ہم ڈورنڈ لائن پر باڑ ھ بندی کی اجا ز ت نہیں دیںگے !

افغا نستا ن کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ وہ ڈورنڈ لائن پر پاکستان کو کسی بھی طرح کی گڑ بڑی کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ سرحد پر باڑھ لگا نے کے مسئلے کو لیکر دونوں پڑوسی ملکوں میں بڑھ رہی کشید گی کے درمیان افغا نستا نے پاکستان کو سخت وارننگ دے دی ہے ۔ اطلا عات کے مطا بق طالبان کمانڈر مولوی ثنا ءاللہ نے افغا نستا ن کے تولبے نیوز میں بدھ وار کو کہا کہ ہم (طالبان )پاکستان کو اپنی سرحد میں کسی بھی طریقے سے باڑھ بندی کی اجا زت نہیں دیں گے ۔پاکستا ن نے پہلے جو کیا وہ کر لیا اب ہم آگے کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی گڑبڑی ہونے دیں گے۔ کمانڈر کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب پاکستان کے وزیر خارجہ محمود قریشی نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ معاملے کو سفارتی اور پر امن طریقے سے سلجھا لیا جائے گا۔ قریشی نے جمعہ کو اسلام آباد نے اخبار نویسوں سے کہا تھا کہ شرپسند عنا صر ان مسئلوں کو بلا وجہ اچھا ل رہے ہیں لیکن ہم اس پر غور کر رہے ہیں ۔ ہم افغا نستا ن سر کار کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ غور طلب ہے کہ ڈورنڈ لائن افغا نستا ن اور پاکستا ن کے درمیان 2670کلومیٹر لمبی بین الاقوامی سرحد ہے دونوں دیشو ں کی فوجوں کے درمیان اس جگہ پر ہلکی پھلکی جھڑپ کے واقعات ہو چکے ہیں پاکستان نے قابل کی من مانیوں کے باوجود اس سرحد پر تار بندی کا کام نوے فیصد پور ا کر دیا ہے ۔ افغا نستا ن کا کہنا ہے کہ انگریزوں نے اس سرحد بندی کے ذریعے دونوں طرف کے خاندانوں کو بانٹ دیا ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟