سنندا پشکر تھرور کی موت کی وجہ زہرہوسکتی ہے؟

جیسا کہ شبہ تھا ویسا ہی ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر تھرور کی موت زہر لینے سے بھی ہوسکتی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنندا کی موت کے پیچھے زہریلی شے لینے کے خاص اسباب بتائے جانے کے بعددہلی پولیس کو ایس ڈی ایم نے حکم دیا ہے کہ وہ اس پر اسرار موت کی جانچ قتل اور اقدام قتل دونوں وجوہات سے کریں۔ سنندا ایک ضدی مزاج کی خاتون تھی۔ وہ یوں ہی اپنی زندگی ختم نہیں کرسکتی تھی۔ پھر وہ اور ششی تھرور ایسی سوسائٹی میں شامل تھے جو پیج تھری کلچر کی تھی۔ وہاں پر شوہر کا کسی اور خاتون سے اور عورت کا کسی اور مرد سے افیئر ہونا بہت بڑی بات نہیں مانی جاتی، پھر وہ اتنا بڑا قدم کیوں اٹھاتی؟ ایسا نہیں کہ شخص جب شورش اور الجھن کا شکار ہوتا ہے تو وہ خود کی زندگی کو ختم نہیں کرسکتا لیکن اس کے لئے صاف اشارے آنے لگتے ہیں۔ یہ مشکل ہے کہ سنندا دوپہر کو ہوٹل کی لابی میں چہل قدمی کرتی نظر آئی اور سگریٹ مانگی اور رات کو نیند کی گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلے؟ سنندا بہت امیر خاتون تھی۔ وہ100 کروڑ روپے سے زائد کی پراپرٹی کی مالک تھی۔ 7کروڑ سے زیادہ کے تو سنندا کے بینک ڈپازٹ ،شیئر ،فکسڈ ڈپازٹ وغیرہ تھے۔ کینیڈا میں ایک مکان تھا جس کی قیمت تقریباً1.85 کروڑ روپے ہے۔ جموں میں دو کنال زمین تھی۔ دوبئی میں سنندا کے نام 12 اپارٹمنٹ تھے جن کی قیمت 79.5 کروڑ روپے ہے۔ 5 کروڑ کی تو 25 غیر ملکی گھڑیاں تھیں۔ ان کے پاس 2 کروڑ سے زیادہ کے زیورات تھے۔ شہتوش کی شال اور ہیامون کے وقت کی تلوار وغیرہ30لاکھ روپے سے زیادہ کا سامان تھا۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ سنندا پیسے سے بہت مضبوط تھیں ان کے قتل کے پیچھے پیسہ بھی ایک مقصد ہوسکتا ہے۔ سنندا نے اپنے ٹوئٹ میں مہر ترار کو آئی ایس آئی ایجنٹ کہا تھا۔ مرنے سے کچھ گھنٹے پہلے سنندا نے اخبار نویس نلنی سنگھ کو فون کرکے کہا تھا کہ وہ کچھ انکشافات کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ یہ باتیں پولیس کو ہی بتائے گی۔ یہ بات نلنی سنگھ نے میڈیا کو بتائی ہے۔ ایسی کون سی باتیں تھیں جو سنندا محض پولیس کو ہی بتانا چاہتی تھی؟ کیا سنندا کی موت کا داؤد ابراہیم کے انڈر ورلڈ سے کوئی کنکشن ہوسکتا ہے؟ آپ کو یاد ہوگا کہ آئی پی ایل میں کوچی ایک ٹیم ہوتی تھی۔ میچ فکسنگ کے الزام لگنے پر ٹیم کو آئی پی ایل سے باہر کردیا گیا تھا۔ یہ ٹیم سنندا اور ششی تھرور کی تھی۔ الزام لگا تھا کہ داؤد اور ان کے گرگوں نے میچ فکسنگ کی تھی۔ کیا یہ ممکن ہے کہ سنندا نے انڈر ورلڈ اور ہندوستانی کنکشنوں کے نام بتانے کی دھمکی دی تھی اور یہ سارا قصہ پولیس کے سامنے کھولنا چاہتی تھی؟ کیونکہ جب وہ مہرترار کو آئی ایس آئی ایجنٹ کہہ رہی تھی تو اس کا مطلب آئی ایس آئی۔ داؤد انڈر ورلڈ سے بھی ہوسکتا تھا؟ سارا معاملہ دب جاتا کیونکہ پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ ہی آیا تھا کہ نیند کی گولیاں زیادہ لینے سے اس کی موت ہوئی ہے۔ یہ تو ایس ڈی ایم کے ذریعے آلوک شرما کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ معاملے کی چھان بین رپورٹ دیں۔ دراصل آئی پی سی کے دفعہ176 کے تحت پولیس و ایس ڈی ایم کو ہر اس موت کی باریکی سے جانچ کرنی ہوتی ہے جس میں شادی کے 7سال کے اندر پراسرار اسباب سے موت ہوجائے۔ دیکھیں جانچ سے کیا نکلتا ہے؟ کیونکہ معاملہ بہت ہائی پروفائل ہے اس لئے ممکن ہے سارا معاملہ دبا دیا جائے اور سنندا پشکر تھرور کی موت کی اصلیت کبھی سامنے نہ آئے۔ امید کرتے ہیں کہ پولیس باریکی سے چھان بین کرے گی اور یہ نہیں دیکھے گی کہ شوہر ایک رسوخ والا مرکزی وزیر ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟