طالبان کے سامنے جھکا امریکہ !

طالبان کے قریبی حاجی بشیر نو ر زعی امریکہ میں کئی دہائیوں کے قید کے بعد رہا ہو گئے ہیںاور پیر کے روز افغانستان کی راجدھانی کابل آ گئے ۔ افغانستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق نور زعی ان قیدیوں میں شامل تھے جنہیں دنیا کی سب بد نام جیل میں رکھا گیا تھا جس کا نام ہے گوانتو نا موبے۔وہ شدت پسندی کے خلاف جنگ کی شروعات کے بعد سال 2002میں یہاں ایسے لوگوں کو رکھا جاتا تھا جنہیں امریکی حکومت شدت پسند ڈکلیئر کرتی تھی ۔ گونتوناموبے جیل می پہلی بار 11جنوری 2002کو 20قید ی لائے گئے تھے اور اس کے بعد سے یہاں سیکڑوں لوگوں کو رکھا جا چکا ہے ۔کوئی چارج شیٹ عاید کی گئی اور نہ مقدمہ چلایا گیا ۔ نور زعی کی رہائی طالبان حکمرانوں اور امریکی حکام کے درمیان لمبی بات چیت کے بعد قیدیوں کی ادلا بدلی کا نتیجہ ہے سال 2020یرغمال بنائے گئے ایک امریکہ انجینئر مارک فرینچ کی رہائی کے بدلے طالبان کے نیتا نور زعی کو چھوڑا گیا ہے وہ 2005سے امریکی جیل میں بند تھے امریکہ نے حالاںکہ طالبان سرکارکو تسلیم نہیں کیا ہے لیکن پیر کو دونوں دیشوں کے حکام کے درمیان لمبی بات چیت کے بعد قیدیوں کے ادلا بدلی پر رضامندی بنی ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ طالبان اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت کے راستے کھلے ہیں ۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی انجینئر کی رہائی کیلئے بات چیت آسان نہیں تھی یہ امریکی لوگوں کی حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ ایسے فیصلوں کو قبول کیا جائے ۔ پیر کو کابل ہوائی اڈے پر امریکی حکا م کو اس انجینئر کو سونپا گیا اور اس کے بدلے میں امریکی حکام نے ڈرگ اسمگلنگ کے الزام میں بند نور زعی کو طالبان کے حوالے کیا ۔ 60سالہ امریکی انجینئر فرینچ کا طالبان نے افغانستان کے اقتدا پر قابض ہونے سے ایک سال پہلے اس انجینئر کا اغوا کر لیا تھا جو وہاں کام کر رہے ہیں ۔ یہ انجینئر کابل میں 10سال سے بطور سول انجینئر کام کر رہے تھے ۔ نور زعی طالبان کیلئے کتنے اہم ہے اس کا اندازہ اسی بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ اگست 2011میں افغانستان سے اقتدار چھننے سے کئی مہینے پہلے انہوں نے امریکہ سے امریکی انجینئر کے رہائی کے بدلے نور زعی کو چھوڑنے کی مانگ کی تھی حالاںکہ تب امریکہ نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی تھی ۔ حاجی بشیر نور زعی کا افغانستان کی راجدھانی کابل پہنچنے پر زبردست استقبال کیا گیا ۔ نور زعی طالبان کے بانی ملا عمر کے قریبی تھے اور 1990 کی دہائی میں طالبان سرکار کو مالی مدد دی تھی ۔ افغانستان کے قبائلی لیڈر نور زعی کو نیو یارک کی عدالت نے 5کروڑ ڈالر کی ڈرگ اسمگلنگ معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی الزام تھا کہ وہ وسیع پیمانے پر افیم کی کھیتے کرتا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟