ممتا بنرجی کو جھٹکا !

مغربی بنگا ل میں اسمبلی چناو¿ سے قریب چھ مہینے پہلے ترنمول کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے چوٹی کے نیتا شبھیندر ادھیکاری نے ہوگلی ریور برج کمشنر کے چیئر مین کے عہدے کے ساتھ ساتھ وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے استعفیٰ دیکر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو سختی چنوتی دی ہے ظاہر ہے شاردہ چٹ فنڈ اور نارد گھوٹالے میں نام آنے اور پارٹی میں ابھیشیک بنرجی کے بڑھتے قد کے سبب لیڈر شپ سے شبھیندر کی جو دوری بنی تھی وہ زیادہ ہوگئی ہے ۔ میل میلاپ کا امکان تاریخ لگتے ہیں کچھ دنوں سے ممتا بنرجے سے ناراض چل رہے ادھیکاری کو ایک دن پہلے ہی ہوگلی ریور برج کمشنر کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ پارٹی کے ممبر سپ سے بھی جلد ہی استعفیٰ دینگے یا نہیں ؟ پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے شبھیندر ادھیکاری نے کچھ وقت سے ترنمول چیف ممتا سے دوری بنا لی تھی مغربی بنگال چناو¿ کے کچھ مہینے ہیں ایسے وقت پر انہوں نے اس ہفتے ایک غیر سیاسی بینر کے تحت مشرقی مدنا پور کے کھجوری علاقے میں ایک بڑی ریلی نکا لی تھی ۔ اور وہ کچھ مہینوں سے پارٹی نیتاو¿ں سے دوری رکھنے اور کیبنیٹ کی میٹنگ میں بھی حصہ لینے نہیں آئے اس لئے قیاس آرئیاں تیز ہوگئی تھیں کہ وہ پارٹی میں رہیں گے یا نہیں حالانکہ ابھی صاف نہیں ہے کہ شبھیندر کہاں جائیں گے لیکن انہوں نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ گورنر کو جس تیزی سے ٹویٹ کیا پھر ان کے استعفیٰ پر ریاستی بھاجپا صدر وا نچارج نے ان پر جیسی رائے زنی کی اس سے صاف اشارہ ملتاہے کہ شبھیندر کے بھاجپا میں جانے کی امیدیں بڑھیں ہیں اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ترنمول کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہوگا ۔ مکل رائے پہلے ہی پارٹی چھوڑ چکے ہیں ۔ مشرقی مدنا پور میں ترنمول کے شبھیندر کا متبادل نہیں ہے اس کے ساتھ کئی ممبران اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کی بھی اطلاعات ہیں اسمبلی چناو¿ سے پہلے ترنمول میں لگ رہی سیندھ ممتا بنرجی کیلئے پریشانی کا باعث ہانا چاہئے کیونکہ اس کا فائدہ بھاجپا کوہو گا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟