چینی ٹیکہ لگوانے والے شہریوں پر پابندی !

اپنے سب سے زیادہ گہرے دوست چین کی ویکسین پاکستان کیلئے درد سر بن گئی ہے سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک نے چینی ٹیکے کو منظوری نہیں دی ہے دوسری طرف اسے لگوانے والے پاکستانیوں کے اپنے یہاں آنے پر روک لگا دی گئی ہے ایسے میں بہت سے خلیجی ملکوں میں پڑھنے یا کام کیلئے جانے والے لوگوں کی امیدوں کو جھٹکا لگا ہے اس سے لوگوں میں غصہ بڑھ رہا ہے او ر وہ وزیر اعظم عمران خان سرکار سے سوال پوچھنے لگے ہیں ایسے میں خود عمران خان کو مارکیٹنگ کیلئے اترنا پڑ رہا ہے اس میں ان کا ساتھ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد دے رہے ہیں عمران خلیجی دیشوں میں اس مسئلے پر بات چیت کر رہے ہیں اور انہیں چینی ٹیکے کے فائدے گنانے میں لگے ہوئے ہیں در اصل چین کی دو ویکسین کو ڈبلیو ایچ او سے منظور مل چکی ہے لیکن سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی خلیجی دیش اس کو قبول نہیں کر رہے ہیں اس وجہ سے پاکستانی شہریوں کیلئے بڑا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے چینی مسئلے کو لیکر ناراض پاکستانی عوام اب عمران خان سرکار سے سوال پوچھ رہی ہے ان کا کہنا ہے جب چینی ویکسین کو دنیا کے دوسرے ملکوں میں منظوری نہیں ملی تو تو پاکستان نے کیوں خریدی ہے پاکستان نے کچھ ڈوز روس کے اسپوتنک ویکسین کے ڈوز خریدے ہیں سعودی عرب نے چین کی ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کی انٹری پر روک لگا دی ہے چینی ویکسین والا سر ٹیفیکٹ قبول نہیں ہو رہا ہے بحرین میں 60فیصد لوگوں کو چینی ویکسین لگائی جا چکی ہیں لیکن جب انفیکشن نہیں رکا تو فائزر ویکسین لگائی جا رہی ہے متحدہ عرب امارات نے ان لوگوں کو پھرسے فائزر ویکسین لگ رہی ہے جنہوں نے چینی ٹیکہ لگوا لیا تھا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟