آکسیجن ڈیلروں پر درج مقدمے واپس ہونگے !

ہائی کورٹ کے سخت رویئے کو دیکھ کر دہلی سرکار نے کورونا وبا کے دوران خدمت کے جذبے سے عام لوگوں کو آکسیجن مہیا کرانے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے سرکار نے کہا کہ عدالت میں داخل سبھی شکایتوں کو واپس لے گی ہائی کورٹ نے سرکار کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے سمجھداری کو قدم بتایا ہے جسٹس وی پن سانگھی و جسٹس جسمیت سنگھ کی بنچ کے سامنے دہلی سرکار کے وکیل راہل مہرا نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپریل مئی میں کورونا دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی جمع خوری کو لیکر کچھ نیتاو¿ں افراد انجمنوں کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا تھا اب سرکار نے ہمدردانہ طور پر غور کیا ہے کہ اس مقدمے کو واپس لیا جائے بنچ نے پیش رپورٹ کی اسٹڈی کرنے کے بعد کہا کہ سرکار نے کاروائی نہ کرنے کو لیکر سمجھدار ی سے کام لیا ہے جن لوگوں نے نیک ارادے سے عام لوگوں کو وبا کے دوران آکسیجن سپلائی کی اس میں سماجی تنظیم و گرو دوارے وغیرہ شامل ہیں حالانکہ وبا ختم نہیں ہوئی اگر ایسے معاملوں میں مقدمہ چلایا جاتا ہے تو سزا کے ہر ضرورت مند کی مدد کے لئے اچھے افراد نہیں آئیں گے ۔ بنچ نے اس سے پہلے ڈرگ کنڑولر سے کہا کہ وہ وبا کے دوران دبا و آکسیجن جمع خوری کرنے والوں پر کاروائی کرے اس کے جواب میں ڈرگ کنٹرولر نے کہا ہم نے 8جولائی کو ایم پی گوتم گمبھیر اور عام آدمی کے ممبر اسمبلی سنجیو کمار عمران حسین کے خلاف دوا و آکسیجن جمع خور ی کو لیکر عدالت میں شکایت داخل کر دی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟