رام رحیم کو چھ بار جیل سے نکالنے والا!

ہریانہ اسمبلی چناو¿ کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے سابق جیلر سنیل سانگوان کو چرخی دادر ی سے ٹکٹ دیا ہے ۔سنیل سانگوان اس وقت سرخیوں میں ہیں کیوں کہ ان کے جیل سپرنٹنڈنٹ کے عہد میں گرمیت رام رحیم ڈیرا سچا سودہ کو چھ بار پیرول ملی تھی۔گرمیت رام رحیم ریپ اور قتل کے قصوروار ہیں او رروہتک کی سناریہ جیل میں قید ہیں ۔جیل سپرنٹنڈنٹ عہدے سے وی آر ایس یعنی مرضی سے ریٹائرمنٹ لینے والے سنیل سانگوان گزشتہ دنوں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں ۔بی جے پی نے انہیں چرخی دادری سے چناو¿ میدان میںاتارا ہے ۔وی آر ایس سے پہلے سنیل سانگوان گروگرام کے بھونڈسی جیل میں بطور جیلر کام کررہے تھے اس سے پہلے سنیل پانچ سال تک روہتک جیل کے سپرنٹنڈنٹ رہ چکے ہیں ۔سال 2017 میں ڈیرا سچا سودہ چیف گرمیت رام رحیم کو آبروریزی اور قتل کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔سزا کاٹنے کے لئے روہتک کی سناریہ جیل بھیجا گیا تھا ۔اس وقت سنیل سانگوان روہتک جیل کے جیلر تھے ۔اس کے بعد ان کا ٹرانسفر گروگرام کی بھونڈسی جیل میں ہوگیا ہے ۔سنیل سانگوان کو بی جے پی میں شامل کرانے میں اتنی جلدی دکھائی گئی کہ ہریانہ سرکار نے اتوار یعنی ستمبر کو ہی گروگرام ضلع جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے عہدے سے وی آر ایس لینے کے لئے ان کی درخواست کو منظور کرنے کی کھانا پوری کر لی اور جیل کے ڈائرکٹر جنرل نے 01 ستمبر کو ریاست کے سبھی ایس پی صاحبان کو ایک ای میل بھیجا جس میں انہوں نے اسی دن 09 ڈیوز سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیا ۔ڈی جی پی کی طرف سے جاری لیٹر میں کہا گیا ، سنیل سانگوان ایس پی جیل ، ضلع جیل ، گروگرام نے اپنی مرضی سے ریٹائرمنٹ لینے کے لئے درخواست کی ہے اس ل ئے اپیل ہے کہ سنیل سانگوان کے حق میں نوڈیوز سرٹیفکیٹ شام 4 بجے تک جاری کر دیا جائے ۔گرمیت رام رحیم کو کل دس مرتبہ پیرول پر جیل سے باہر نکالا جاچکا ہے ان میں چھ بار ایسا سنیل سانگوان نے بطور جیل ایس پی کیا ۔روہتک سناریہ جیل میں انہوں نے پانچ سال تک نوکری دی اور یہ وہی جیل ہے جہاں رام رحیم جیل کاٹ رہے ہیں ۔بی جے پی سے ٹکٹ ملنے کے بعد سنیل سانگوان کی شوشل میڈیا پر سخت نکتہ چینی جاری ہے ۔کانگریس نیتا سپریہ شرینیت نے ایکس پر لکھا کون اتنا نادان ہے جو اس خبر سے حیران ہے اس کے علاوہ شوشل میڈیا یوزرس گرمیت رام رحیم کو کئی بار ملی پیرول اور سانگوان کی امیدواری اور بی جے پی کے ساتھ ان کے رشتوں پر سوال کھڑے ہو رہے ہیں ۔سنیل سانگوان نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گرمیت رام رحیم کو ان کی وجہ سے چھ بار پیرول نہیں ملی ۔وہ کہتے ہیں مجھے ٹرول کیا جارہا ہے کہ میرے عہد میں بابا کو چھ بار پیرول ملی اس میں پہلی بات تو یہ ہے کہ پیرول جیل اسی پی کے دستخط سے نہیں ملتی بلکہ اس کی منظوری ڈویژنل کمشنر کے دستخط سے ہوتی ہے ۔ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق سنیل سانگوان جیل ایس پی کے عہدے سے ہٹنا نہیں چاہتے تھے لیکن ان کے والد ستپال سانگوان کی بڑھتی عمر کی وجہ سے بی جے پی کی وجہ سے بی جے پی کو دادری میں ایک پاپولر نوجان چہرہ چاہیے تھا جو جاٹ فرقہ کا ووٹ حاصل کر سکے ۔سال 2019 کے اسمبلی چناو¿ میں چرخی دادری سے ببیتا پاکور ، ستپال سانگوان جی میدان میں تھے لیکن یہ دوسرے نمبر پر رہے ۔یہاں سے آزاد امیدوار سومویر نے بازی مار لی تھی (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟