تکیت کے آنسوں نے آندولن میں پھونکی نئی جان!

یوم جمہوریہ کے دن کسان کی ٹریکٹر پریڈ کے دوارن کئی جگہوں پر تشدد کے بعد سے دو مہینے سے جاری کسان آندولن کے مستقبل پر سنکٹ کے بادل منڈرانے لگے تھے کیونکہ جمعرات کے دن جس طرح سے سندھو اور ٹکری وغازی پور بارڈر پر بھاری تعداد میں پولس فورس تعینا ت کی گئی کسان لیڈروں پر کیس درج کرنے اور انہیں پولس کے نوٹس بھیجے گئے ساتھ ہی لک آو¿ٹ نوٹس بھی جاری کئے گئے اس کے بعد سوال اٹھ رہے تھے کہ اگر یہ نیتا گرفتار ہوگئے تو آندولن کی کمان کون سنبھالے گا؟ لیکن جمعرات کی دیر شام غازی پور بارڈر پر بھارتی کسان یونین کے لیڈر راکیش تکیت کے پولس کے سامنے کی سرینڈ ر کرنے بھی خبریں آگئی تھی اور غازی آباد کے ایس پی و اے ڈی ایم انہیں جگہ خالی کرنے کا نوٹس دینے گئے تھے تب مانا جا رہا تھا کہ چند گھنٹوں میں غازی پور بارڈ ر خالی ہوجائے گا لیکن پھر راکیش تکیت ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا جس نے پوری بازی ہی پلٹ دی اور محض ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو میں راکیش تکیت پھوٹ پھو ٹ کر روئے اور وہ کہہ رہے تھے گرفتاری کے نام پر کسان آندولن کو ختم کرنے اورانہیں جان سے مارنے کی سازش رچی جا رہی ہے اس کے کچھ ہی دیر پہلے بھاجپا کے ممبر اسمبلی نند کشور گجر اور سنیل شرما کی رہنمائی میں کچھ لوگ ہاتھوں میں ترنگا لئے آندولن کی جگہ پر پہونچے یہ لوگ کسانوں کو وہاں سے ہٹائے جانے کی مانگ کر رہے تھے اس دوران تحریک میں شامل کچھ لوگوں نے کسانوں کے ساتھ مار پیٹ بھی کی اور تنبو تک اکھاڑ دئے تکیت نے اسی کا حوالہ دیا تھا کہ بی جے پی کسان آندولن کو کچلنے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے اعلان کر ڈالا کہ وہ نہ تو اب یہاں سے ہٹیں گے اور نہ ہی گرفتاری دیں گے وہیں یوپی انتظامیہ کی جگہ سے دھرنے کی جگہ پر بجلی اور پانی کی سپلائی کاٹ دی تھی اسے بڑا اشو بناتے ہوئے تکیت بھوک ہڑتا ل پر بیٹھ گئے۔ اعلان کردیا جب تک ان کے گاو¿ں سے ان کیلئے پانی نہیں آئے گا تب تک وہ پانی نہیں پئےگیں۔ راکیش تکیت کے آنسو کے سیلاب کے بعد کسان آندولن ایک بار پھر تیزی پکڑ رہا ہے غازی پور بارڈر اب کسان آندولن کا نیا مرکز بن گیا ہے ۔ مغربی اتر پردیش اور ہریانہ کے الگ الگ علاقوں سے بھاری تعداد میں کان غازی پور بارڈ ر آگئے ہیں اور دونون طرف سے یہ بارڈر بند کردیا گیا ہے تکیت نے کہا کہ اب ہم مظاہرے کی جگہ خالی نہیں کریں گے ہم اپنے اشوز پر بھارت سرکار سے بات کریں گے اور لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کر تا ہوں ۔ اس درمیان تکیت کو سیاسی پارٹیوں کی حمایت بھی ملنے لگی ہے راشٹریہ لوک دل کے نیتا جینت چودھری راکیش تکیت سے ملے اس کے بعدا نہوں نے کہا کہ سرکار کو لگتا ہے کہ وہ کسانوں کو کچل دیں گے ایسا نہیں ہوگا ۔ جب سے آدتیہ ناتھ یوگی وزیر اعلیٰ بنے ہیں یوپی میں دفعہ144لاگو ہے کسان یہاں گھر بنانے نہیں آئے ہیں بلکہ تینوں قانون کی منسوخی کیلئے آئے ہیں اوریہ اشو پارلیمنٹ کے اند ر بھی اٹھنا چاہئے اگر سرکار پیچھے ہٹتی ہے تو اسے ان کی کمزور ی نہیں جھلکے گی ادھر کسان لیڈر نریش تکیت نے کہا اگر حکومت نے بھارتی کسان یونین کے درمیان راکیش تکیت گرفتاری پولس سے کروائی تو اس کے احتجاج میں لوکھوں کسان گرفتاری دیں گے اورکسان سرکار کے کسی بھی کاروائی کے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے ۔ چودھری راکیش تکیت کے آنسوں نے سرکار کے تمام ارادوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟