چناو ¿ کمیشن نے شروع کی دہلی میونسپل چنا و ¿ کی تیاری!

دہلی اسٹیٹ چنا و¿ کمیشن نے تینوں میونسپل کارپوریشنوں کے چناو¿ کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔اس سلسلے میں کمیشن نے تینوں کارپوریشنوں میں وارڈ ریزرو کرنے کے سلسلے میں سیا سی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی ہے اس دوران بھاجپا ،عآپ پارٹی اور کانگریس کے لیڈروں نے جلد سے جلد وارڈ ریزرو کرنے کی مانگ کی ۔اس پر کمیشن نے اس بارے ضروری کاروائی پوری کرنے کا یقین دلایا میٹنگ میں الیکشن کمشنر ایس کے سریواستو کے علاوہ کئی افسر اور عام آدمی پارٹی کی ممبر اسمبلی آتشی اور کانگریس لیڈر وجئے کانت سابق کانسلر کرشنا مولاری جاٹو و بھا جپا کے سابق کاو¿نسلر سبھاس آریہ وغیرہ شامل ہوئے ۔میٹنگ میں حکام نے بتایا کہ تینوں میونسپل کارپوریشنوں میں نئے فیصلے تحت سیٹ ریزر و کئے جائیں گے۔ان میں درج فہرست جاتوں اور عورتو ں کیلئے ریزرو ہونے والے وارڈ بدلے جائیں گے کیوں کہ پچھلی مر تبہ اس فارمولے پر اعتراض جتا یا تھا اور کہا تھا کہ اس مرتبہ کسی بھی حلقے کے سھبی وارڈ درج فہر ست برادری کیلئے محفوظ نہیں کئے جانے چاہیے ۔اس مرتبہ زیادہ آبادی کے معاملے میں نمبر دووالے وارڈوں کو درج فہرست ذا ت کیلئے محفوظ کیا جائے ۔اس کا فائدہ عام لوگوں کو ملے گا۔ موجودہ سبھی سیا سی نمائندوں نے کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک اسمبلی میں دو سے زیا دہ ایس سی وارڈ ریزرو نہ ہوں تاکہ جنرل کیٹیگری کے لوگوں کو بھی برابر کے موقع ملے اور وارڈوں کا ریزرو یشن جتنی جلدی ہو کیاجائے تاکہ اسی حساب سے سبھی پارٹیاں اپنی چنا وی تیاریاں شروع کر سکیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟