شہیدوں کی تیرھویں سے پہلے گھر میں گھس کر بدلہ لیا

پلوامہ کا بدلہ مانگ رہے دیش واسیوں کی مراد شہیدوں کی تیرھویں سے پہلے پوری ہو گئی ۔انڈین ائر فورس نے پاکستان اور ان کے پالتو کتوں سے ایسا بدلہ لیا جسے وہ تمام زندگی نہیں بھول سکتے ہندوستانی فضائی فوج کے مراج بم باروں نے پہلی مرتبہ بین الا اقوامی سرحد پار کر پاکستان کے اندر بالا کوٹ میں جیش محمد کے سب سے بڑے فائب اسٹار بیس کیمپ کو پوری طرح تباہ کر دیا ہے ۔انڈین ائر فورس نے صبح سویرے(جے بجرنگ بلی ) 3:30بجے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر اور خیبر پختون خواہ صوبے میں اندر گھس کر ائر اسٹرائک کیا تھا ہندوستان کے 12جنگی مراج جہازوں نے بالا کوٹ،چکوٹی،اور مظفرآباد میں جیش محمد کے ٹھکانوں کو 21منٹ تک چلے حملے میں تباہ کر دیا ۔سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے سارے بارہ جنگی جہاز محفوظ کارروائی کر کے لوٹ گئے پاکستان کئی دنوں سے کہہ رہا تھا کہ ہم ہائی الرٹ پر ہیں اور پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا ۔پاک کا ہائی الرٹ دھر ا دھرایا رہ گیا ۔1971کی جنگ کے بعد ہندوستانی ائر فورس کی یہ پہلی کارروائی یاد رہے گی ہم نے دشمن کے گھر میں گھس کر مارا ہے ہماری لڑائی دہشتگردی سے ہے نہ کہ پاکستان سے جو ٹارگیٹ چنے گئے وہ آتنکوادیوں کے گڑھ تھے پاکستان کو تو الٹا ہمارا شکر گزار ہونا چاہیے ہم نے وہ کام کر دیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا ۔جو وہ کر نہیں پا رہا تھا یہ سال 1971کے بعد پاکستان کے خلاف سب سے بڑی کارروائی تھی پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے بھی 65کلو میٹر اندر جیش کے ٹھکانوں پر ہمارے جہازوں نے 1ہزار کلو سے زیادہ وزن کے چھ بم گرائے۔اوریہ کارروائی 21منٹ میں پوری ہو گئی اور سبھی جہاز محفوظ لوٹ آئے اس کارروائی میں 350آتنکی اور ان کے ٹرئینر مارے گئے ۔پاکستان کی وہ دھمکی کی ہم نیوکلیائی بم سے کارروائی کو بھی بے نقاب کر دیا ۔پاکستان کی سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں پاک نے ضرور بھارت سے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی لیکن واقف کاروں کے مطابق پاکستان کی خستہ مالی حالت نے بھی کسی جوابی کارروائی کے متبادل محدود کر دئے ہیں ایسے میں پاکستان نے منگلوار کو کنٹرول لائن پر فائرنگ کی جس میں پانچ ہندوستانی جوان زخمی ہوئے بھارت نے نہ صرف فوجی جواب دیا ہے بلکہ پاکستان کو آج دنیا میں الگ تھلگ کر دیا ہے ۔اس حملے کے بعد کوئی بھی دیش کھل کر ہمایتی سامنے نہیں آیا ہے ۔یہاں تک کہ چین نے بھی پاکستان کی ہمایت نہیں کی پلوامہ حملے کے جواب میں بھارت کی طرف سے کی گئی کارروائی کے کچھ دیر بعد دیش کے اندر موجود تمام ملکوں کے سفارتکاروں کی فیڈریشن نے بیان جاری کر بھارت کے قد م کو پوری طرح سپورٹ کیا وزیر خارجہ سشما سوراج نے امریکہ،چین،سنگاپور،بنگلہ دیش اور افغانستان کے ہم منصب سربراہوں سے بات کی اور سرجیکل اسٹرائک کے بارے میں انہیں بتایا انہوںنے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے جیش کے ٹھکانوں پر کارروائی کی ضرورت کو مفصل سے بیان کیا ۔اور چین کے وزیر خارجہ سے بھی اسی طرح سے واقف کرایا ۔یہ پوری طرح غیر فوجی اور خدشات کے پیش نظر کی گئی کارروائی ہے ۔بالا کوٹ پاکستان کے فوجی ہیڈ کوارٹر راول پنڈی سے ذرا دور نہیں ہے جہاں پر امریکی فوجیوںنے اسامہ بن لا دین کو مار گرایا تھا ۔پاکستان کو یہ سمجھ میں آنا چاہیے کہ اگر بھارت کے جنگی جہاز بغیر کسی رکاوٹ کے بالا کوٹ تک پہنچ سکتے ہیں تو راول پنڈی بھی ان کی پہنچ سے دور نہیں ہے ۔نیوکلیائی بم کا استعمال کرنے کی دھمکی کام آنے والی نہیں ہے ۔بالا کوٹ میں جس آتنکی اڈے کو ملیہ میٹ کیا گیا ویسے تمام اڈے پاکستانی فوج کی سرپرستی اور ہمایت سے ہی چلتے ہیں ائر فورس کا حملہ بھارت کے مضبوط قدم اور یہ کارروائی ہندوستانی قیادت کی قابلیت ،طاقت،قوت ارادی ،کا جیتا جاگتا ثبوت اور شہید جوانوں کا بدلہ ہے ۔بھارت نے صاف کر دیا ہے کہ اس قدم کو آخری نہ مانا جائے پاکستان آگے بھی پلوامہ جیسی حرکت کرنے کی جرت کرتا ہے تو بھارت کی طرف سے زیادہ ہی جارحانہ طریقہ اختیار کیا جائے گا ۔بھارت نے تازہ حملے سے امریکہ کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستان کی زیادہ طرف داری نہ کرئے اور خوش آمدی کی پالیسی نہ اپنائے ورنہ بھارت کے اس کے رشتوں پر بھی اثر پڑئے گا یہ بھارت بھولا نہیں کہ ہر آتنکی حملے کے بعد ہم نے امریکہ کو تمام ثبوت دئے جواب میں صرف اس کی طرف سے خانہ پوری ہی دکھائی گئی ہے ۔اب امریکہ کو بھی سمجھ میں آگیا ہوگا کہ اگر وہ پاکستان کے خلاف تقریر بازی کرئے گا اور کوئی کارروائی نہیں کرئے گا تو بھارت پاکستان کو سخت جواب دینے میں اہل ہے ۔اس یک دم فوجی کارروائی میں اہم بات یہ ہے کہ بھارت نے نہ تو پاکستان کے رہائشی علاقوں میں بم برسائے اور نہ ہی ان کے فوجی اداروں کو نشانہ بنایا ہم نے صرف وہی کیا جو ایک جواب دہ خود مختار ملک کو کرنا چاہیے پلوامہ حملے کے بعد پاک کی سرحد میں گھس کر سرجیکل اسٹرائک ٹو کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی جارحانہ انداز میں نظر آئے اور آنا بھی چاہیے تھا انہوںنے یہ کارنامہ انجام دیا جس کی دیش کو 14فروری کے پلوامہ حملے کے بعد سے انتظار تھا ۔وزیر اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں انہوںنے زبردست قوت ارادی اور پختہ قیادت کا ثبوت دیا پوری کارروائی کو مودی دیکھتے رہے اور رات بھر جاگ کر پورے آپریشن پر نظر رکھے ہوئے تھے ۔اور تبھی آرام کرنے گئے جب سبھی جہاز اور پائلٹ محفوظ لوٹ آئے اب اگر پاکستان بھارت کے خلاف کسی طرح کی کارروائی کرئے گا تو یہی پیغام جائے گا کہ وہ دہشتگردی کو نہ صرف پالتا پوستا ہے بلکہ اسے سرکاری سرپرستی بھی دیتا ہے اور اس کا پالنہار ہے ۔یہ بہت تسلی کی بات ہے پورے دیش کے ساتھ پوری اپوزیشن نے ائر فورس کے اس بیان کی ہمایت کی اور سرکار کو پوری طرح سے سپورٹ دیا ۔چالیس کے بدلے 400سو مارے ہیں انڈین ائر فورس کے جانباز پائلٹوں کو آج پورا دیش سلام کرتا ہے ۔جے ہند

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟