آتنکی کمانڈروں کو چن چن کر ماریں گے

جموں کشمیر میں پچھلے کچھ عرصے سے جاری دہشت گردی کی سرگرمیوں کا کرارا جواب دیتے ہوئے ہماری سکیورٹی فورسز نے حزب المجاہدین کے بڑے کمانڈر اور پوسٹر بوائے ریاض نائیکو سمیت کچھ دہشت گردوں کو جس طرح مار گرایا ہے وہ واقعی ایک بڑی کامیابی ہے دراصل کوڈ19-کے خلاف لڑائی میں بھارت کی مصروفیت کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش میں پڑوسی پاکستان نے صرف جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رکھی ہے اور اس نے دہشت گردوں کی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں اتوار کو ہندواڑا میں آتنکیوں سے لوہا لیتے ہوئے کرنل آسو توش سرما سمیت پانچ جوان شہید ہو گئے تھے اس کا صحیح جواب دیتے ہوئے ہمارے سکیورٹی جوانوں نے ریاض ناکو کو ٹھکانے لگا کر حزب المجاہدین کی کمر توڑ دی ہے یہ ایسا کارنامہ ہے جس کا اثر کشمیر میں پڑے گا دیش میں آتنکباد میں لگام کسنے میں مدد ملے گی ۔برہان وانی گروپ کا سرغنہ نائیکو جولائی 2017میں حزب الکے سینئیر لیڈر شپ کے رول میں تھا برہان وانی کی طرح ہی دہشت گردوں کیلئے پوسٹر ٹوائے بنا تھا آیڈیو ویڈیو میں اپنی بات رکھنے کے اس کے طریقوں میں نوجوان دہشت گردی کی طرف راغب ہوتے تھے اسوجہ سے اس نے اپنے درپردہ و برائے راست حمایتیوں کی فوج بنا لی تھی وہ ایک ایسا دہشت گرد تھا جس نے پولیس والوں کے خاندانوں کو اغوا سے لیکر ان کے قتل کو اپنی اہم حکمت عملی اپنائی تھی اس نے اپیل کی تھی جموں کشمیر کے لوگ پولیس کی نوکری چھوڑ دیں ایسا نہ کرنے پر ایک باقاعدہ مہم بھی چلائی تھی یہی وجہ ہے کہ اس موت ریاست کی پولیس کے لئے راحت کی سانس لینے و جشن منانے کا سبب بن گئی ہے ۔جس طرح سے اس کے آبائی گاو ¿ں میںہی گھیر کر ماراگیا اس سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ سکیورٹی فورس کا خفیہ مشینری بھی پہلے سے بہت ہوئی ہے ۔چیف ڈیفنس چیئرمین جنرل وپن راوت نے کہا سکیورٹی فورس کی ترجیح ہے آتنکی کمانڈروں کو چن چن کر ختم کرنا ہے بیشک یہ ہماری سکیورٹی فورس کی زبردست کامیابی ہے اور کرنل آشوتوش شرما وان کے ساتھیوں کا بدلہ بھی ہے لیکن ہماری چوکسی پہلے سے زیادہ ہونی چاہیے ۔برف پگلھنے لگی ہے اور گھس پیٹ بڑھے گی اس شاندار کارنامے پرسکیورٹی فورسز کو مبار ک باد۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟