ٹیکہ لگوا چکے لوگوں پر وائرس بے دم !

ویکسین کے بعد کورونا انفیکشن کا خطرہ بدستور بنا ہوا ہے بیماری سنگین نہیں ہوتی پہلی بار مرکزی سرکار نے یہ صاف کر دیا ہے کہ ویکسین کے بعد کووڈ کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے ۔ اندور میں ایک ڈائیگونسٹک سینٹر میں ٹیکہ لگوانے کے بعد سو لوگوں کو الگ الگ مرحلے میں تین انٹی باڈی ٹیسٹ کرائے تو ان میں بہت تسلی بخش نتیجے سامنے آئے ٹیکہ لگنے کے بعد 88فیصد لوگوں میں انٹی باڈیز بنی حالانکہ کچھ لوگوں میں انٹی باڈیز کی سطح کم بھی دیکھنے کو ملی ۔ ریسرچ میں شامل ہیلتھ ورکرس کی تین بار انٹی باڈیز ٹیسٹ کی گئی ۔ پہلی بار ٹیکہ لگنے سے پہلے دوسری بار انجکشن ڈوز کے بعد آخرمیں دوسری ڈوز کے 24دن بعد ٹیسٹ کیا گیا اسٹڈی میں 66فیصد مرض اور 34فیصد عورتیں تھی انہیں 24سے28جنوری کے درمیان پہلا اور 22سے 25فروری کے درمیان دوسرا ڈوز لگا تھا ویکسی نیشن کے بعد جو لوگ متاثر ہو بھی رہے ہیں ان میں کورونا کے بے حد ہلکے اثرات ملے ہیں سیدھے طور پر یہ مانا جائے تو ویکسین جسم کے امراض کے مقابلے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے ۔ اس لئے ٹیکہ لگوانا ضروری ہے جب آپ کا نمبر آئے تو ٹیکہ ضرور لگوائیں۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟