کسان آندلون کے بیچ نائب کا ماسٹر اسٹروک !

ہریانہ کی نائب سینی کی قیادت والی بھاجپا سرکار نے اسمبلی چناو¿ سے ٹھیک پہلے کسانوں کا 133 کروڑ 55 لاکھ 48 ہزار روپے کا بقایا قرض معاف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی اتوار کو کرکچھیتر میں منعقد مانیسر اسمبلی حلقہ میں پبلک ریلی کو خطاب کررہے تھے انہوں نے ریاست کی سبھی فصلوں کی خرید کم از کم مارجنل پرائز (ایم ایس پی ) پر خریدینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ریاستی سرکار کی جانب سے 14 فصلوں کی خرید ایم ایس پی پر کی جارہی ہے ۔اب ہریانہ کی دیگر فصلوں کو بھی ایم ایس پی پر ہی خریدا جائے گا ۔وزیراعلیٰ نے ضلع روہتک نوح فتح آباد اور سرسا میں 2023 سے پہلے قدرتی آفت میں فصلوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ کی التوا 137 کروڑ روپے کی رقم ادائیگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں یہ رقم متعلقہ کسانوں کے کھاتے میں چلی جائے گی ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب کسانون کو نئے ٹیوب ویل کنکشن کے لئے تین ستارے والی موٹر دیش بھر میں کہیں بھی خریدنے کی اجازت ہوگی ۔حال ہی میں ریاست میں تین ستارے والی موٹر کی صرف دس کمپنیاں ہی رجسٹرڈ ہیں ۔اب دیش میں تین ستارہ موٹر بنانے والی سبھی کمپنیاں ہریانہ کے پینل پر آجائیں گی اور کسان اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی کمپنی سے تین ستارہ موٹر خرید پائیں گے اس سے 31 دسمبر 2023تک نئے ٹیوب ویل کنکشن کے لئے درخواست دینے والے کسانوں کو بڑی راحت ملے گی اس کے علاوہ بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے پر ٹرانسفارمر کا خرچ کسانوں سے نہیں لیا جائے گا بلکہ بجلی کارپوریشن اپنے خرچ پر بدلے گی ۔مرکزی سرکار ہر سال 24 فصلوں کی ایم ایس پی ڈکلیئر کرتی ہے ہریانہ دیش کا ایک واحد راجیہ تھا جو پہلے سے ہی 14 فصلوں کی خرید ایم ایس پی پر کررہا ہے اب وہ 24 فصلیں ایم ایس پی پر خریدنے والا دیش کی پہلی واحد ریاست بن گئی ہے ۔فصلوں کی خرید ایم ایس پی پر کرنے کو لے کر ہریانہ اور پنجاب کے کسان پچھلے کئی برسوں سے آندولن کررہے تھے ۔تین زرعی قوانین کے خلاف اور ایم ایس پی کی فصلوں کی کرید کو لے کر دہلی ،ہریانہ کی سرحد پر پورے ایک سال تک دھرنے پر بیٹھے اس میں 700 سے زیادہ کسانوں کی جانیں گئیں ۔اب پھر سے ہریانہ ،پنجاب کی سرحد پر امبالہ کے قریب شمبھو بارڈر پر ایم ایس پی کے لئے دھرنے پر بیٹھے ہیں اس بیچ وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کی سرکار نے کرکچھیتر میں ایم ایس پی پر سبھی 24 فصلوں کو خریدنے کا اعلان کر کسانوں کی ایک بڑی مانگ پوری کر دی ہے ۔یہ آندولن کرنے والے کسانوں کی ایک بڑی جیت ہے ۔ہریانہ کی سرکار کے اس فیصلے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دیش کی دیگر ریاستیں بھی اسی طرح کا اعلان کریں گی جس سے دیش کا انداتا اور اس کی کھیتی کی پوری لاگت ملنی چاہیے۔ایم ایس پی کی گارنٹی کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ سینی کی ٹیو ب ویل کنکشن سے متعلق شکایتوں کے ازالہ کا بھی ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔ہریانہ اسمبلی چناو¿ سے قریب پہلے اسے نائب سنگھ سینی کا ماسٹر اسٹروک کہا جائے تو یہ کوئی تعجب نا ہوگا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟