Translater
30 اپریل 2021
پہلے قواعد کی تعمیل کریں پھر الزام دیں !
بمبئی ہائی کورٹ نے پیر کو کہا کہ لوگوں کو کووڈ معاملوں میں اضافے کے درمیان سرکار کو الزام دینے سے پہلے صبر اور ڈسپلین دکھانا چاہئے وبا کے سلسلے میں مختلف گائیڈ لائنس جاری کرتے ہوئے عدالت نے یہ رائے زنی کی ۔ جسٹس بی یو دیبدار کی بنچ نے جنتا سیوک ، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل ملازمین سمیت سبھی لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت آدھار کارڈ ساتھ رکھنے اور ماسک پہننے کی ہدایت دی جسٹس موصوف نے کہا کہ شہریوں کے طور پر ہمیں سرکار کو الزام دینے سے پہلے مہذب اورحساسیت کو ثبوت دینا چاہئے لوگوں کو صبر اور ڈسپلین دکھانا چاہئے عدالت نے کہا یوجناو¿ں اور سسٹم اچھے ہوتے ہیں لیکن انسان ہی تباہ و برباد کر دیتے ہیں ہم نوجوانوں ، لڑکوں اور لڑکیوں کو بغیر کسی وجہ ادھر ادھر گھومتے دیکھتے ہیں یا موٹر سائیکل پر تین تین اور کہیں چار چار لوگ بغیر ہیلمیٹ اور ماسک کے گھومتے ہیں ۔ عدالت نے کہا گھر سے باہر نکلنے والے شخص کو ناک اور منھ ٹھکنے والا ماسک پہننا چاہئے جسٹس دھونے نے کہا تھوڑی کے نیچے ماسک پہننے والے یا منھ یا تھوڑی کھول کر چلنے والے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئے کیونکہ ایسے لوگ اکثر کورونا وائرس کو پھیلانے والے بن جاتے ہیں ۔
(انل نریندری)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اور اب سعودی حوثیوں میں جنگ
مشرقی وسطیٰ میں ایک طرف امریکہ ایران کی جنگ تھم نہیں رہی ہے وہیں اب نیا مورچہ کھلتا نظر آرہا ہے ۔یہ ہے سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیا...
-
سرخیوں میں چھائے سہراب الدین شیخ عشرت جہاں معاملہ میں پھنسے گجرات کے آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا 8 سال کے بعد جمعہ کو اپنی آبائی ریاست گج...
-
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پانچ نئے پارٹی ریاستی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو تقرر ریاستی ص...
-
ریت مافیہ کے خلاف مہم چلانے والے ایماندار آئی اے ایس افسر ڈی ۔کے۔ روی کی موت کی گونج کرناٹک اسمبلی سے سڑک تک سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن پا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں