سپریم کورٹ کی تاریخ میں بنے کئی ریکارڈ!

سپریم کورٹ نے حال میں تقرر نئے نو جج صاحبان کو چیف جسٹس این وی رمن نے منگل کو حلف دلایا اس حلف برداری کے بعد کئی ایسے ریکارڈ بنے جو کبھی نہیں بنے تھے سپریم کورٹ میں اس سے پہلے نو ججوں کو کبھی حلف نہیں دلا یا گیا تھا ان نو نئے ججوںمیں تین خاتون جج شامل ہیں حلف برداری تقریب سپریم کورٹ کے این ایکسی کمپلیکش کے ایڈوٹوریم میں منعقد کی گئی یہ پہلا موقع ہے جب نو ججوں نے ایک ساتھ حلف لیا تین خاتون ججوں جسٹس وی وی ناگ رتن جو ایک ایسی جج ہیں جو 2027کے آس پاس دیش کی چیف جسٹس بنیں گی حالانکہ ان کی میعاد مختصر ہوگی اس کے علاوہ جسٹس پی ایم نرسمہا نے بھی حلف لیا جو مئی 2028کے چیف جسٹس بن سکتے ہیں جسٹس نرسمہا سپریم کورٹ کے وکیل رہے ہیں انہیں بار کونسل سے سیدھا جج بنایا گیا ہے وہ ایڈیشنل سالی سیٹرجنرل رہتے ہوئے سرکار کے اہم ترین قانون داں رہے جس میں بڑی عدالتوں کی جج میں تقرری کا نظام ہے اس کی وکالت کر چکے ہیں وہ مجاہد آزادی پریوار سے آتے ہیں وہ سیدھے جج بننے والے نو ویں وکیل ہیں یہ پہلی بار نہیں ہوگا کہ سیدھے جج بننے والے ایک دن چیف جسٹس بنیں گے اس سے پہلے جسٹس ایس این سیکھری بھی وکیل سے سیدھے جج بنے تھے اور جنوری 1971میں دیش کے چیف جسٹس بنے تھے سبھی جج صاحبان کو ہماری نیک خواہشات۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟