ممتا کی جیت کے معنی ٰ!

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے ریکارڈ ووٹ سے بھوانی پور اسمبلی سیٹ جیت کر اپنا جھنڈا تو گاڑ دیا ہے لیکن ساتھ ہی اپنے خلاف جاری ساری سازشوں کو بھی بے نقاب کیا ہے۔ ان کے مقابلے میں بھاجپا امیدوار پرینکا ٹبرےوالاکو مشکل سے 58835ووٹ ملے جیت کے بعد ممتا نے کہا کہ بھوانی پور کے عوام نے میرے خلاف سازشوں کا مہہ توڑ جواب دیا ہے۔ اور ان کے مکھیہ منتری بنے رہنے کے لئے ان کی راہ میں روڑے اٹکا ئے یہاں تک کہ ضمنی چنا و¿ کو لیکر بھی اندیشات پیدا کئے گئے کہ کووڈ وبا ءکی وجہ سے بھوانی پور حلقے کا چنا و¿ ٹال گیا جائے اگر ایسا ہوتا تو آئینی تقاضوں کے سبب ممتا کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑ تا لیکن چنا و¿ کمیشن نے سمجھداری سے کام لیا اور ضمنی چنا و¿ کا اعلان کر دیا اب بھوانی پور کی جیت سے ممتا بنر جی وزیر اعلیٰ بنی رہیں گی ان کی پارٹی ترنمول کانگریس نے بھوانی پور ہی نہیں بلکہ باقی دو سیٹوں پر بھی کامیا بی حاصل کی اس سے صا ف ہے کہ عوام نے ان کی پارٹی پر بھروسہ جتایا ۔ ممتا کی کامیابی قومی سیا ست میں بھی ان کا قد بڑھ جائے گا ۔ ممتا چپ نہین بیٹھے گی وہ بھاجپا کے خلاف تیز ترار ہوکر سامنے آئیں گی ۔ اب اپوزیشن انکے پیچھے کھڑی ہو جائے گی اتنا تو طے ہے کہ 2024کے عام چنا و¿ میں بھاجپا کی مغربی بنگال میں راہ آسان رہنے والی نہیں ۔ حالاں کہ 2019کے لوک سبھا چنا و¿میں بھاجپا کو پہلی بار 18سیٹیں ملیں تھی بھاجپا کے نیتا بھی اب ماننے لگے ہیں کہ موجودہ حالا ت میں یہ راہ مشکل ہو گئی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟