سوال رافےل کا نہےں سودے مےں کرپشن کا ہے !

رفےل پر بدھوار کو لوک سبھا مےں بحث کے دوران کانگرےس نے مودی سرکا ر کو ہی محاذوں پر گھےر نے کوشش کی ۔کانگرےس صدر راہل گاندھی اپنی فل فارم مےں نظر آئے انھوں نے اےک طر ف منوہر پارےکر کے بہانے مودی کو گھےرے نے کے لئے اےک آڈےو ٹےپ جاری کےا وہےں پارلےمنٹ مےں رافےل سودی کی مشترکہ پارلےمانی کمےٹی (جے پی سی )سے جانچ کی مانگ کرتے ہوئے سوال اٹھا ئے اور الزام لگاےا کہ سرکار رافےل کی سچائی کو سامنا لانے سے بچ رہی ہے ۔سرکار کے روےہ سے لگ رہا ہے کہ دال مےں مےں کالی نہےں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے ۔جے پی سی سے ہی اس معاملے مےں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے گا ۔وزےر خزانہ نے سرکار کی طرف سے جواب دےتے ہوئے راہل کے الزامات کو جھوٹا بتاےا سابقہ ےوپی اے سرکار پر دےش کی سلامتی سے سمجھوتہ کرنے کا الزام لگاےا سپرےم کورٹ بھی کہہ چکا ہے کہ رافےل سودے مےں گڑبڑی نہےں ہے اےسے مےں جے پی سی کی مانگ نہےں مانی انھوں نے آگے کہا کہ کچھ لوگ اےسے ہوتے ہےں جن مےں سچائی نا پسند ہوتی ہے انہےں صرف پےسہ کا حساب کتاب سمجھ مےں آتا ہے دےش کی سلامتی نہےں مرکزی وزےر خزانہ اروجن ےٹلی نے جوابی حملہ مےں گاندھی خاندان پر نکتہ چےنی کرتے ہوئے بوفورس۔اگستا وےسٹ لےنڈ ،اور نےشنل ہےرالڈ معاملوں کابھی ذکر کےا ۔ارون جےٹلی نے جہاز کی قےمت بتائی ہے سرکار معاملہ کو جتنا دبانے کی کوشش ک رہی ہے وتنی ہی سچائی سامنے آرہی ہے رافےل پر بحث کے دوران وزےر دفاع ےا وزےر اعظم کے بجائے وزےر خزانہ کو سرکار کا بچاو ¿ کرنا پڑ رہا ہے ۔؟راہل نے رافےل ےا کسی اور جنگی جہاز پر بحث کی چنوتی دےتے ہوئے کہا کہ وہ صرف 20منٹ کے لئے رافےل پر بحث کے لئے تےار رہےں ۔انھوں نے کہا کہ سرکار کو ےہ بتانا چاہئے کہ منوہر پارےکر کے پاس کونسی فائل ہے جسے لےکر وہ پارٹی کو بلےک مےل کررہے ہےں ؟در اصل اس آڈےو ٹےپ پر کانگرےس نے دعوی کےا تھا کہ اس مےں گوا کے وزےر وشوجےت رانے کہہ رہے ہےں کہ رافےل کی فائلےں پارےکر کے بےڈ روم مےں ہے ۔ ےہ بات پارےکر نے باقاعدہ اےک کےبےنٹ مےٹنگ مےں کہی تھی کانگرےس نے کہا کہ اسی وجہ سے بےمار ہونے کے باوجود پارےکر کو گوا کے سی اےم عہدہ سے نہےں ہٹاےا جارہا ہے ۔بعد مےں گوا کے وزےر وشوجےت رانے کہا کہ ٹےپ سے چھےڑ چھاڑ کی گئی ہے ۔مےں نے کبھی اس بارے مےں کسی سے بات نہےں کی بی جے پی صدر چاہےں تو جانچ کرالےں ۔سی اےم منوہر پارےکر نے کہا کہ سپرےم کورٹ سے اپوزےشن کے جھوٹ کا پردہ فاش ہونے کے بعد کانگرےس وہےں حقائق کو توڑ مروڑ کر نے کے لئے بے چےن ہے ۔پارلےمنٹ مےں بحث کے دوران راہل نے آڈےو ٹےپ چلانے کی اجازت مانگی ۔جسے اسپےکر نے مسترد کردےا اور سوال کےا کہ کےا وہ آڈےو ٹےپ کی تصدےق کرنے کے لئے تےار ہےں ۔جےٹلی نے بھی خبر دار کےا تو راہل پےچھے ہٹ گئے ۔بحث کے دوران سرکار اس وقت الجھن مےں پڑ گئی جب اس کی اتحادی جماعت شےو سےنا نے کئی طرح کے سوال کھڑے کئے ۔شےو سےنا اےم پی اروند ساونت نے الزام لگاےا کہ وزےر خزانہ ارون جےٹلی نے راہل گاندھی کے الزام کے جواب تو دےئے لےکن اب بھی شبہ بنا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ اپوزےشن جے پی سی کا مانگ کررہی ہے تو جے پی سی بنائے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کےجئے کانگر ےس صدر نے کہا رافےل جنگی جہاز کو لےکر کوئی خدشہ نہےں ہے ،سارا شبہ اس مےں کرپشن کا ہے انھوں نے بحث کے بعد اخبار نوےسوں سے کہا کہ سرکار مےں آنے پر کانگرےس جے پی سی بنائے گی اس مےں دو ہی افراد نرےندر مودی اور انل انبانی پر آنچ آئے گی ۔راہل نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ وزےر اعظم نرےندر مودی انٹر وےو مےں کہا ہے رافےل کو لےکر ان پر کوئی الزام نہےں ہے مےں انہےں ےاد دلانا چاہتا ہوں کہ سارے الزام ان پر ہی ہےں ۔اےماندار بے داغ ساکھ ےہ وزےر اعظم نرےندر مودی کی سب سے بڑی پونچی کہی جاتی ہے ۔راہل اس پر ہی بڑی چو ٹ کرنے مےں لگے ہوئے ہےں ۔اےسے مےں واقف کار تجزےہ کرنے مےں لگے ہےں کہ اس سے کانگرےس کو چناو ¿ مےں کتنا فائدہ ہوگا ؟ےا ےہ بے داغ الٹا پڑے گا ؟کوئی بھی نےتا اپنے حرےفوں کی کمی پر حملہ کرنے سے نہےں چوکتا ۔وہی راہل بھی کررہے ہےں ۔انکے ذاتی اسباب بھی پی اےم پر سخت حملہ کی وجہ ہے ۔رافےل سودے مےں انل انبانی اور ان کی کمپنی کے لنگ کا پورا استعمال کرتے ہوئے راہل ےہ جتانا چاہ رہے ہےں کی اس سودے سے کرپشن کی بو آرہی ہے سچا ئی کو دبانے کوشش کی جارہی ہے ۔دےش مودی سرکار سے کچھ سوالوں کا جواب ضرور چاہتا ہے ۔کےا وزارت دفاع نے نئے کنٹرےکٹ پر اعتراض ظاہر کےا تھا ؟دام 526سوکروڑ روپے سے بڑھا کر 16سوکروڑ روپے کرنے کا فےصلہ کےا ۔رافےل مےں سترسال سے جہاز بنانے والی اےچ اے اےل کو ہٹاکر کبھی جہاز نہ بنانے والی انل انبانی کی کمپنی کو 30.000کروڑ روپے کا ٹھےکہ کےسے ملا ؟کےا ےہ وزےر اعظم کی دسالٹ کمپنی ےا فرانس کی اس وقت کی اولاندسرکار کو سےدھا کہنے پر کےا گےا ؟کےا اےچ اے اےل کو باہر رکھنے کے بارے مےں فرانس کے اسوقت کے صدر اولاند نے بھارت کے رول کی بات کہی تھی ؟اس بار ے مےں وزےر اعظم کہہ سکتے ہےں راہل گاندھی جھوٹ بو ل رہے ہےں ۔لےکن کےا اس سے دےش خاموش ہوجائےگا اصل داو ¿ں پر تو ہے وزےر اعظم کی اےماندار بے داغ ساکھ ؟

(انل نرےندر)





تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟