2446جماعتیوں کو گھر جانے کا راستہ صاف

کوارنٹائن کی میعاد پوری کرنے کے بعد نظام الدین تبلیغی مرکز سے نکلے ہوئے لوگوں کے لئے گھر جانے کا راستہ صاف ہوگیا ہے اور نظام الدین مرکزمیں آئے مرکز سے سبھی کوارنٹائن میں رکھے گئے 2446لوگوں کو دہلی سرکار ان کے گھر بھیجے گی اس بارے میں دہلی سرکار نے احکامات جاری کر دئیے ہیں حالانکہ قاعدے توڑنے کے عوج میں جن لوگون پر کیس درج ہیں انہیں دہلی پولیس اپنے ساتھ لے جائے گی دہلی کے رہنے والے جماعتیوں کو چھوڑنے سے پہلے انتظامیہ ان کے پاس بنوا کر دے گی ان میں سے ایک ہزار لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کرایا گیا باقی کو نریلا کوارنٹائن سینٹرم یں بھیج دیا گیا ان میں سے 900لوگ دہلی کے ہیں باقی دیگر ریاستوں کے ہیں ۔واضح ہو کہ کوارنٹائن میعادمیں کچھ جماعتیوں نے قاعدوں کی خلاف ورزی کی تھی اور بد نظامی پھیلائی تھی ان کے خلاف کیس درج تھا ایسے لوگوں کو گھر نا بھیج کر دہلی پولیس کے حوالے کیا جائے گا پولیس آگے کی کاروائی کرے گی نظام الدین سے نکلے 576غیرملکی جماعتیوں کو دہلی پولیس کی حراست میں رکھا جائےگا اور ان سبھی کی رہائی وطن واپسی کے لئے وزارت داخلہ کی طرف سے حکم جاری کیا جائے گا اس کے علاوہ ان سبھی جماعتیوں کو نہیں چھوڑا جائے گا جن کو پولیس روکےگی ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟