ایران کو ٹرمپ کی دھمکی!
جس طرح سے امریکہ نے ایران کو چاروں طرف سے جنگی ہتھیاروں و جدید ترین ساز وسامان سے اس وقت گھیر رکھا ہے ایسا جماوڑا ہم نے دوسری جنگ عظیم کے بعد کبھی نہیں دیکھا ۔ایئر کرافٹ کیریئروں 500 جنگی جہازوں ، ہزاروں فوجیوں سے اس وقت ٹرمپ نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو گھیر رکھا ہے ۔ٹرمپ نے ایران پر نیوکلیائی معاہدہ مذاکرات کے لئے دباؤ بنانے کے مقصد سے یہ جنگی بیڑا بھیجا ہے ۔ٹرمپ نے ایران کو سیدھی دھمکی دی ہے کہ وہ نیوکلیائی معاہدہ کر لے ورنہ اس پر اگلا حملہ اور خطرناک ہوگا ۔ادھر ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس کی فوج کسی بھی امریکی فوجی کاروائی کا زوردار جواب دے گی ۔ایرانی وزیرخارجہ عباس اشرافی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ان کی فوج تیار ہے اور دیش پر کسی بھی حملے کا زوردار جواب دینے کے لئے ٹرائگرپر انگلی رکھے ہوئے ہے۔ یہ خطرناک تبصرہ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد آیا ہے ۔جس میںٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران متنازعہ نیوکلیائی پروگرام پر امریکہ کے ساتھ ڈیل کرے ورنہ اسے بڑے پیمانہ پر امریکی حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ادھر ٹرمپ نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس ہمارا بڑا جنگی بیڑا ہے ۔وینزویلا سے بھی بڑا ہے ۔تہران میں موجود حکام مسلسل اشارہ دے رہے ہیں کہ ایران بات چیت کے لئے تیار ہے ۔ٹرمپ نے کہا وہ سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں ۔مجھے پتہ ہے کہ انہوں نے کئی بار ٹیلی فون بھی کیا ہے ۔ٹرمپ نے آگے کہا امید ہے کہ ایران جلد ہی بات چیت کے لئے تیار ہوگا ۔اورایک منصفانہ اور برابر ی کا سمجھوتہ کرے گا ۔کوئی نیوکلیائی ہتھیار نہیں ہے جو سبھی فریقین کے لئے اچھا ہو۔وقت کم ہے اور سچ میں یہ بہت ضروری ہے ۔اگلا حملہ خطرناک ہوگا ۔اسے مت ہونے دو ۔ٹرمپ کی دھمکیوں کے درمیان وسط مشرق کے عرب ممالک میں بھی ہلچل بہت تیز ہو گئی ہے ۔سعودی عرب ،ترکیہ ، قطر وغیرہ ملکوں کے سربراہ مملکت و راجہ اپنی پوری طاقت لگائے رکھے ہیں کہ جنگ ٹل جائے۔ سعودی بادشاہ سلمان نے تو پوری طاقت جھونک دی ہے۔یہ اس لئے بھی ہے کہ ایران نے کھلی دھمکی دی ہے ۔کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کی طر ف سے کوئی بھی حملہ ہوتا ہے تو ایران عرب دیشوں میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر میزائل برسا دے گا اور انہیں تباہ کر دے گا۔بتادیں کہ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک میں جنگی جہاز وغیرہ رکھے ہوئے ہیں ۔
اگر لڑائی چھڑتی ہے تو ایک طرف ایران اسرائیل کو تباہ کر دے گا اور د وسری طرف وسط مشرق میں تمام امریکی فوجی اڈوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ایران خود جنگ کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔وہ پچھلے 20 سال سے اس دن کا انتظار کررہا ہے اس دوران اس نے دنیا کی سب سے طاقتور میزائلوں کو بنا لیا ہے ۔اس نے ایسی ایسی میزائلیں تیار کر لی ہیں جو 10 ہزار فی گھنٹے کی رفتار سے بہت دوری تک مار کر سکتی ہیں ۔دنیا نے پچھلے سال 12 دن کی جنگ میں ایران نے اسرائیل کا کیا حال کیا تھا سب نے دیکھاتھا ۔اس درمیان خبر یہ بھی آئی ہے کہ سعودی عرب نے صاف کہا ہے کہ اگر ایران پر امریکہ حملہ کرتا ہے تو سعودی حملے کے لئے اپنی زمین نہیں دے گا ۔سعودی عرب شہزادہ و وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعد نے کہا ہے کہ ان کا دیش ایران کے خلاف کاروائی کے لئے اپنی زمین یا اپنا ایئر اسپیس کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا ۔وسط مشرقی ا یشیا میں اس وقت جنگی بادل منڈر ا رہے ہیں۔اور کسی بھی ذرا سی چنگاری سے زبردست جنگ چھڑ سکتی ہے۔ہم اوپر والے سے پرارتھنا کرتے ہیں کہ یہ جنگ ٹل جائے اور بات چیت سے مسئلہ حل ہو جائے اور پوری دنیا جنگ کی تباہی سے بچ جائے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں