پولس کمشنر استھانہ کی تقرری میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہے!
گجرات کیڈر کے سینئر آئی پی ایس افسر راکیش استھانہ کو دہلی پولس کمشنر مقرر کرنے کے مرکزی سرکار کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ نے صحیح ٹھہرایا ہے اور اپنے فیصلے میں کہا کہ دہلی پولس کمشنر کے عہدے پر استھانہ کی تقرری میں سبھی قواعد اور خانہ پوریوں کی تعمیل کی گئی ہے ۔ چیف جسٹس ڈی ایس پٹیل اور جسٹس جوتی سنگھ کی بنچ نے کہا کہ راکیش استھانہ کو دہلی پولس کمشنر کی حیثیت سے تقرری میں کسی طرح کی کوئی خامی نہیں پائی گئی ہے ریٹائرڈ سے محذ چار دن پہلے سروس میں توسیع دیکر استھانہ کو پولس کمشنر مقرر کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر مفاد عامہ کی عارضیوں کو خارج کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے یہ رائے زنی کی ہے اپنے فیصلے میں بنچ نے کہا کہ استھانہ کو دہلی پولس کمشنر بنانے کے لئے مرکزی سرکار نے صحیح کاروائی کی ہے جو پچھلے ایک دھائی سے زائدہ عرصے سے اپنائی جا رہی ہے ۔ بنچ نے راجدھانی کی ایک پیچیدہ سیکورٹی انتظام اور انوٹھی ضروریات کو دیکھتے ہوئے ایک اہل افسر کو اس طرح کی تقرری میں آزادی ہونی چاہئے استھانہ کی تقرری سے پہلے دہلی میں آٹھ پولس کمشنری کی تقرری ہو چکی ہے ان سبھی کی تقرری میں ایک جیسے ہی طریقے پر تعمیل کی گئی ہے عرضی میں الزام میں کہا تھا کہ استھانہ کو دہلی پولس کمشنر مقرر کرنے میں سپریم کورٹ کے ذریعے پرکاش سنگھبنامبھارت سرکار کے معاملے میں پاس گائیڈ لائنس کی تعمیل نہیں کی گئی ہے اس فیصلے کی روسے ایسے افسر کو پولس کمشنر مقرر نہیں کیا جاسکتا جن کی سروس چھ مہنے سے کم ہو ۔ پولس کمشنر راکیش استھانہ نے عدالت میں کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مسلسل کمپین چلائی جا رہی ہے دہلی پولس کمشنر کی شکل میں ان کی تقرری کو لیکر کئے گئے چیلیج اور قانونی عمل کا بیجا استعما ل ہے انہوں نے کہا کہ ان کی تقرری کو چنوتی کے دینے کے پیچھے بدلے کی رقابت ہے استھانہ نے کہا تھا جب انہیں سی بی آئی کا اسپیشل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے تب سے کچھ انجمنوں نے انہیں نشانہ بنا کر ان کے خلاف عرضی داخل کی ہے ہم خوش ہیں کہ اس نازک وقت میں میں استھانہ کی تقرری کو چیلنج کرنے والی عرضی ایک طرح کی عہدے کو کمزور کرنے والی تھی استھانہ تبھی کام کر سکتے ہیں جب وہ پوری طرح با اختیار اور آزاد ہوں اور استھانہ اب تک اچھا کام کر رہے ہیں انہوں نے دہلی پولس میںکئی نئے قدم اٹھائے ہیں جن سے پولس ملازموں کا حوصلہ بڑھا ہے ہائی کورٹ کا فیصلہ بلکل صحیح ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں