بھاجپا ناکام،نہیں چلا گھس پیٹھ کا اشو!
مہاراشٹر اسمبلی چناﺅ میں اچھی پرفارمنس کرنے والی بھاجپا جھارکھنڈ کے چناﺅی امتحان میں بری طرح فیل ہو گئی ریاست میں مبینہ گھس پیٹھ اور قبائیلیوں سے جڑا بھاجپا کے اشو کا لوگوں پر توقع کے مطابق کوئی اثر نہیں پڑ سکا ۔جھارکھنڈ میں بھاجپا کی ہار ہوئی ہے اس نے چناﺅ کے اغاز کے ساتھ ہی بنگلہ دیسی گھس پیٹھ کا اشو بنانے کی کوشش کی ۔روٹی ،ماٹی سب گھس پیٹھئے لے جائےں گے ۔یہ کہنا تھا آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کا لیکن یہ اشو بن نہیں پایا ۔وہیں ریاست بھر میں بھاجپا کے خلاف ہی اقلیتوں اور قبائلیوں ووٹوں کے پولارایزیشن کا خامیازہ بھاجپا کو بھگتنا پڑا ۔پارٹی کے برانے قبائلی چہرے اپنی کھوئی ہوئی ساق کو پانے کے لئے وسیع ہمایت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائے ۔ساتھ ہی ریاست کے وزیراعلیٰ کے لئے کوئی چہرہ پیش نہ کرنا بھی بھاجپا کے لئے نقصان دہہ ثابت ہوا ۔جھارکھنڈ میں بھاجپا کا چناﺅ پرچار مبینہ گھس پیٹھیوں اور قبائلیوں کے ارد گرد رہا ۔بھاجپا نے دعویٰ کیا تھا اگر وہ ریاست میں اقتدار میں آئی تو غیر ملکی گھس پیٹھیوں کو واپس بھیجا جائے گا ساتھ ہی ریاست کی زمین ان سے آزاد کرائیں گے ۔جب کے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی چناﺅ کمپیئن میں مرکزی نکتہ عورتیں ،نوجوان،کسان اور قبائلی شامل رہے ۔عورتوں کے لئے شروع کردہ میہّ سمان یوجنا کے فائدہ جے ایم ایم کو ملا ۔بھاجپا نیتاﺅ کے مطابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سرکار کی یہ یوجنا جو محروم خواتین کو ایک ہزار روپے دیتی ہے ۔عورتیں حکمراءاتحات کے حق میں رہیں اور ان کا رجحان جے ایم ایم کی طرف رہا۔جیت کے بعد جے ایم ایم کے سی ایم ہیمنت سورین کافی خوش نظر آئے انہوںنے پارٹی کی کامیابی کا کریڈٹ اپنی بیوی کلپنا سورین کو دیا ۔انہوںنے ایکس پر بیوی کلپنا سورین اور بچوں کے ساتھ فوٹو شئیر کرتے ہوئے لکھا کے ہمارے اسٹار کمپین کا سواگت ہے جیت کے بعد ورکروں سے خطاب میں سورین نے کہا کے اس جیت میں کلپنا سورین اور ان کی ٹیم کا بڑا اشتراک ہے ۔لوک سبھا چناﺅ میں جے ایم ایم نے 5 سیٹیں جیتیں ۔اگر میں باہر ہوتا تو اور زیادہ اچھی پرفارمنس کرتا ۔اس وقت میری پتنی کلپنا سورین نے ون مین آرمی کی طرح کام کرتے ہوئے پوری ذمہ داری سنبھالی اس چناﺅ میں ہم نے ساتھ ملکر کام کیا ۔اس کے لئے پہلے ہی پورا ہوم ورک کر لیا ۔زمین پر جڑ کر کام کیا ۔ہم وہ پیغام دینے میں کامیاب رہے جو ہم دینا چاہتے تھے اسی کے ساتھ بھاجپا کے اندر یہ سوال بھی پوچھا جا رہا ہے کے جھارکھنڈ میں چناﺅ ہروانے کے لئے ذمہ داران کون ہے؟ جواب ہے آسام کے وزیر اعلیٰ شرما جنہوںنے اتنا گھٹیا پرچار کیا کے ایسے ایسے بے توکے بھاشن دئے ۔اور ایسے ایسے اشو اٹھائے جن سے پارٹی کو بھاری نقصان ہوا ۔نارتھ ایسٹ میں آج جو حالات بنے ہیں اس کے لئے بھی ہیمنت بسوا شرما ذمہ دار ہیں ۔آج کی تاریخ میں وہ بھاجپا کے لئے ایک ذمہ داری بن گئے ہیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں