اب ڈرگس کی دہشت پھیلائے گا طالبان !

افغانستان پر طالبان کے قبضہ نے جہاں دہشت کو بڑھایا ہے وہیں افیم گانجا جیسی نشیلی چیزوں کی اسمگلنگ کا خطرہ بھی بھارت میں بڑھ گیا ہے ۔پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھارت میں اس نشیلی چیزوں کو بنگہ دیش کے راستے چرس کو گولی کی شکل میں سپلائی کر رہا ہے ۔ذرائع کی مانیں تو نارتھ ایسٹ انڈیا اور بنگلہ دیش افیم گانجہ ہیروئین جیسی نشیلی چیزوں کے نئے خطرے کا سامنا کررہا ہے ۔اسمگلروںنے نشیلی چیزوں کی اسمگلنگ کے راستے بدل دئیے ہیں اسلامی طالب علم انجمنوں کی بھی اس میں مشتبہ شمولیت پائی گئی ہے ۔سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں اس کا خلاصہ کیاگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حال ہی میں بنگلہ دیش کی سیکورٹی فورسز کے میانمارمیں نشیلی چیزوں کی اسمگلنگ کے ایک روایتی راستے سے بھیجے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔چرس گانجہ کی گولیاں میانمار سے بھارت میں تریپورہ میوزرم اور آسام ہوتے ہوئے دیش کے کئی حصوں میں بھیجی جا رہی ہیں ذرائع کے مطابق بھار ت اور بنگلہ دیش کی کچھ طلبہ انجمنیں اسمگلنگ سے جڑی ہیں ۔خفیہ ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ بنگلہ دیش میانمار سرحد پر کاروائی کے سبب نشیلی چیزوں کے اسمگلر گروہ اب بھارت بنگلہ دیش سرھد کا استعمال کررہے ہیں ۔خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ گانجہ ٹیبلیٹ اور دیگر نشیلی چیزوں کی اسمگلنگ کے لئے میانمار میوزرم اور تریپورہ بنگہ دیش کے راستے بھی استعمال ہو رہے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ اب بھی بنگلہ دیش نشیلی چیزوں کی سپلائی کا گڑھ بنا ہوا ہے وہیں چرس اور براو¿ن سوگر میں جیسی دیگر نشیلی دواو¿ں کو نارتھ ایسٹ بھارت میں پھٹکر بکری کے علاوہ دیش کے باقی علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راستے میں تبدیلی اور کورونا وبا سے پیدا چنوتیوں کے بعد بی ایس ایف تریپورہ فرنٹ ائیر خطرے سے نمٹنے کے لئے قدم اٹھا رہا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟