تنازع میں گھرا بابا کا ڈھابہ !

بابا کا ڈھابہ کے مالک 80سالہ بزرگ کانتہ پرساد اور انہیں شہرت دینے والے یو ٹیوبر گورو واسن کے الزام در الزام اب ورچول دنیا سے آگے نکلتے ہوئے قانونی داو پیچ میں آگیا ہے ۔ بابا اب لاکھ پتی ہوگئے ہیں ان کے کھاتے میں 40 لاکھ روپیے ہوگئے ہیں گوروواسن نے ہی بابا کا بینک کھاتے کو شوشل میڈیا میں شیئر کر دیا تھا جب کہ بابا کا کہنا ہے کہ انہیں پتہ نہیں کہ ان کے کھاتے میں کتنا پیسہ آیا ہے ۔ بابا نے اس رقم سے مکان لے لیا اور وہ ایک نیا ڈھابہ کھولنے کے چکر میں ہیں اور بابا کا ڈھابا یوٹیوبر گوروواسن کے درمیان ہوئے تنازع میں بابا کے وکیل نے اس بارے میں تردید کی ہے بابا کے وکیل پریم جوشی کا کہنا ہے الگ الگ انٹرنیٹ پلیٹ فارم پربابا کے نئے مکان او ر بابا کے نئے ڈھابہ کھولنے کی بات جھوٹی ہے صرف ایک گھر کرایہ پر ہے ۔ بلکہ انہوں نے اپنی آنکھوں کا آپریشن کرایہ ہے جس کے چلتے انہوں نے جنتا سے دوری بنا لی وہیں آفسر کے مطابق پولس گورو اور ان کے بھائی اور بابا کے کھاتوں کی جانچ کر رہی ہے ۔ پولس نے بینک کھاتوں کو سیل کردیا ہے وکیل پریم جوشی کا کہنا ہے کہ بابا کے کھاتے میں کتنے روپئے ہیں یہ تنازع کا موضوع نہیں ہے جبکہ عطیہ میں ملے پورے پیسے تک نہیں آپائے پولس نے معاملہ درج کر لیا ہے ۔ ایسا پریم جوشی کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی پولس آزادانہ جانچ کررہی ہے اس لئے کچھ کہنا ٹھیک نہیں ۔ بابا کا ڈھابہ معاملہ میں جمعہ کو مالویا نگر تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی ساو¿تھ دہلی کے ڈی سی پی بتایا کی ڈھابے کے مالک بزرگ کانتہ پرکاش کی شکایت پر پولس نے مقدمہ درج کر لیا ہے پولس گوروواسن ان کی بیوی اور ان کے رشتہ داروں کے کھاتوں کی جانچ کررہی ہے ۔ معاملہ کئی دن کی جانچ کے بعد درج ہوا ہے کانتہ پرشاد نے گوروواسن کے خلاف 31اکتوبر کو پیسے ہڑپنے کی شکایت کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ اکتوبر کے آخیر میں گوروواسن آئے اور ان کا ایک ویڈیو بنایا جس نے بابا کے حال کے بارے میں دکھا یا کہ وہ لوگوں سے اپیل کررہے ہیں گوروواسن نے ویڈیو اپنے اکاو¿نٹ سواد آفیسیل سے شوشل میڈیا پر ڈالا ہے ۔ یہ خوب وائرل ہو ااس نے جان بوجھ کر اس نے اپنے پریوار کے لوگوں کے بینک کے کھاتے وا موبائل نمبر شیئر کئے تھے ان کھاتوں میں کافی پیسہ ڈونیشن کی شکل میں آیا ان کا الزام ہے کہ گوروواشن نے جال سازی کی اور ڈونیشن کا پیسہ بابا کو نہیں دیا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟