یہ نواب ملک کون ہیں؟
مہاراشٹر اسمبلی چناو¿ میں ادھو ٹھاکرے سرکار میں وزیر رہے سینئر این سی پی لیڈر نواب ملک کی من خورد شیواجی نگر سیٹ سے امیدواری کو لے کر جم کر تنازعہ چھڑ گیا ہے ۔انہیں این سی پی (اجیت پوار)گروپ نے یہاں سے ٹکٹ دیا ہے ،لیکن بی جے پی اس سے بہت ناراض ہے ۔بی جے پی نے نواب ملک کو انڈرورلڈ مافیا اور بھارت کے مطلوب کرمنل داو¿د ابراہیم کے ساتھ جوڑ کر ان کی تنقید کی ہے ۔بی جے پی اس مہایوتی میں شامل ہے جس کے شیو سینا (شندھے گروپ)اور این سی پی (اجیت پوار) بھی حصہ ہیں ۔بی جے پی نے صاف کر دیا ہے کہ وہ نواب ملک کے لئے پرچارنہیں کریںگے ۔جس شیٹ پر نواب ملک لڑرہے ہیں وہاں سے شیو سینا(شندھے گروپ) نے بھی امیدوار اترا ہے ۔نواب ملک کے سامنے سماج وادی پارٹی ابو عاصم عاظمی اور شیو سینا شندھے گروپ کے سریش بلیٹ پٹیل ہوں گے ۔مہایوتی نے بلیٹ پاٹل کو اپنا سرکاری امیدوار اعلان کر دیا ہے ۔منگلوار کو ممبئی ،بی جے پی صدر اتریش شیلر نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی پارٹی نواب ملک کی حمایت میں پرچار نہیں کرے گی ۔بی جے پی کا رول صاف ہے ۔مہا گٹھ بندھن میں شامل سبھی پارٹیوں کو اپنے اپنے امیدوار طے کرنے ہیں ۔موضوع صرف این سی پی کے ذریعے نواب ملک کو امیدار بنانے کا ہے ۔نائب وزیراعلیٰ دیوندر فڑنویس اور میں نے اس سلسلے میں بھاجپا کی پوزیشن کو بار بار صاف کیا ہے ۔اب ایک بار پھر کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی نواب ملک کے کے لئے پرچارنہیں کرے گی ۔ہمارا رخ داو¿د اور اس کے معاملے سے جڑے شخص کو بڑھاوا نہیں دینا ہے ۔بی جے پی نیتا کریٹ سمیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ بی جے پی اس شیٹ سے شیو سینا گروپ کے امیدوار سریش پاٹل کی حمایت کرے گی اور این سی پی اجیت گروپ کے نواب ملک کی چھوٹی بیٹی ثناءملک کو بھی انو شکتی نگر اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے ۔حالانکہ بی جے پی نے یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ ثناءکی مخالفت نہیں کرے گی ۔بی جے پی کا نواب ملک کو لے کر احتجاج کوئی نیا نہیں ہے ۔پارٹی انہیں داو¿د ابراہیم کا ساتھی کہتی رہتی ہے لیکن اب نواب ملک بی جے پی کے اتحادی پارٹی کے امیدوار ہیں ۔اس کے باوجود پارٹی ان کی کھل کرمخالفت کررہی ہے ۔کچھ تجزیہ نگار مان رہے ہیں کہ چار نومبر تک انتظار کرنا چاہیے کون کون میدان میں نام واپس لیتا ہے ؟ نواب ملک مبینہ طور پر کرپشن کے الزام میں جیل گئے تھے تب ان کی پارٹی این سی پی کے زیادہ تر لیڈروں نے ان سے منھ موڑ لیا تھا لیکن اجیت پوار ان کے ساتھ کھڑے تھے ۔نواب ملک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ اجیت پوار نے مجھے امیدوار بنایا ہے ۔اجیت پوار کے ساتھ رہنا میرا فرض ہے کیوں کہ انہوں نے ہمیشہ میرے پریوار کا خیال رکھا ہے ۔انہوں نے کہا یہ نہیں کہا جاسکتا کہ میں مہا یوتی کا امیدوار ہوں کیوں کہ شیو سینا (شندھے گروپ کا بھی امیدوار میدان میں ہے ۔بی جے پی میرا پرچارنہیں کررہی ہے ۔بی جے پی میرا پرچار کرتی ہے یا نہیں اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔کیوں کہ جنتا میرے ساتھ ہے ۔مہاراشٹر میں 20 نومبر کو سبھی 288 سیٹوں پر چناو¿ ہونے ہیں اور 23 نومبر کو نتیجے آئیں گے ۔نواب پہلی نومبر 2021 میں سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے ڈرگس معاملے میں شاہ رخ خاں کے بیٹے کو گرفتار کرنے والے ثمیر وانکھیڑے کو ہندو نہیں بلکہ مسلمان بتایا تھا ۔اور 4 نومبر کے بعد ہی تصویر صاف ہوگی ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں