بگھیل نے راحت فنڈ کا حساب جنتا کے سامنے رکھا

دیش میں کورونا بحران کے بیچ بڑی تعداد میں لوگ پی ایم کئیرفنڈ میں عطیہ دے رہے ہیں اس درمیان اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے مسلسل یہ مانگ کی جارہی ہے کہ مودی پی ایم کیئرس فنڈس کا حساب دے اور بتائیں کہ اس فنڈ میں مل رہے پیسے کا کس طرح اور کہاں خرچ کیا جارہا ہے ؟لوگوں کی مانگ کے باوجود مرکزی حکومت نے اس عطیہ فنڈ کا اب تک حساب نہیں دیا ہے ۔اس درمیان چھتیس گڑ ھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بڑی پہل کی ہے انہوں نے مکھیہ منتری فنڈ کا حساب جنتا کے سامنے رکھ دیا ہے انہوں نے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ میں آپ سب کے درمیان وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ کا حساب رکھ رہا ہوں ۔میں بتانا چاہوں گا کہ پچھلے 24مارچ سے لیکر 7مئی تک وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں مختلف ڈونل کے ذریعے کل 56کروڑ 4لاکھ 38ہزار 815روپئے کی رقم حاصل ہوئی ہے اس فنڈ سے کورونا کی روک تھام اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے ریاست کے سبھی ضلعوں کو دس کروڑ 25لاکھ تیس ہزار روپئے کی رقم جاری کی جاچکی ہے مشکل کے وقت میں عآ پ سرکار پر اتنا الزام لگا رہے تو فنڈ کے خرچے میں شفافیت کو برقرار رکھنا میرا بھی فرض ہے یقین ہے کہ آپ کا تعاون آگے بھی رہے گا پی ایم کئیر فنڈ س کو لوگوں کی مدد کرنے کے لئے خاص طور پربنایا گیا ہے ۔یہ سوال کیا جارہا ہے کہ جب برسوں سے پی ایم ریلیف فنڈ موجودہے تو پھر ایک نئے فنڈ کی ضرورت کیوں آن پڑی کیا اس فنڈ کا کنٹرول جھارکھنڈ کے ترقیاتی کاموں کے علاوہ ہوگا ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟