گورودوارہ بنگلہ صاحب میں پریتم دوا خانہ !

شری گورو گرنتھ صاحب جی کی سمپورڑتا دوس گرو پرب پر دہلی سکھ گورو دوارہ پربندھک کمیٹی نے ایک انوکھی پہل کرتے ہوئے گورو دوارہ بنگلہ صاحب کمپلیکس میں بالا پرتیم دوا خانہ شروع کیا ہے ۔وہاں بازار سے بے حد سستی دوائیں ملیں گی ۔اس دوا خانے کا افتتاح کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا جنرل سیکریٹری ارمیت سنگھ کالکا نے مشترکہ طور پر افتتاح سے پہلے گورو مہاراج کے شکرانے کی ارداس گوردوارے کے ہیڈ گرنتھی بھائی رنجیت سنگھ نے کی ۔اس موقعہ پر سرسا نے کہا کہ پرب دوس یہ دوا خانے کی شروعات کی گئی اور اس میں فارمیسی کمپنیوں سے سیدھے دوا آئیں گی ۔اور جو سستی دی جائیں گی ۔اور کوئی منافہ نہیں لیا جائے بالا پریتم دوا خانے کا فائدہ اب سنگت پورہ فائدہ اُٹھا رہی ہے ۔یہاں دوائیں 70سے80فیصد ڈسکاﺅنٹ پر مل رہی ہیں ۔لوگوں کے لئے راحت کی بات ہے افتتاح کے دن ہی دواﺅں کے لئے لمبی لائن لگی تھی پہلے دن دوا خانے میں ایک لاکھ روپئے سے زیادہ کی سیل ہو گئی بہر حال یہ بہت نیک اور اچھی شروعات ہے جس کا ہم تہہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں سکھ سنگت نے ہمیشہ دیش سیوا میں پہل کی ہے کوئی بھی سیکٹر ہو سکھ سب سے آگے ہوتے ہیں ان کے سیوا کے جذبے کو سلام ۔جے واہے گورو۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟