شراب پینے والوں کی چاندی!

راجدھانی دہلی میں نئی شراب پالیسی لاگو ہو جانے کے بعد شراب کے شوقین لوگوں کی تو جیسے بلے بلے ہو گئی ہے۔اس کی بانگی جمعہ کو دہلی کے کئی علاقوں میں دیکھنے کو ملی ۔ شراب کے ٹھیکو کے باہر اکٹھا بھیڑ اور پیٹی پر پیٹی فری لے جاتے شراب کا وڈیو دن بھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا رہا یہی نہیں کئی جگہوں پر تو پولیس کو لوگوں کی بھیڑ کنٹرول کرنے کےلئے ہلکا پھلکا لاٹھی چارج کر نا پڑا ۔دراصل نئی شراب پالیسی کی وجہ سے شراب کے داموں میں بھار ی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے اور شراب کی قیمتوں میں30سے 40فیصدی تک کی چھوٹ نے لوگوں کو شراب کی دکانوں کی طرف دوڑنے پر مجبور کر دیا ہے سبھی ریٹیلر ٹھیکو ں نے شراب کے اسٹاک پر چھوٹ دینا شروع کردی ہے ۔نئی شراب پالیسی کے سبب اب شراب ٹھیکہ مالک شراب اسٹاک کی قیمت خود طے کرتے ہیں۔ ایسے میں کئی شراب ڈیلروں نے شراب کی قیمتوں میں زبردست چھوٹ دینا شروع کردی ہے ۔اب دہلی میں گروگرام اور نوئیڈا کے مقابلے میں بھی سستی شراب ملنے لگی ہے ۔وہاں بھی شراب ٹھیکہ مالک ملکی وغیر ملکی برانڈ میں ڈسکاو¿ نٹ دے رہے ہیں۔جمعہ کو سوشل میڈیا پر کئی ایسے وڈیو شیئر کئے گئے ہیں جس میں دکھایا گیا کہ شراب کی دکانوں پر پیٹی کے ساتھ ادھا اور پووے بالکل مفت کا وڈیو میں ایک شخص بتارہاہے کہ نند نگری کی ایک شراب کی دکان میں یہ آفر مل رہا ہے ۔جس کی وجہ سے فلائی اوور کے اوپر سے لیکر نیچے دکان تک بھاری بھیڑ دکھائی دے رہی ہے۔ عالم یہ تھا کہ شراب کے گاہکوں کو دکان سے تھوڑا دور کھڑے ہونے کیلئے تھوڑا بہت طاقت کا استعمال کرنا پڑا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لوگ ہاتھوں میں شراب کی پیٹیاں لے جارہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق دہلی میں کئی شراب کی دکانوں نے مقابلہ جاتی قیمتوں پر شراب دینا شروع کر دی ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟