برٹس ایم پی کا قتل!

برطانیہ میں ایک سرفرے نے جمعہ کے روز برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کے ایک ایم پی ڈیوڈ ایم ایس کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا ۔یہ واردات ساو¿تھ ویسٹ کے علاقہ ایکسس شیٹ سے ایم پی 69 سالہ امیس پر اپنے حلقہ کے لوگوں سے بات چیت کررہے تھے اس وقت حملہ کیا گیا ۔25 سالہ لڑکا ملزم موقع پر ہی گرفتار کرلیا ۔چشم دید گواہوں کے مطابق ایم پی کو بچانے کی کوشش کی گئی لیکن حملہ آور کو وارکرنے سے نہیں روک سکے ۔اور ان کا علاج کیا گیا لیکن ان کی جان نہیں بن سکی ۔امیس پہلی بار 1983 میں ایم پی بنے تھے ۔1997 سے وہ ساو¿تھ اینڈ علاقہ سے چناو¿ جیت رہے تھے ۔وہ جانوروں کی حفاظت وبھلائی کے کاموں کے لئے مشہور تھے ۔واردات کے بعد ایم پی موصوف کو ہستپال لے جایا گیا ۔جہاں ان کی موت ہو گئی ۔ایم پی کے دفتر نے ان کی موت کی تصدیق کی وزیراعظم بورس جانس کی پارٹی کے ایم پی ڈیوڈ پر حملہ کس مقصد سے کیا گیا اس کی وجہ معلوم نہیںہو سکی ۔پہلے بھی برطانیہ میں ممبرا ن پارلیمنٹ پر حملہ ہو چکا ہے جون 2016 میں لیور پارٹی سے ایم پی جوکاکس کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔دی ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق دیوڈ نے کئی بار ہم جنس شادی اور اسقاط حمل پر پبلک طور پر احتجاج جتایا تھا اس سے کچھ لوگ ان سے ناراض تھے ۔وزیراعظم بورس جانسن نے ڈیوڈ کے قتل پر دکھ جتاتے ہوئے ہمدردی ظاہر کی ہے ۔اور ڈاو¿ن اسٹریٹ میں واقع سرکاری دفتر پر لگا قومی جھنڈا جھکا دیا گیا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟