مودی نے نوجوانوں سے پوچھا ہاﺅ ازیور جوش؟

26/11میں بے قصور لوگ مارے گئے اور سرکار سوتی رہی ۔اڑی آتنکی حملے نے ہمیں سونے نہیں دیا جو آگ ان جوانوں کے دل میں تھی وہی آگ اس پردھان منتری کے دل میں تھی اور اسی کا نتیجہ ہے کہ سرجیکل اسٹرائک ہو سکا دراصل صدر اور وزیر اعظم جس سرجیکل اسٹرائک کا ذکر کر رہے ہیں اسی ایکشن پر بنی فلم اڑی دی سرجیکل اسٹرائک فلم پورے دیش میں تحلکا مچائے ہوئے ہے ۔ویکی کوشل کی حال میں ریلیز ہوئی فلم اڑی کو لوگوں کا بہت پیار مل رہا ہے ۔25کروڑ روپئے میں بنی اس فلم کی کہانی 2016میں ہندوستان کے ذریعہ پاکستان کے بارڈر پر کئے گئے سرجیکل اسٹرائک پر بنی ہے فلم میں اداکارہ یامی گوتم کیرتی کلہاڑی ،پریش راول ،راکیش بیدی،اور رنجیت کپور بھی اہم رول میں ہیں ۔فلم کی ہدایت آدتیہ دھار نے دی ہے ۔فلم نے محض دس دنوں میں 100کروڑ روپئے کما لئے ہیں ۔اڑی دی سرجیکل اسٹرائک پاکستانی دشمنوں کو منھ توڑ جواب دینے کے لیے بنائی گئی کامیاب سرجیکل اسٹرائک کی داستاں ہے ۔فلم کافی شاندار ہے جو نہ صرف فلم شائقین کے رونگٹے کھڑی کرتی ہے بلکہ فخر سے سینہ چوڑا کر دیتی ہے ۔یہ فلم بھارت کی جانب سے پاکستان پر کی گئی سرجیکل اسٹرائک کو بیاں کرتی ہے ۔اور خوبصورتی کے ساتھ ہندوستانی فوج کی بہادری کی کہانی بیاں کرتی ہے ۔18ستمبر2016کو اڑی حملے میں ہندوستانی فوج کے 19جوان شہید ہوئے تھے جس کے جواب میں ہندوستانی فوج میں پاکستان میں سرجیکل اسٹرائک کیا تھا فلم اسی رات کی کہانی کو پردے پر دکھاتی ہے ۔پریش راول دیش کی سیکورٹی صلاحکار اجیل ڈھابول کے رول میں نظر آئے فلم کے ڈائلاگ جوشیلے ہیں جیسے آج تک ہماری برداشت کو ہماری کمزوری سمجھا جاتا تھا مگر اب نہیں ...یہ نیا ہندوستان ہے ہندوستان گھر میں گھسے بھی اور مارے گا بھی ۔دیش بھگتی سے ڈائلاگ آج کی نوجواں پیڑھی کو جوش سے بھر دیں گے ۔ہندوستان میں آج تک کی تاریخ میں ہم نے کسی ملک پر پہلا وار نہیں کیا ہے ۔ 1947,1956,1971,1999یہی موقعہ ہے ان کے دل میں ڈر بٹھانے کا اس ڈائلاگ کے ساتھ شروع ہوتی ہے فلم پاکستان کے خلاف ایک جنگ کی کہانی شروع ہوتی ہے ایک مشن سے میجر ویہانت شیرگل یعنی وکی کوشل اور کیپٹن کرن کشیپ یعنی موہت رینا منی پور کے کیمپ پر آتنکیوں کے حملے کا جواب دیتے ہیں ۔ویہان شیرگل ایسے جوان ہیں جو جنگ کی پالیسی میں ماہر ہیں ویہان کی ماں (سروپ سمپت)کو الجیرس ہیں اس لئے وہ بارڈر سے دلی میں انفارمیشن سینٹر میں پوسٹنگ لیتا ہے تبھی اڑی میں ایک آتنکی حملہ ہوتا ہے ۔جس میں 19جوان شہید ہو جاتے ہیں یہ حملہ اقتدار اعلیٰ کو ہلا دیتا ہے ۔سیکورٹی مشیر اجیت ڈوبھال بنے پریش راول وزیر اعظم سے بات کرتے ہیں اور پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دینے کی بات کہتے ہیں پی ایم منظوری ملتی اور شروع ہوتی ہے خاتمے کی جنگ اگر آپ نے ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھی تو ضرور دیکھیں یہ فلم مس کرنے والی نہیں ہے۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟