آزاد پریس کے لئے ہانگ کانگ میں لوگوں سے خریدے اخبار!

میم مختار چینی علاقہ ہانگ کانگ میں میڈیا کے بے تاج بادشاہ جمی لائیو کو چین کے ذریعہ اپنی کچلنے والی پالیسی کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اور ان پر غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت کے شبہ کا الزام لگایا گیا ہے ۔پچھلے سال چین میں مخالف مظاہروں کے بعد قومی سلامتی قانون نافذ کئے گئے تھے اس کے تحت یہ سب سے بڑی اہم گرفتاری ہے ۔مقبول ٹیب لائیڈ اپیل ڈیلی کے مالک لائیے ہانگ کانگ میں جمہوریت کی حمایت میں آواز اُٹھانے والی تجربے کار شخصیت ہیں وہ مسلسل چین کی زیادتیوں والی حکمرانی کی تنقید کرتے رہے ہیں ۔نیشنل سیکورٹ ایکٹ 30جون کو لاگو ہوا تھا اور عدم اتفاقی نظریے کو دبانے کے طریقوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ہانگ کانگ میں میڈیا کے سب سے بڑے مالک جمی لائیو کی گرفتاری کے بعد ان کے اخبار ایپل دہلی نے اسپیشل اشو نکالا اور اسے عنوان دیا ایپل ڈیلی کی لڑائی جاری رہے گی ۔اور لوگوں کو اس اسپیشل شمارے میں پہلے ہی خبردے دی گئی تھی اس لئے لوگ رات دو بجے سے ہی نیوز ایجنسی سینٹر پر لائن لگا کر کھڑے ہو گئے تھے اس اخبار کی روزانہ ایک لاکھ کاپیاں شائع ہوتی ہیں ۔لیکن جمی کی گرفتاری پر مفصل رپورٹ کے لئے 5لاکھ کاپیاں چھاپی گئیں اور صبح تک ساری بک گئیں اخبار نے لوگوں سے اتحاد کے لئے زیادہ سے زیادہ اخبار خریدنے کی اپیل کی اس کے بعد منگل کے رو ز ڈیلی ایپل خریدنے کے لئے لائین لگی ۔جمی کی گرفتاری پر امریکہ نے بھی ناراضگی ظاہر کی ہے وزیر خارجہ مائک پومیو نے چین سے فوراََ اپنا فیصلہ واپس لینے اور انہیں چھوڑنے کو کہا ہے ۔برطانیہ نے بھی اس کی سخت نکتہ چینی کی ہے ۔برطانیوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ہانگ کانگ انتظامیہ کو لوگوں کی آزادی کی حفاظت کرنے کی صلاح دی ہے ۔ہم بھی جمی لائیے کی فوراََ رہائی کی حمایت کرتے ہیں اور چین کو بھی کچلنے والی پالیسی کو فوراََ روکنے کی مانگ کرتے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟