٹرمپ نے یوروپی ممالک کو کھل کر دھمکی دے ڈالی ہے کہ جو دیش گرین لینڈ سے جڑے امریکی ارادوں کی حمایت نہیں کریں گے ،انہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔انہوں نے اب تو 8 یوروپی ملکوں پر دس فیصد ٹیرف لگانے کی بھی دھمکی دے ڈالی ہے ۔ٹرمپ کسی بھی قیمت پر گرین لینڈ حاصل کرنا چاہتےہیں وہ یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ اگر امریکہ نے گرین لینڈ پر اپنا قبضہ نہیں کیا تو روس یا چین اس پر اپنا قبضہ کر لے گا تو پہلا کردار تو ڈونلڈ ٹرمپ ہیں ۔دوسرا کردار یوروپی ممالک ہیں ۔گرین لینڈ مسئلے پر ٹرمپ نے یوروپ کے 8 ملکوں پر ٹیرف بڑھانے کی وارننگ پر یوروپی یونین نے سخت رخ اپناتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی دباؤ بنانے کے لئے ٹیرف لگایاجائے گا تو یوروپی یونین بھی جواب...

چاہ بہار پربھارت کے پیچھے ہٹنے کی قیاس آرائیاں!

ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ملکوں پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے ہی یہ سوال بناہوا تھا کہ بھارت پر اس کا کیا اثر پڑے گا؟ ایران سے بھارت کی تجارت امریکی پابندیوں کے سبب بے شک وہاں نہیں ہے لیکن ایران حکمت عملی طور سے بھارت کے لئے کافی اہم ہے ۔ایران کے جنوبی ساحل پر سیستان -بلوچستان صوبہ میں واقع چاہ بہار بندرگاہ اسی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے ۔اسے بھارت اور ایران مل کر بنا رہے تھے تاکہ بھارت کو وسطی ایشیا اور افغانستان تک سیدھے پہنچ مل سکے ۔چاہ بہار بھارت کے لئے اس لئے بھی اہم ہے کیوں کہ اس کے ذریعے وہ پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے وسطی ایشیا پہنچ سکتا ہے ۔لیکن امریکہ کے مزید ٹیرف کے اعلان کے بعد سے بھارت کے چاہ بہار بندرگاہ سے باہر ہونے کی خبریں زور پکڑنے لگی ہیں ۔ان خبروں اور قیا س آرائیوں کو دیکھتے ہوئے بھارت سرکار نے گزشتہ جمعہ کو جواب دیا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو یہاں کہا ،جیسا کہ آپ جانتے ہیں، 28 اکتوبر ،2025 کو امریکہ کے محکمہ مالیات نے ایک خط جاری کیا تھا جس میں 26 اپریل، 2026 تک جائز اور مشروط پابندی چھوٹ کی سمت میں گ...

جنگ کی چوکھٹ پر ایران -امریکہ!

ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہرون نے ایران اور امریکہ کو جنگ کی چوکھٹ پر لاکر کھڑا کر دیا ہے ۔احتجاجی مظاہروں کےبعد حالات اور خراب ہونے کے اشارے مل رہے ہیں ۔ایران کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی اے اےزئی نے کہا ہے کہ گرفتار مظاہرین پر تیزی سے مقدمہ چل سکتاہے اور انہیں پھانسی کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وارننگ کے باوجود آیا ہے ، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران پھانسی دیتا ہےتو امریکہ سخت کاروائی کرے گا۔تقریباً 130 گھنٹوں سے ایران میں انٹرنیٹ اور فون نیٹ ورک ٹھپ ہے ۔امریکہ میں ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اب تک کم سے کم 2571 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ، جس میں 2403 مظاہرین ،147 سرکار حمایتی ،12 بچے اور عام شہری شامل ہیں ۔قریب 18100لوگ گرفتار کئے گئے ہیں ۔ایران کی راجدھانی تہران میں سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے لئے اجتماعی آخری رسوم بھی کی گئیں جہاںڈیتھ ٹو امریکہ جیسے نعرے لگے ۔بھارت کے سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے اور بے حد چوکس رہنے کی صلاح دی ہے۔ٹرمپ نے دی کڑی ایکشن کی وارننگ ۔ٹرمپ نے ایک پیغام میں کہا کہ ایرانی حب الوطنوں احتجاج جاری رکھ...

آر پار کی لڑائی!

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور مرکزی سرکار کے بیچ اکثر ٹکراؤ دیکھنے کو ملتا ہے لیکن اس بار مغربی بنگال اسمبلی کا چناؤ ہے اور یہ لڑائی اب آر پار کی بنتی نظر آرہی ہے ۔وائس چانسلروں کی تقرری سے لے کر گورنر کے کردار اور ایس آئی آر تک دونوں کے بھید کئی بار آمنے سامنے آچکے ہیں لیکن اب جو لڑائی ہے وہ آر پار کی لگتی دکھائی دے رہی ہے ۔اس بار فلیش پوائنٹ پر پہنچتی نظر آرہی ہے ۔ممتا بنرجی لمبے عرصہ سے مرکزی ایجنسیوں - ای ڈی ، سی بی آئی اور دیگر کو سیاسی ہتھیار کی شکل میں استعمال کرنے کا الزام لگاتی رہی ہیں ۔ٹی ایم سی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایجنسیاں بھاجپا سرکار کے اشاروں پر کام کررہی ہیں ۔خاص کر چناؤ سے پہلے ۔مثال کے لئے حال ہی میں ای ڈی کی چھاپہ ماری کےد وران ممتا بنرجی کی سرگرمی کو لیا جاسکتا ہے لیکن پالیٹیکل کنسلٹنگ فرم آئی -پیک اور اس کے چیف پرتیک جین کے ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپوں کی وجہ سے جو ٹکراؤ چل رہا ہے اس نے مرکز اور ریاستی ایجنسیوں کو بھی آمنے سامنے لادیا ہے ۔ای ڈی کا الزام ہے کہ ممتا نے اس کی کاروائی میں رکاوٹ ڈالی اور بنگال پولیس ان کی سرکار کی ہدایت پر منی لانڈرن...

ہزاروںایرانیوں کے خون سے رنگے ہیں ٹرمپ کے ہاتھ!

ایران میں مہنگائی کےخلاف 13 دنوں سے چل رہے مظاہرے کے درمیان جمعرات کی رات حالات اور بے قابو ہو گئے ۔ایک نیوز رپورٹ کے مطابق دیش بھر میں 100 سے زیادہ شہروں میں مظاہرہ پھیل چکا ہے ۔مظاہرین نے سڑکیں بلاک کیں ،آگ لگائی ۔لوگوں نے خمینی کی موت اور اسلامی رپبلک کا خاتمہ ہوا۔جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔کچھ جگہوں پر مظاہرین کراؤن پرنس رضا پہلوی کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے، وہ نعرہ لگا رہے تھے یہ آخری لڑائی ہے ۔شاہ پہلوی لوٹیں گے ۔امریکن ہیومن رائٹ ایجنسی کے مطابق ،مظاہروں کے دوران ہوئے تشدد میں اب تک 200 لوگ مارے گئے ہیں جن میں 8 بچے شامل ہیں۔ایک پولیس افسر کو بھی چاقو مار کر موت کی نیند سلادیا گیا ۔جبکہ 2270 سے زیادہ لوگوں حراست میں لیا گیا ہے ۔ایران میں مہنگائی کے خلاف عام لوگوں کے احتجاجی مظاہرے آہستہ آہستہ تہران بنام واشنگٹن ہوتے جارہے ہیں ۔ایرانی میڈیا کھلے عام کہہ رہا ہے کہ مظاہرین کو سی آئی اے اور موساد ہوا و مدد دے رہا ہے۔مظاہرے کی آڑ میں واشنگٹن اور تل ابیب دراصل تبدیلی اقتدار کروانا چاہتا ہے۔وہ خامنہ ای کو بھگانا چاہتا ہے اور ایران کی ملا شاہی اقتدار کو اکھاڑ پھینک شاہ پہلوی کو اق...

مادورو کو اچانک اقتدار سے ہٹایا تو کیا ہوگا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ مادورو کو پکڑنے کیلئے فوجی کاروائی کومجازکرنے سے ٹھیک پہلے امریکہ کی خفیہ سروس، سی آئی اے نے ایک خفیہ تجزیہ پورا کیا جس میں یہ جانچ کی گئی کہ مادورو کو اچانک اقتدار سے ہٹایا جاتا ہے تو وینزویلا کی اندورونی صورت حال کیسی ہوگی؟نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کی مطابق ٹرمپ کے ذریعہ سیدھی کاروائی کے خطرات اور نتائج کا تجزیہ کرنے کے دوران سینئر انتظامی حکام نے خفیہ تجزیہ جائزہ کی درخواست کی تھی ۔رپورٹ میں امریکی قیادت میں تختہ پلٹ کے امکان پر کم اور مادورو کے لئے باقائدہ اخراج پس منظروں پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی تھی،جس میں بات چیت  کے ذریعے سےسمجھوتے مسلسل امریکی دباؤ اور عبوری قدم کی شکل میں طاقت استعمال شامل تھے۔خفیہ تجزیہ سے واقف لوگوں نے بتایا کہ سی آئی نے مادورو کو عہدہ چھوڑنے کیلئے ایک ہی امکانی نتیجہ کا تصور کرنے کے بجائے کئی متبادلوںپر بھی غور کیا ان میں بات چیت کے ذریعہ اقتدارمنتقلی شامل تھی،جس میں مادورو مرضی سے عہدہ چھوڑ تے، پابندیوںاور پراپرٹی ضبطی کے ذریعے سے دباؤ بڑھا نااوردیگر متبادل فیل ہونے پر زبردستی اخراج کا امکان شامل تھا۔اس تجزیہ کا م...

انکیتا بھنڈاری کیس کا سچ سامنے آنا چاہئے!

انکیتا بھنڈاری ہتیا کانڈ میں وی آئی پی کا نام سامنے آنے کے بعد انصاف کی مانگ نے نئے سرے سے طول پکڑ لیا ہے۔سماجی انجمنوں اور کانگریس نے اتوار کو عدالت کی نگرانی میں سی بی آئی جانچ کو لیکر بڑے سطح پر مظاہرہ کیا ۔ورکروں نے دہرادون میں سی ایم ہاؤس تک جانے کی کوشش کی ۔ادھر دہلی کے جنتر منتر پر بھی انصاف کی مانگ پر مظاہرے کیلئے بڑی تعداد میں لوک جمع ہوئے ۔اس مسئلہ کو لیکر 11جنوری کو اتراکھنڈ بند کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں مشعل جلوس اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہنے کی امید ہے بتا دیں انکیتا بھنڈاری کیس کیا ہے ؟انکیتا بھنڈاری ونتارا روایزورٹ میں استقبالیہ کی حیسیت سے کام کرتی تھی ۔18 ستمبر 2022 کو وہ اچانک لاپتہ ہو گئی۔کچھ دنوں بعد اس کی لاش ندی سے ملی روایزورٹ کی مالک پلکت آریہ 2 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیاکورٹ میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ انہیں قتل ،ثبوت مٹانے و دیگر سنگین الزامات کے تحت سزا ملی۔کورٹ نے انکیتا کے پریوار کو معاوضہ دینے کا حکم دیا۔حال ہی میں انکیتا کیس نے شوشل میڈیا اور کچھ ویڈیو آڈیو کلپ کی وجہ سے وی آئی پی کا نام سرخیوں میں آیا حالانکہ ...

کیا شاہ رخ خاں غدار ہے؟

ایسا کہنا کچھ بی جے پی کے لیڈروں کا ہے کیوں کہ شاہ رخ خاں کی آئی پی ایل ٹیم کولکاتہ نائیٹ رائیڈر ٹیم میں بنگلہ دیش کے تیز گیندباز مستفیظ الرحمان کو اپنی ٹیم کے لئے خرید لیا ہے ۔مستفیظ الرحمان کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل 2026 کے لئے نو کروڑ سے زیادہ میں خریدا تھا ۔بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خاں اس ٹیم کے مالکان میں سے ایک ہیں ۔اب خبر آئی ہے کہ بی سی سی آئی نے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کو بنگلہ دیش کے تیز گیندباز رحمان کو ٹیم سے ریلیز کرنے کے لئے کہا ہے ۔بی سی سی آئی کے سکریٹری دیو جیت سیکیا نے اے این آئی کو بتایا کہ یہ فیصلہ حالیہ واقعات کو دیکھتے ہوئے لیا گیا ہے ۔بورڈ نے کے کے آر کو رحما کے بدلے کسی دوسرے کھلاڑی کو رکھنے کی اجازت دے گا ۔اس سے پہلے بھارت کے ساؤتھ کٹر پسند تنظیم اور کچھ بی جے پی لیڈروں نے مستفیظ الرحمان کو ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رخ خاں پر جم کر نکتہ چینی کی تھی ۔رام بھدر چاریہ نے شاہ رخ خاں پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے کہا تھا کے کے آر میں مستفیظ الرحمان کو شامل کرنا افسوس ناک ہے اس سے پہلے دیو کی نند ن ٹھاکر نے بھی بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہو رہے تشد...

ظہران ممدانی نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا!

ظہران ممدانی نے یکم جنوری 2026 کو نیویارک کے میئر کے طور پر عہدےکا حلف لیا۔وہ شہر کے 111 ویں میئر اور گزشتہ 100 سال میں سب سے کم عمر کے میئر بن کر تاریخ رقم کر چکے ہیں ۔شہر کے 111 ویں میئر کے طور پر ظہران ممدانی نے ایک پرانے سب وے میں منعقدہ پرائیویٹ تقریب میں قرآن کو ہاتھ میں لے کر حلف لیا ۔کوئنز صوبہ کے نمائند ہ رہ چکے 34 سالہ ممدانی اب امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویارک کے میئر بننے والے جنوبی ایشیائی نژاد اور مسلم فرقہ کے پہلے شخص ہو گئے ہیں ۔ظہران ممدانی نے کبھی اپنے مسلم ہونے کو چھپایا نہیں بلکہ کھل کر کہا میں ایک مسلمان ہوں ۔34 سال کے ممدانی 100 سال سے بھی زیادہ عرصہ کے بعد نیویارک کے سب سے نوجوان و پہلے مسلم اور ساؤتھ ایشیائی نژاد کے میئر بنے ہیں ۔میئر عہد ے کے لئے اہم مقابلہ ظہران ممدانی اور اینڈریو کیومو کے درمیان تھا ۔ان کے چناؤ نے پروگریسو لوگوں کے لئے ایک بڑی تبدیلی لائی ۔جو شہر کے سیاسی مرکز میں تبدیلی کا اشارہ تھا ۔چناؤ جیتنے کے بعد ممدانی نے آدھے گھنٹے کی تقریر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نکتہ چینی کی تھی ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چناؤ سے پہلے ممدانی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل...

2025 کے دو واقعات جو ہمیشہ یاد رہیں گے!

2026آگیا ہے ۔ہم اوپر والے سے پرارتھنا کرتے ہیں کہ یہ سال پچھلے سال سے ہر لحاظ سے بہتر ثابت ہو ۔2025 بدقسمتی سے اگر اسے حادثوں کا سال کہیں تو شاید غلط نہ ہوگا ۔2025 کا سال بھارت کے لئے جاسوسی بھرا رہا ۔2025 میں بھارت میں بڑے پانچ واقعات ہوئے جوشہریوں کے ذہن میں ہمیشہ کے لئے ذہن نشین ہوگئے جس میں پہلگام آتنکی واردات،پریاگ راج مہاکمبھ بھگدڑ، احمد آباد جہاز حادثہ ،نئی دہلی ریلوے اسٹیش اور دہلی آتنکی حملہ شامل ہیں ۔22 اپریل 2025 بھارت کےلئے کبھی نہ بھولنے والی تاریخ ہے اس دن جموں وکشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ۔اس میں 26 بے قصور لوگوں کی موت ہو گئی تھی ۔اس حملے کی ذمہ داری لشکر طیبہ کی ایک تنظیم نے لی تھی ۔منگلوار کے دن وادی میں آتنکیوں نے یہ بزدلانہ حرکت سے منی سوئزرلینڈ کہا جانے والایہ مقام خطرناک حملہ کیا گیا ۔وہیں دنیا کا سب سے بڑا دھارمک میلا پریاگ راج مہا کمبھ ویسے تو کامیاب رہا ۔لیکن 29 جنوری 2025 کو جو وہاں بھگدڑ مچی اس سے ایک بدنما داغ لگ گیا جس میں قریب 40 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور درجنوں زخمی ہوئے تھے ۔یہ حادثہ مونی اماوسیہ کے دن ابھرت اسنان کے د...