معصوم بچی ویدیکا کو 16 کروڑ روپے کا انجیکشن بھی نہیں بچا سکا !

عجب قسم کی بیماری اسپائنل مشکولر اینٹروکی کی شکار ایک سات سالہ بچی ویدیکا اس دنیا میں نہیں رہی مہاراشٹر کے دیناناتھ منگیشکر ہسپتال میں پونے کی اس ننھی بچی نے آخری سانس لی ۔خاص بات یہ ہے کہ ویدیکا کو علاج کے لئے دنیا کا سب سے مہنگا 16 کروڑ روپے کا انجیکشن بھی دیا جا چکا تھا ۔اس کے باوجود اس معصوم بچی کو بچایا نا جا سکا ۔اسے خاص طور پر امریکہ سے منگوایا گیا تھا کیوں کہ یہ دیش میں دستیاب نہیں ہے بچی کی بیماری کا پتہ چلنے کے بعد تمام ذرائع سے پیسہ اکھٹا کرنے کی مہم بھی چلائی گئی تھی ۔لوگوں نے کھلے ہاتھ سے پیسہ دئیے لیکن بچی ٹھیک نہیں ہو پائی ۔بچی کے والد شوربھ شندھے نے بتایا کہ پچھلی اتوار سے پہلے شام میں بچی ویدیکا کو اچانک سانس لینے میں دقت پیس آنے لگی سے ہم پہلے قریب کے اسپتال لے گئے وہاں اس کی طبیعت ذرا کچھ سنبھلی تو دینا ناتھ منگیشر اسپتال لے گئے اور اسے وینیٹی لیٹر پر رکھا گیا ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے ویدیکا جب چار مہینہ کی تھی تب اس میں ایس ایم اے کی بیماری کاپتہ چلا تھا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟