بھارت پاک سرحد پر سرنگ!

پاکستان بھارت کے خلاف نئی نئی سازشیں رچنے سے باز نہیں آتا تازہ قصہ پاکستان سرحد پر لمبی سرنگ کا پتہ چلا ہے ۔جموں و کشمیر میں پاکستان سے لگی بین الا اقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے 20فٹ لمبی سرنگ تلاش کر کے بڑی سازش کا پتہ لگایا ہے ۔حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف کے جوانوں کو گشت کے دوران سرحدی علاقے پر باڑ کے پاس اس سرنگ کا پتہ چلا اس کا ایک سرا پاکستان میں دوسرا سرا بھارت میں ہے ۔یہ سرنگ تین سے چار فٹ چوڑی ہے اور 25فٹ گہرائی میں بنی ہوئی ہے ۔اس کے موہانے پر ریت کی بوریاں بھی ملی ہیں بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل این ایس جےوال نے موقع کا دورہ کیا اور بتایا کہ یہ سرنگ وہیل بیک سرحد چوکی کے قریب کھلتی ہے ۔حال ہی میں بارش کے بعد کچھ علاقوں میں زمین دھنسنے سے بی ایس ایف کو اندیشہ ہو اتھا اور سرنگ کا پتہ لگانے کے لئے فوراََ مشین منگائی ۔یہ سرنگ زیر تعمیر تھی اور اس کا استعمال ممکنہ گھس پیٹھیوں کو بھیجنے میں اور نشیلے سامان و ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لئے کیا ہوگا سرنگ کا پکڑنا بی ایس ایف کا یہ شاندار کارنامہ ضرور ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟