تختہ پلٹ کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ؟

پچھلے کچھ وقت سے بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ سرکار کےلئے سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا تھا ۔گھریلو محاذ پر جہاں گھریلوں اپوزیشن پارٹیوں اور طلبہ کے دباﺅ اور مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا ۔وہیں غیر ملکی محاذ پر بھی سازش رچی جا رہی تھی ۔پچھلے مہینے شیخ حسینہ چین کے دورے پر گئیں تھی وہاں وہ وقت سے پہلے ہی دورے سے واپس آ گئیں تھی تب ویسا مانا گیا کے شیخ حسینہ جو سوچ کر چین گئیں تھیں وہ انہیں حاصل نہیں ہوا بنگلہ دیش میں بھارت کی سابق ہائی کمشنر وترا سیکری نے بی بی سی ہندی کو بتایا کے چین میں شیخ حسینہ کو مناسب عزت نہیں دی گئی ۔وہ چینی وزیراعظم جن پن کے ساتھ جو ملاقات کرنا چاہتی تھی وہ بھی نہ ہو پائی چین کی نیت اسی وقت سے خراب لگ رہی تھی ۔بنگلہ دیش میں جاری ہلچل میں سیاسی مبصرین کو امریکہ ،پاکستان اور چین کا ہاتھ لگ رہا ہے ۔اس طلبہ آندولن کے پیچھے بنگلہ دیشی کٹر جماعت اسلامی کو مانا جا رہا ہے یہ تنظیم پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی قریبی ہے ۔دراصل لمبے عرصے سے امریکہ چاہ رہا تھا کے بنگلہ دیش میں سرکار بدلے اور ایسی سرکار بنے جو بنگلا دیشی مفادات کے بجائے امریکہ اور مغربی ممالک کے لئے کام کرے ۔شیخ حسینہ نے کئی بار صاف کہا کے امریکہ اور اس کے ساتھی میامار اور بنگلا دیش کے کچھ حصوں کو ملاکر ایک نیا ایسائی دیش بنانا چاہتے ہیں۔جس میں کچھ حصہ بھارت کے شمال مشرقی راجیوں کے بھی شامل ہیں اس کے علاوہ ،امریکہ خلیج بنگال میں ایسے حالات چاہتا ہے جن کے بہانے بھارت پر منحصر بنے بنا فوجی موجودگی بنا سکے ۔امریکہ اپنی اس حکمت عملی ضروریات کو تبھی پورا کر سکتا ہے جب یہاں عدم استحکام ہو اور ایسے لوگ اقتدار میں آئے جنہیں آسانی سے کنٹرول کیا جا سکے ۔میانمار میں پہلے ہی ادم استحکام اور فوجی حکومت ہے ۔اب حسینہ کے چلے جانے کے بعد امریکہ کے لئے بنگلا دیش میں گھسنا اور فوج کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنا آسان ہو جائے گا ۔ایسا لگتا ہے کے طلبہ کے احتجاج کے سبب یہ بحران پید اہوا ۔جس کا فائدہ جماعت اسلامی اور پاکستان کی آئی ایس آئی نے اٹھایا ۔موقع پرست چاہے وہ اپوزیشن بی این پی ہو ہا جماعت اسلامی جو شدت پسند پاکستان حمایتی اسلامی گروپ ہے جو سڑکوں پر سر گرم ہے وہ احتجاجی مظاہروں میں شامل ہو گئے اور مظاہروں میں دنگہ بھڑکانے میں ان کا ہاتھ ہے ۔سوال اٹھتا ہے آخر بنگلہ دیش میں اتنا تشدد تحریک نے اتنا مشتعل کیسے بنا لیا ؟کیوں ہندوﺅ کو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے ان کے پیچھے کسی کی ایسی چال تو نہیں جس کے دورس اثر بھارت پر پڑے گا ۔اس کے پیچھے چین پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہو سکتا ہے سازش آئی ایس آئی نے رچی ہو دونوں اسلامک طلبہ کیمپ جماعت اسلامی کے طلبہ انجمن ہے خفیہ رپوٹو کے مطابق آپریشن ریجیم چینج کا خاکہ لندن میں آئی ایس آئی کے مدد سے تیار کیا گیا تھا اور بنگلہ دیش میں لاگو کیا گیا بنگلہ دیش کی حکام کے پاس بڑی پارٹی کے لیڈر کے آئی ایس آئی دہشت گردوں سے ملنے کے بھی ثبوت ہیں ۔آئی ایس آئی کے لوگ اپنے حمایتی طلبہ کو بھڑکانے میں لگے رہے ۔چین کا تو پلان سبھی جانتے ہیں وہ بھارت کرو مرو اور شعاﺅ سے گھیرنے میں لگا رہتا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!