پاکستا ن اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آرہا !

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کو لیکر پیداخوف اور دہشت کے باوجود پاکستان سرحد اور سرحدی علاقوں پر مسلسل موڑ ٹاروں سے بمباری کررہا ہے اس کی ناپاک سازش اس کے سمت میں لانچنگ پیڈس پر موجود دہشت گر د دستوں کی دراندازی کرانا ہے جسے انجام دینے کے لیے پاکستانی فوج اور پاکستانی رینجرس کچھ دنوں سے پچاس بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکے ہیں ۔حالانکہ ہندوستانی فوج نے اپنی جوابی کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے کئی جوانوں کو مار گرایا اور اس کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا بلکہ بڑی تعداد میں لانچنگ پیڈس پر موجود دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔تازہ خبر کے مطابق ایل او سی پر پاک فوج کی گولہ باری نے پکواڑہ سیکٹ میں تین لوگوں کی جان لے لی ۔مرنے والے تین شہریوں میں ایک عورت ،مرد اور ایک بچہ شامل ہے ۔پاک گولہ باری کے سبب کئی گھر اور گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں ۔اس گولہ باری کے چلتے دہشت زدہ درجنوں لوگوں نے اپنے گھر چھوڑ دیے ہیں بتایاجاتا ہے کہ اتوار کو پاکستانی فوج نے بارہمولہ میں چوکی بل علاقے میں جنگ بندی توڑی اور کئی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔زیادہ تر کے مطابق گولہ باری میں کافی گھر اور گاڑیاں جلتی دیکھی گئیں ۔اور کافی نقصان پہونچایا اس وقت جب خود پاکستان کورونا وبا سے بری طرح سے متاثر ہے تب بھی وہ اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے جس طرح گولہ باری ہو رہی ہے وہ دہشت گردی تنظیم نہیں کر سکتی یہ تو صرف پاکستانی فوج ہی کر سکتی ہے ۔یہ تو بدقسمتی کی بات ہی ہے ایسے ایمرجنسی حالات میں بھی وہ ہندوستان مخالف اپنی پالیسیوں پر چل رہا ہے اس میں ہمیں تو نقصان ہی ہوگا ۔لیکن پاکستان کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔امید کرتے ہیں کہ وہ یہ گولا باری بند کرے اور اپنے دیش میں پھیلے کوروناوائرس کو کنٹرول کرے اور اس میں سارا زور لگائے تو یہ ہی اس کے لیے بہتر متبادل ہوگا۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟