مہول چوکسی کو کلین چٹ

مفرور ہیرا تاجر اور و13ہزار کروڑروپے کے پنجاب نیشنل بینک جعلسازی معاملہ میں ملزم مہول چوکسی آجکل پھر سرخیوں میں ہے تازہ تنازعہ اس کے انٹیگوا میں شہریت کے اشو پر ہیں بتایا جاتاہے کہ چوکسی میں مئی 2017میں اس ملک کی شہریت کے لئے درخواست دی تھی ۔انٹیگوا ملک کے مطابق اس وقت بھارت سے جانکا ری مانگی گئی تھی ۔لیکن ہندوستانی ایجنسیوں نے کوئی اعتراض نہیں جتا یا تھا میڈیا کے مطابق اینٹگوا کے مطابق شہریت کے محکمہ نے کہاکہ ممبئی کے پاسپورٹ آفس سے پولس اجازت نامہ ملا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مہول چوکسی کے خلاف ایسی کوئی نامعقول جانکاری نہیں ہے جس سے انھیں اینٹگوا اور برموڈا کا ویزاحاصل کرنے یا وہاں آنے جانے سے روکا جاسکے ۔سی آئی یو کے مطابق چوکسی کے شہریت درخواست کو انٹر پول سے پڑ تال او رجانچ کرانے کے بعد ہی منظوری دی گئی ہے ۔ اس محکمے کا کہنا ہے کہ اگر چوکسی کے خلاف کوئی وارنٹ تھا تو انٹر پول کو شہریت کے لئے درخواست دینے کے وقت جانکاری دی چاہئے تھی ۔چوکسی اس سال 4جنوری کو بھارت سے بھا گ گیا تھا اس نے 15جنوری کو اینٹگوا کی شہریت لے لی تھی ۔اس پر بھارت کے محکمہ خارجہ نے صفائی دی ہے کہ 2017تک چوکسی کے خلاف کوئی معاملہ درج نہیں تھا اسی بنیاد پر ممبئی پولس نے رپورٹ دی تھی ۔اس اشو پر اپوزیشن نے سرکار کو گھیر نے کی کوشش کی ہے ۔ کانگریس نے سوال کیا ہے چوکسی کے خلاف 2016میں پی ایم او میں ایک شخص کی طرف سے شکایت کے بعد جانچ کیوں نہیں کرائی گئی ۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سر جے والا نے مرکز کی مودی سرکار پر الزا م لگا یا او رکہاکہ وزیر اعظم کے دفتر میں 7مئی اور 26مئی 2015کو چوکسی کے خلاف ملی شکایتوں پر ایجنسیوں کو جانچ کے لئے کیوں نہیں کہا گیا اور جانچ لمبی رہنے کے دوران چوکسی کو ایجنسیوں نے ہری جھنڈی کیسے دے دی ؟دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ٹیویٹ کے ذریعہ مودی سرکا ر ،وجے مالیہ ،مہول چوکسی کے حوالگی کو لیکر ڈرامہ کررہی ہے ۔یہ تو ایک طرح سے دیش کے ساتھ غداری ہے نہ ؟کیجریوال نے کہا کہ سی بی آئی وجے مالیہ کے خلاف کیس کمزور تی ہے اور چوکسی کو بھارت سے بھاگنے اور دوسرے ملکی شہریت لینے میں مدد دستیاب کراتی اور پھر ان دونو ں کو لیکر ڈرامہ کرتی ہے ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟