عرش سے فرش تک انل انبانی کی کہانی

گزشتہ دنوں دیش کی دو بڑی ٹیلی کام کمپنیاں ائیر ٹیل اور ووڈا فون-آئیڈا کی دوسری سہہ ماہی کے مالی آمدنی کے نتیجوں سے بینکوں کی پریشانی بڑھنا فطری ہے ،ان نتیجوں میں دونوں کمپنیوں میں 23045کروڑ روپئے(ائیر ٹیل)اور 50921کروڑ روپئے(ووڈا فون-آئیڈا)کو اب تک کا سب سے بڑا گھاٹا ہوا ہے ایسے میں ان کمپنیوں کو قرض دینے والے بینکوں کی پریشانی اور بڑھ گئی ہے ۔دراصل پہلے سے ہی نون پرفارمنگ ایسٹ (ایم پی اے )کی وجہ سے مشکل میں چل رہے بینکنگ سیکٹر کو زیادہ ڈیفالٹر کرنے کا امکان ہے ۔اور اس سے بینکوں کا ایم پی اے بڑھنے کا خطرہ ہے اس کے علاوہ میوچول فنڈ انڈسٹری بھی متاثر ہوگی ۔ٹیلی کام کمپنیوں کی جب بات کر رہے ہیں تو انل انبانی کی قرض میں ڈوبی ٹیلی کام کمپنی رئیلائنس یعنی اور کوم کی بات کرنا بھی ضروری ہے ۔انل انبانی اکثر سرخیوں میں بنے رہتے ہیں اس مرتبہ وہ رئیلائنس کمیونکیشن کے ڈائرکٹر بورڈ سے استعفی دینے کے سبب سرخیوں میں ہیں ۔آر کوم کے چیر مین انل انبانی اور چار ڈائرکٹروں نے استعفی دے دیا ہے ۔دیوالیہ کے دور سے گزر رہی آر کوم نے رینیو ریگلیٹری فائلنگ میں یہ جانکاری دی کہ کمپنی دیوالہ ہونے کے چلتے نیلامی کا انتظار کر رہی ہے آخر ایسا ہوا کیا ہے کہ گیارہ سال پہلے 2008میں دنیا کے چھٹے سب سے امیر شخص رہے انل انبانی کا یہ حال ہو گیا ؟انل انبانی کی عرش سے فرش تک کی کہانی کچھ یوں ہے ۔مکیش امبانی اور انل انبانی میں بٹوارے کے وقت آر کوم انل انبانی کے حصہ میں آئی تھی 2010میں آر کوم اے جی گروپ کی بڑی کمپنی میں شمار ہوا کرتی تھی ۔اس وقت ٹیلی کمیونکیشن سیکٹر میں آر کوم کی 17فیصدی حصہ داری تھی اس دوران کمپنی نے فروغ کے لئے بازار سے قرض لینا شروع کر دیا۔صحیح انتظام نہ ہوپانے کے سبب کمپنی پر قرض بڑھتا چلا گیا ۔مالی سا ل2010میں آر کوم پر 25000کروڑ روپئے کا قرض تھا جو بڑھ کر 2019میں 48000کروڑ روپئے تک پہنچ گیا ۔2007میں انل انبانی کی 3.2لاکھ کروڑ روپئے کی پراپرٹی مانی گئی تھی ۔جو 2018میں 17.9ہزار کروڑ روپئے کی پراپرٹی بچی 2018-19میں انل انبانی نے 35000کروڑ روپئے چکائے ایک اندازہ ہے کہ آج کی تاریخ میں انل انبانی کی کمپنیوں پر 1.03لاکھ کروڑ روپئے کا قرض واجب ہے ۔ٹیلی کمیو نکیشن سیکٹر میں مقابلہ بڑھنے سے آر کوم کی بازار کی حصہ داری تیزی سے کم ہوئی انل امبانی جیسے تیسے حالات سے نمٹ رہے تھے ۔ان کے بڑے بھائی مکیش امبانی نے جیو کے ذریعہ ٹیلی کمیو نکیشن سیکٹر میں قدم رکھا جیو کے آنے سے ائیر ٹیل ووڈا فون جیسی بڑی کمپنیاں تو جیو کی آندھی کی وجہ سے گھاٹے میں جانے لگیں اور انل امبانی کی آر کوم کمپنی کو بھی زبردست جھٹکا لگا ۔انل امبانی کا پھسلنا اور تیز ہوگیا کچھ برسوں میں انل امبانی کو بڑے سنیما رئلائنس بگ براڈ کاسٹنگ اور بگ میجک جیسی کمپنیوں کو بیچنا پڑ رہا ہے ۔ذرائع کا اندازہ ہے کہ آر کوم گروپ کا کل محفوظ قرض قریب 33ہزار کروڑ کا ہے قرض دہندگان نے آر کوم سے 49ہزار کروڑ روپئے لینے کا دعوی کیا ہے ۔آر کوم نے اپنی پراپرٹیوں بکری کے لئے رکھا ہے ۔ان کمپنیوں کی پراپرٹیوں کی بکری کا کام دیکھ رہی قرض دہندگان کی کمیٹی ان کے لئے بولیاں 24نومبر کو کھولے گی اس کے علاوہ تین چینی بینکوں نے بھی 48سو کروڑ روپئے کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟