لوک سبھا کے چناوی دنگل میں فلمی ستاروں کی بھرمار!

ایک زمانہ تھاجب فلمی ستارے سیاست میں آنے سے کترایا کرتے تھے اور ایک یا دو اداکار سیاست میں آیا کرتے تھے۔ لیکن وقت بدلتا گیا اور سیاست میں فلمی ستاروں کی تعداد بڑھتی گئی یہ ہی نہیں سیاست پر فلمیں بھی بننے لگیں۔ آج تو ایسی فلموں کا سیلاب آگیا ہے۔دیش کی 16 ویں لوک سبھا کے لئے ایک سے ایک بڑھ کر اداکار سیاست کی پچ پر اترکر اپنا ہاتھ آزمانے کو تیار ہیں۔ اگر ہم اترپردیش کی سیاسی پچ پر نظر ڈالیں تو فلموں کی قطار خاصی لمبی ہے۔ دیش کی دیگر ریاستوں میں بھی فلمیں ستارے سیاسی دنگل میں نظر آرہے ہیں۔ پہلے بار کرتے ہیں اترپردیش کی سیاسی فضا کی جو ہمیشہ اپنی طرف فلمی اداکاروں کو راغب کرتی آرہی ہے۔ اس بار فلم اداکارہ ہیما مالنی بھاجپا سے متھرا لوک سبھا سیٹ سے اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔متھرا کو آر ایل ڈی کا گڑھ مانا جاتا ہے لیکن ہیما مالنی کو امیدوار بنا کر بھاجپا نے اجیت کے گڑھ میں سیند لگانے کی کوشش کی ہے۔ ان کے بیٹے جینت چودھری فی الحال متھرا سے ایم پی ہیں اور اس بار وہ بھی یہیں سے میدان میں ہیں۔ فلم اداکارہ نغمہ اس بار کانگریس امیدوار میرٹھ سے میدان میں ہیں۔ یہ بھاجپا کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ پارٹی نے راجندر اگروال کو یہاں سے نغمہ کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔ پچھلے چناؤ میں اگروال کامیاب رہے تھے۔ بھوجپوری فلموں کے سپر اسٹار روی کشن کو کانگریس نے پوروانچل کی اہم سیٹ جونپور سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔روی کشن کی مقبولیت پورے علاقے میں ہے۔ روی کی جیت اتنی آسان نہیں ہے کانگریس امیدوار راج ببر غازی آباد سے اترے ہوئے ہیں۔ ان کا مقابلہ سابق چیف فوج جنرل وی کے سنگھ اور عام آدمی پارٹی کی شازیہ علمی سے ہے۔ فی الحال راج ببر کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے۔ بجنور میں سابق ایم پی جے پردہ میدان میں ہیں۔ وہ راشٹریہ لوکدل کی امیدوار ہیں۔ جے پردہ پچھلی مرتبہ رامپور سے چناؤ لڑی تھیں لیکن پچھلے دنوں امرسنگھ کے ساتھ آر ایل ڈی میں شامل ہوگئیں۔ اڑیسہ فلم انڈسٹری میں ایک بڑا نام اپراجتا موہنتی کا ہے جو 70 سے زیادہ فلموں میں کام کرچکی ہیں وہ کٹک سے کانگریس کی امیدوار ہیں۔ ایک اور فلمی اداکار وجے موہنتی کانگریس ٹکٹ پر بھوبنیشور سے میدان میں ہیں۔ بھاجپا نے تین ستاروں کو میدان میں اتارا ہے۔شریتم داس ، پنٹو نندا اور پنکی پردھان۔ یہ فلم اور ٹی وی سے ہیں۔ موہنتی نے کسی بڑی پارٹی کے ساتھ آنے کے بجائے اڑیسہ کی ایک چھوٹی سی پارٹی اڑین پارٹی جوائن کی۔ مشہور گلوکار سبھاش داس نے سپا جوائن کی۔ سب سے زیادہ ستارے بیجو جنتا دل کے ساتھ ہیں ان میں سانکھیکی مشرا اور گلوکار ترپتی داس شامل ہیں۔اس کے علاوہ مغربی بنگال کے چناؤ میں کئی فلمی ستارے بھی چناؤ میدان میں ہیں۔ پٹنہ صاحب سے شتروگھن سنہا، چنڈی گڑھ سے کرن کھیر، گل پناگ بھی قسمت آزمارہی ہیں۔ پرکاش جھا بھی بہار سے میدان میں ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ان میں سے کتنے بیلٹ باکس سے ہیرو بن کر نکلتے ہیں۔ اپنے فینس کو ووٹوں میں بدل پاتے ہیں؟
(انل نریندر) 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟