246 سال میں پہلی بار پگڑی پہننے کی اجازت!

امریکہ ایک 26 سالہ سکھ امریکی بحریہ کے افسر کو کچھ شرائط کے ساتھ پگری پہننے کی اجازت دے دی گئی ہے وہ اس اہم ترین فورس کے 246 سال کی تاریخ میں ایسا کرنے کی اجازت پانے والا پہلا شخص ہے ۔نیویارک ٹائمس کی خبر میں بتایاگیا کہ تقریباً پانچ سال سے ہر صبح لیفٹننٹ سکھ جیت تور امریکی بحری کور کی وردی پہنتے آئے ہیں اور جمعرات کو سر پر وہ سکھ پگڑی پہننے کی ان کی تمنا پوری ہو گئی ۔مرین کور کے سکھ طور نے ایک انٹرویو میں کہا آخر کار مجھے میرے بھروسہ اور دیش میں سے کسی ایک کو چننے کی نوبت نہیں آئی ۔میں جیسا ہوں ویسے ہی رہتے ہوئے دونوں کی عزت کررہا ہوں اس حق کوحاصل کرنے کے لئے اس نے بہت جد و جہد کی ہے اس سال جب وہ ترقی پاکر کیپٹن بنے تو انہوں نے اپیل کا فیصلہ کیا کہ وہ ڈیوٹی کے دوران پگڑی پہن سکتا ہے لیکن جنگی میدان میں تعیناتی کے وقت وہ ایسا نہیں کر سکتے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟