کیا میگی صحت کیلئے واقعی ہی نقصاندہ ہے

بچوں کے من پسند میگی نوڈلس پریشانی سے دوچار ہوچکے ہیں۔ بچوں کے ہی نہیں بڑوں کا بھی پسندیدہ بن چکے میگی نوڈلس پہلے بھی تنازعات میں گھرتے رہے ہیں۔ اترپردیش فوڈ سکیورٹی و ڈرگس ایڈمنسٹریشن(یو پی ایف ڈی) نے 10 مارچ2014 ء کو بارہ بنکی کی آواس وکاس کے ’’ایزی ڈے مال‘‘ سے میگی کے نمونے لئے تھے۔ ان کی جانچ رپورٹ 26 مارچ2014ء کو آئی جس میں ایم ایس جی نامی ذرات پائے گئے جو کہ بچوں کی صحت کیلئے نقصاندہ ہے۔ یوپی ایف ڈی اے کے مطابق روٹین ٹیسٹ کے دوران دو درجن روسٹڈ نوڈلس کے پیکٹوں سے بڑی مقدار میں لیڈ ملا ہے۔ لیڈ کی موجودگی 17.2 پی پی ایم پائی گئی جبکہ لیڈ کی مقدار 0.01 پی پی ایم سے لیکر 2.5 پی پی ایم سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ سائنسدانوں کو مونوسوڈیم گلوٹائمیٹ(ایم ایس جی) بھی بڑی مقدار میں ملی ہے۔یوپی ایف ڈی اے نے میگی کے تقریباً 2 لاکھ پیکٹ بازار سے واپس اٹھانے کیلئے احکامات دئے ہیں۔ بارہ بنکی کے ضلع رسد افسر وی کے پانڈے نے بتایا کہ جانچ رپورٹ کی بنیاد پر ہی میگی کو صحت کے لئے غیر محفوظ و نقصاندہ قراردیا گیا ہے۔ ایف ڈی ایس اے ہیڈ کوارٹر نے اس معاملے میں عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کیلئے جمعرات کے روز قانونی رائے بھی لی ہے۔ ہیڈ کوارٹر نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وہیں لکھنؤ سمیت کئی شہروں سے میگی کے تازہ سیمپل بھی لئے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ وہیں نیسلے انڈیا (میگی کے بنانے والے) کا کہنا ہے کہ وہ ان جانچ اور اس کے نتیجوں سے متفق نہیں ہیں۔سوئس کمپنی نیسلے کی ہندوستانی برانچ نے سیساملی میگی نوڈلس کے ایک کھیپ کو واپس لینے کے احکامات کو ماننے میں معزوری ظاہرکی ہے۔ جمعرات کو جاری نیسلے انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ اس کا پرانا اسٹاک پہلے ہی بازار سے صاف ہوچکا ہے۔کمپنی یوپی ایف ڈی اے کے احکامات سے متفق نہیں ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال فروری کے بیچ کے 2 لاکھ نوڈلس کے پیکٹ واپس نہیں لئے جاسکتے۔ان کے استعمال کے لئے مقررہ تاریخ پچھلے سال نومبر میں ہی بیت چکی ہے۔ اس میعاد سے پہلے ہی کمپنی بچے ہوئے اسٹاک کو ڈسٹریبیوٹروں اور خوردہ بازار سے واپس لے لیتے ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک اس بیچ کے پیکٹ بازار میں بچے ہی نہیں ہیں۔ کمپنی نے دلیل دی ہے کہ اسے حال ہی میں فروخت ہوئے پیکٹ واپس لینے کا کوئی حکم نہیں ملا ہے۔ میگی نوڈلس بچوں کی صحت کے لئے نقصاندہ ہے یا نہیں یہ جاننا ضروری ہے۔ ویسے سوئس کمپنی نیسلے کے ذریعے کچھ وقت پہلے سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو بھی چل رہا تھا جس میں آئینی طریقے سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ کیا میگی صحت کے لئے نقصاندہ ہے۔ ہم تو مرکزی سرکار سے متعلق وزارت سے اپیل کریں گے کہ وہ میگی کی اچھی طرح جانچ کروائیں اور دیش کو بتائیں یہ نقصاندہ ہے یا نہیں؟
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟