آیوش ڈاکٹروںکو سرجری کی اجازت کے خلاف ڈاکٹر ہڑتال پر !

سینٹر ل کونسل آف انڈین میڈیسن کی جانب سے آیوش ڈاکٹرو ں کو سرجری کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف سی سی آئی ایم نے جمعہ کو دیش بھر میں ہڑتال کی تھی ۔آئی ایم اے کی طرف سے ایمرجنسی اور کووڈ کو چھوڑ کر باقی سبھی علاج سیوائیں بند رہیں گی ۔آئی ایم اے اس فیصلے کو مکسو پیٹھی کاروائی کا نام دے رہا ہے حالانکہ دہلی میں اس کا کوئی خاص اثر دیکھنے کو نہیںملا دہلی میں ڈاکٹروں نے ہاتھوں پر کالی پٹی باندھ کو ناراضگی جتائی ۔اور مظاہرہ کیا اور کسی بھی طرح کی میڈیکل سیوا بند نہیں کی گئی ۔فیڈریشن آف ریزی ڈنٹ ڈاکٹر اسوشیئیشن کے صدر ڈاکٹر سوا جی دیو برمن نے بتایا دہلی کے سبھی اسپتالوں کے ڈاکٹر اس احتجاج میں شامل ہوئے اور یہ اس میڈیکل سروس ٹھپ نہیں کی اس لئے کہ کورونا وبا کے دور میں کسی بھی مریض کو کوئی بھی پریشانی نا آئے لیکن اگر اس فیصلے کو واپس نہیں لیا جاتا تو ڈاکٹروں کو آگے کی حکمت عملی بنانے کے لئے مجبور ہونا پڑے گا ۔آئی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے دیش کی سبھی ریاستوں نے ایمرجنسی اور کووڈسیوائیں چھوڑ کر او پی ڈی و دیگر سیوائیں بند رہیں ۔سی سی آئی ایم کے ڈاکٹر فیصلہ کی مخالفت کرتے ہیں کہ آیوروید ڈاکٹروں کو موڈرن میڈیسن کی پریکٹس کرنے اور آپریشن کرنے کی اجازت دی جارہی ہے اس سے عام لوگوں کی زندگی پر خطرہ بڑھ رہا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟