لہرا رہے ہیں ہندوستانی نزاد امریکی خواتین کے جھنڈے !

امریکہ کے صدارتی چناو¿ میں اس مرتبہ ہندوستانی نزاد امریکی ووٹرون اور امیدواروں دونوں میں ہی اپنی طاقت اور اثر کا بہترین مظاہرہ کیا ہے اور ہندوستانی خواتین امیدواروں کی چناو¿ میں اچھی خاصی تعداد رہی اور ڈیڑ ھ درجن سے زائد ہندوستانیوں نے اپنی کامیابی کاپرچم لہرایا ان میں پانچ عورتیں بھی ہیں اور 2 اپنے دم سے لڑنے کے بعد نہیں جیت سکیں سینٹر فار امریکن پروگریس کے مطابق دیش میں 20لاکھ سے زیادہ ہندوستانی امریکن نے اس مرتبہ ووٹ ڈالے ہیں ان میں سے پانچ لاکھ ووٹر تو فلوریڈا پینس لیونیا اور میسی گن میں ہیں ۔واضح ہو چار عورتوں ایم ای بورا ،پرمیلا جے پال اور وغیرہ ممبران کو تو نمائندہ پہلے ہی چنے جانے کا اعلان ہو چکا ہے یہ سبھی ڈیموکریٹک ایم پی ہیں ۔اور تین ایسے امیدوار ہیں جو ابھی جیتنے کی پوزیشن میں ہیں پانچ عورتوں کو صبح ہی ممبر اسمبلی چنا گیا ہے اس کے ساتھ ہی ہنیما کلکرنی اور رام ورموٹ اور پدما کرشن کو مشیگن صوبہ کی ممبر اسمبلی چنا گیا ہے ۔نارتھ کیرولونا میں جے چودھری کو دوبارہ ممبر چنا گیا ہے ہندوستانیوں کا کامیاب ہونے کا سلسلہ دیگر امریکی ریاستوں میں بھی دیکھنے کو ملا ہے ۔آشا کالرا ایسی ہندوستانی ہیں جو لگاتا رتیسری مرتبہ کیلی فورنیا سے چنی گئی ہین اس طرح اور بھی کئی ہندوستانی نزاد کے امریکی چناو¿ میں کامیاب رہے ہیں ۔ہمیں کملا ہیرس کو ہی نہیں بھولنا چاہیے جو پہلی خاتون نائب صدر چنی گئی ہیں سبھی کو تہہ دل سے بدھائی ۔ (انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟